Tag: قرآن کریم کی لازمی تعلیم

  • اسکولز اور  کالجز میں ترجمہ کے ساتھ قرآن کریم کی لازمی تعلیم دینے کی تجویز

    اسکولز اور کالجز میں ترجمہ کے ساتھ قرآن کریم کی لازمی تعلیم دینے کی تجویز

    کراچی : گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اسکولز اور کالجزمیں ترجمہ کےساتھ قرآن کریم کی لازمی تعلیم دینے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو خط لکھ دیا ، جس میں اسکولز اور کالجزمیں ترجمہ کےساتھ قرآن کریم کی لازمی تعلیم دینے کی تجویز دی۔

    کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمیں قرآن کریم سے نوازا گیا، ہماری رہنمائی کیلئے نازل کیا گیا، اس کا فہم اور مشاہدہ روزِ قیامت ہماری نجات کی راہ ہموارکرے گا۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عام تعلیم کے ساتھ قرآن پڑھایا جائے تو صحیح اورغلط میں مدد دے سکتا ہے، قرآن کریم ترجمہ کے ساتھ لازمی مضمون کے طور پر شامل کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم پنجاب،وفاقی وزارت تعلیم کے پیٹرن کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، اس کا آغاز پرائمری سطح پر ناظرہ اور تجوید کے ساتھ پڑھانے سے کیا جائے۔

    کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ ثانوی اور اعلیٰ ثانوی سطح پر ترجمہ کے ساتھ قرآن کو پڑھانے کا انتظام کیا جائے، قرآن کریم کی تعلیم ہمارے تعلیمی نظام میں قدر میں اضافہ کرے گی، اس مقصد کیلئے متعلقہ اداروں کو ضروری احکامات جاری کئے جائیں۔