Tag: قرآن پاک کی بے حرمتی

  • لندن :  قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملعون شخص  مجرم قرار، جرمانہ عائد

    لندن : قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملعون شخص مجرم قرار، جرمانہ عائد

    لندن : قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون شخص کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا اور جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون شخص کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا۔

    عدالت نے لندن میں ترک قونصل خانے کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والے ترک نژاد ملعون کو مجرم قرار دے کر اس پر دو سو چالیس پاؤنڈز کا جرمانہ کر دیا۔

    ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں ڈسٹرکٹ جج جان میک گاروا نےکہا یہ عمل انتہائی اشتعال انگیز تھا۔

    ملعون کے وکیل نے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ 2008ء میں منسوخ شدہ توہین مذہب کے قانون کو دوبارہ زندہ کرنے کے مترادف ہے تےو پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ توہینِ مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ عوامی بدنظمی کی وجہ سے دائر کیا گیا تھا۔

    جس پر جج جان میک گاروا نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پراسیکیوشن کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے ہی اپنا فیصلہ سنایا ہے، اس کیس کو توہین مذہب کے قوانین کو بڑھانے کی کوشش کے طور پر نہیں دیکھتے۔

    یاد رہے تیرہ فروری کو لندن میں ترک قونصل خانے کے باہر 50 سال کے ترک نژاد شخص نے قرآن پاک کی بےحرمتی کرتے ہوئے نعرے لگائے تھے۔

  • قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا

    قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا

    اسلام آباد : قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی اور مجرم محمد ہاشم کو حراست میں رکھنے کے وارنٹ بھی جاری کر دیئے گئے ۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق مقدمے میں محمد ہاشم کو عمر قید کی سزا سنائی۔

    محمد ہاشم کو تعزیرات پاکستان 295 بی کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی، عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو مجرم محمد ہاشم کو حراست میں رکھنے کے وارنٹ بھی جاری کر دیئے۔

    اس سے قبل سوشل میڈیا پر توہین رسالت سے متعلق مواد شیئر کرنے پر خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی ، پیکا ایکٹ خصوصی عدالت کے جج افضل مجوکا نے سزائے موت کا فیصلہ سنایا۔

    شگفتہ کرن کو تعزیرات پاکستان 295 سی کے تحت سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی ، خاتون کو پیکا کی سیکشن 11 کے تحت سات سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

    پیکا عدالت نے فیصلے میں کہا کہ خاتون کو تامرگ پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے تاہم مجرم خاتون 30 روز کے اندر سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حق رکھتی ہ

  • نیدرلینڈ : قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش ناکام بنادی

    نیدرلینڈ : قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش ناکام بنادی

    نیدرلینڈز: قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش ناکام بنادی ، مسلمان نوجوانوں نے پولیس حصار توڑ کر انتہا پسند کو روکا۔

    تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کرنے والوں کے عزائم مسلمان نوجوانوں نے خاک میں ملادئیے۔

    مسلمان نوجوانوں نے پولیس حصار توڑ کر انتہا پسند کو قرآن پاک کی توہین سے روکا تو پولیس نوجوانوں پر ٹوٹ پڑی اور لاٹھی چارج کیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس نے بتایا کہ دائیں بازوکے انتہا پسند افراد قرآن پاک کی بے حرمتی کرنا چاہتے تھے، قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کرنے والے افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

  • سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی، ہنگامہ آرائی پر دو افراد گرفتار

    سویڈن میں ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی، ہنگامہ آرائی پر دو افراد گرفتار

    سویڈن میں مقدس ترین کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، جبکہ احتجاج کرنے پر دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی پناہ گزین شخص مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کا مرتکب ہوا ہے، جبکہ مقدس ترین کتاب کے اوراق کو نذر آتش کیا گیا ہے۔

    سویڈش پولیس نے بے حرمتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کے بجائے مذکورہ عمل پر احتجاج کرنے والے دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔

    عراقی پناہ گزین سلوان مومیکا کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئی ہے، ایک مرتبہ پھر عالم اسلام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    مقامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کچھ عینی شاہدین نے مومیکا پر پتھراؤ کیا۔ جائے وقوعہ کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ محاصرے کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پولیس انہیں آگے نہیں بڑھنے دے رہی۔

    واضح رہے کہ عراقی مظاہرین کی جانب سے جولائی میں بغداد میں سویڈش سفارت خانے پر دو مرتبہ حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی تھی دوسرے موقع پرسفارتی کمپاؤنڈ میں آگ لگ گئی تھی۔اس کے علاوہ مشرق اوسط کے کئی ممالک میں سویڈن کے سفیروں کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا۔

    گزشتہ ماہ ڈنمارک کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ وہ قرآن مجید جلانے کی حرکت پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ڈنمارک میں بھی عوامی سطح پر اظہارِ رائے کی آزادی کے نام پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ اسلامی ممالک کی جانب سے ڈنمارک کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔

  • سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کی کوشش کرنے والا  پاکستانی گرفتار

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کی کوشش کرنے والا پاکستانی گرفتار

    اسٹاک ہوم : سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کو روکنے والے پاکستانی کو ہی گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مغرب بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات روکنے میں ناکام ہے، سویڈن میں پولیس نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دی رہی ہے اور ایسے گھناونے اقدام کیخلاف آواز اٹھانے والوں کو پکڑا جا رہا ہے۔

    سویڈن کےدارالحکومت اسٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ملعون شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی، پاکستانی شہری روکنے کیلئے آگے بڑھے تو پولیس نے گھناؤنے اقدامات کیخلاف شور مچانے پر اسے ہی پکڑلیا۔

    پاکستانی شہری ملک شہزاد ملک نے رو رو کر پولیس اور ملعون شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا قرآن پاک کی بے حرمتی نہ کرو لیکن پولیس نے پاکستانی شہری ملک کی ایک نہ سنی۔

    سوئیڈش پولیس نے پاکستانی شہری کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر علاقے سے دور لے جاکر رہا کردیا۔

    دوسری جانب سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کیخلاف مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔

  • پاکستان کا قرآن پاک کی بے حرمتی کوغیر قانونی قرار دینے کے لیے ڈنمارک حکومت کی تجویز کا خیر مقدم

    پاکستان کا قرآن پاک کی بے حرمتی کوغیر قانونی قرار دینے کے لیے ڈنمارک حکومت کی تجویز کا خیر مقدم

    اسلام آباد : پاکستان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کوغیر قانونی قرار دینے کے لیے ڈنمارک حکومت کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ڈمارک حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دینے کے بل تجویز کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بل قرآن پاک اور دیگر آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے گا، یہ بل قرآن پاک اور دیگر آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کو روکنے کی جانب درست سمت میں ایک قدم ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مقدس کتابوں کی بے حرمتی اور جلانا مذہبی منافرت کا ایک سنگین عمل ہے، آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

    اس سے قبل نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا تھا ، جلیل عباس جیلانی نے کہا تھا کہ پاکستان ڈنمارک کی حکومت کی تجویز کردہ قانون سازی کو سراہتا ہے۔

    نگران وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مذہبی متن اہمیت کی چیزوں کےساتھ نامناسب سلوک کوجرم قرار دیا گیا ہے، ڈینش وزیر خارجہ کے ساتھ اس معاملہ پرخوش آئند تبادلہ ہوا۔

  • قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کیلئے سوئیڈن حکومت کا اقدام

    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کیلئے سوئیڈن حکومت کا اقدام

    سوئیڈش حکومت نے قرآن پاک کی توہین روکنےکے لیے قانونی امکانات پر غور کرنا شروع کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سوئیڈش حکومت نے سوئیڈن میں پولیس کو قرآن پاک کی بےحرمتی روکنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سوئیڈش وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ وہ ایک کمیشن تشکیل دیں گے جو پولیس کو قرآن کی بےحرمتی روکنے جیسے معاملات کیلئے وسیع اختیارات دے گا۔

    سوئیڈش حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کو درپیش خطرات بنیاد بنانے پر غور کیا جارہا ہے اور سوئیڈن میں دہشتگردی کا خطرہ دوسری بلند ترین سطح پر کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔

  • سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اورواقعہ انتہائی پریشان کن ہے ، شہباز شریف

    سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اورواقعہ انتہائی پریشان کن ہے ، شہباز شریف

    اسلام آباد : سابق وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اورواقعہ انتہائی پریشان کن ہے، ان اقدامات کو نہ روکنا پریشان کن ہے، واقعات پر محض افسوس اور مذمت کافی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اپنے بیان میں کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اورواقعہ انتہائی پریشان کن ہے، واقعات کا ہونا ثابت کرتا ہے ان کے پیچھے گھناؤنا،مذموم اورشیطانی ارادہ ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسےاقدامات کامقصددنیابھرکےمسلمانوں کےجذبات کوٹھیس پہنچانا ہے، ان اقدامات کو نہ روکنا پریشان کن ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سویڈن حکومت کی ایسےواقعات کی روک تھام کیلئے کارروائی کافقدان ہے، قرآن کی بے حرمتی کے واقعات پرمحض افسوس اور مذمت کافی نہیں ہے، مقدس ہستیوں اور کتب کی بےحرمتی بین المذاہب ہم آہنگی کونقصان پہنچاتی ہے۔

    یاد رہے سویڈن میں ایک بار پھر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے، عراق سے تعلق رکھنے والے دو ملعون سلوان مومیکا اور سلوان نجم نے شاہی محل کے سامنے مرکزی چوک پر قرآن پاک کا نسخہ شہید کیا۔

    ناپاک جسارت کو روکنے کی کوشش کرنے والے مسلمان نوجوان کو پولیس نےگرفتارکرلیا، واقعےکے وقت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، جو واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو روکتی رہی۔

    دونوں ملعون افراد کو سویڈن کے آزادی اظہار کے قانون کے تحت قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا، جس کے بعد مسلمانوں کو قرآن پاک کے شہید صفحات جمع کرنےکی اجازت دی گئی۔

  • سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی

    سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی

    اسٹاک ہوم : سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کی گئی ، ناپاک جسارت کو روکنےکی کوشش پر پولیس نے مسلمان نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سویڈن میں ایک بار پھر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے، عراق سے تعلق رکھنے والے دو ملعون سلوان مومیکا اور سلوان نجم نے شاہی محل کے سامنے مرکزی چوک پر قرآن پاک کا نسخہ شہید کیا۔

    ناپاک جسارت کو روکنے کی کوشش کرنے والے مسلمان نوجوان کو پولیس نےگرفتارکرلیا، واقعےکے وقت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، جو واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو روکتی رہی۔

    دونوں ملعون افراد کو سویڈن کے آزادی اظہار کے قانون کے تحت قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا، جس کے بعد مسلمانوں کو قرآن پاک کے شہید صفحات جمع کرنےکی اجازت دی گئی۔

    اس سے قبل عیدالاضحیٰ پر سوئیڈن میں مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی تھی جب کہ چند روز قبل یہ ناپاک جسارت دوبارہ کی گئی تھی اور دونوں بار اس کی سرکاری سطح پر اجازت دی گئی تھی۔

    سوئیڈن میں اس ملعون حرکت پر عالم اسلام میں شدید غم وغصہ پھیل گیا تھا اور مسلم حکومتوں کی جانب سے سرکاری سطح پر احتجاج کے ساتھ دنیا بھر میں مسلمان سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

  • مٹھی بھر گمراہ لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچانے دیا جائے، وزیر اعظم

    مٹھی بھر گمراہ لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچانے دیا جائے، وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے تازہ واقعے نے مسلمانوں کو شدید غم سے دو چار کیا۔

    ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں دو افرد نے عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اس واقعے کے بعد مسلمان شدید غم سے دوچار ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈنمارک میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کا تازہ واقعہ پیش آیا، قرآن پاک کی بے حرمتی کے تازہ واقعے نے مسلمانوں کو شدید غم سے دو چار کیا، پاکستان میں ہم اس واقعے پر گہرے دکھ اور تکلیف میں ہیں۔

    وزیراعظم  نے کہا کہ ان مکروہ اور شیطانی واقعات کا بار بار ہونا مزموم منصوبے کی عکاسی کرتا ہے، ایسے واقعات سے بین المذاہب تعلقات مجروح، امن اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان واقعات سے مذہبی منافرت اور اسلامو فوبیا کو فروغ دینا ہے، حکومتوں اور مذہبی رہنماؤں سے مطالبہ ہے ایسے گھناؤنے اقدام کو ختم کریں، مٹھی بھر گمراہ  لوگوں کو اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچانے دیا جائے۔