Tag: قرآن کی بے حرمتی

  • مدین : قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں سیاح کو جلانے والے 3 ملزم منشیات فروش نکلے

    مدین : قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں سیاح کو جلانے والے 3 ملزم منشیات فروش نکلے

    سوات : قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں سیاح کو جلانے والے تین ملزم منشیات فروش نکلے، ملزموں نے ایک سیاح کو قتل کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مدین میں قرآن مجید کی توہین کے نام پر ایک شخص کو قتل کرنے کے کیس کی تحقیقات کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ویڈیوز کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے، ان میں سے تین ملزمان منشیات فروش ہیں ، جن کا ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ یہ منشیات فروش بدنام زمانہ ڈیلران ہے ان تین میں ایک ملزم آئس اور دو چرس فروخت کرتے ہیں ، یہ تنیوں ان لوگوں میں شمال ہیں جنہوں نے قرآن مجید کی توہین کے نام پر سیاح کا قتل کیا تھا اور بعد میں اس کی لاش جلائی تھی۔

    دوسری جانب سانحہ مدین کے زیر تفتیش ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی مقامی عدالت نے 30روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے جہاں پر ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    مزکورہ تمام ملزمان پرسوات میں گھیراؤ جلاؤ اور ایک شخص کو توہین عدالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنے کا الزام ہے، زیر تفتیش ملزمان کو 3جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے 20 کو سوات میں لوگوں نے توہین قرآن کے الزام میں ایک سیاح کو تھانے سے نکال کرتشدد کانشانہ بنایا اور زندہ جلا ڈالا تھا جبکہ مشتعل ہجوم نے تھانے کو بھی آگ لگادی تھی، بعد ازاں پولیس نے تیس افراد کو گرفتار کیا تھا۔

  • سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی : مولانا فضل الرحمان کا  شہباز شریف سے بڑا مطالبہ

    سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی : مولانا فضل الرحمان کا شہباز شریف سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : ۔سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر وزیراعظم شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان بطور احتجاج سوئیڈن سے سفیر واپس بلائے۔

    تفصیلات کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی دنیا اپنے سفرااحتجاجاً سویڈن سے واپس بلائیں۔

    وزیراعظم اور مولانافضل الرحمان نے او آئی سی سے سخت اقدامات اٹھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام تسلسل،منصوبہ بندی سےمسلمانوں کی دل آزاری کےگھناؤنے،ناپاک عمل پرنوٹس لے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا وزیراعظم نے وزارت خارجہ کوفوری ہدایات جاری کردی ہے، اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے ، علما آج جمعہ کےاجتماعات میں سویڈن کے مکروہ فعل کی مذمت کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مغرب نے ہمیشہ اسلام کے مقدسات کی توہین کرکے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا، جے یو آئی کارکن تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کریں۔

  • قرآن کی بے حرمتی: وزیراعظم کا سوئیڈن حکومت سے مجرموں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

    قرآن کی بے حرمتی: وزیراعظم کا سوئیڈن حکومت سے مجرموں کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سویڈن حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان واقعات ،بیانیہ کا بھرپورنوٹس لے اور فی الفور مجرموں کیخلاف بلاتاخیر کارروائی کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں انتہائی افسوسناک واقعہ ہواہے، قرآن پاک کی بےحرمتی پر امت مسلمہ اور پاکستانی قوم ،حکومت بھرپورمذمت کرتی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ایسے دلخراش واقعات پیش آچکے ہیں، سویڈن میں اسلاموفوبیا ،نفرت کا بیانیہ بنایاگیا ہے، سویڈن حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان واقعات ،بیانیہ کا بھرپورنوٹس لے اور فی الفور مجرموں کیخلاف بلاتاخیر کارروائی کی جائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اطمینان ہے کہ اوآئی سی نے اس معاملے پر ہنگامی اجلاس بلایا، اوآئی سی کے ہنگامی اجلاس میں سویڈن میں پیش واقعےکی بھرپورمذمت کی گئی، حکومت پاکستان اوآئی سی کے اجلاس اور فیصلے کی بھرپور تائید کرتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سویڈن میں مسلمان بستےہیں ہیں،اسلاموفوبیا،نفرت کابیانیہ بنایاگیاہے، امیدکرتے ہیں کہ آئندہ اس طرح کاواقعہ نہیں ہوگا، ہماراسویڈن حکومت سےمطالبہ جائزہے، وزارت خارجہ کے ذریعے اس کا فالواپ بھی کریں گے۔

  • قرآن کی بے حرمتی : سعودی عرب میں  سویڈش سفیر کی  طلبی :  ملعون شخص کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

    قرآن کی بے حرمتی : سعودی عرب میں سویڈش سفیر کی طلبی : ملعون شخص کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

    ریاض : سعودی عرب نے سویڈش سفیرکو طلب کرکے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کی گھناؤنی حرکت کو سنگین جرم قرار دیا اور ملعون شخص کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں سوئیڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور سوئیڈن واقعے پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    سعودی عرب نے اسٹاک ہوم میں انتہا پسند جنونی شخص کی جانب سے قرآن پاک کی بےحرمتی کو سنگین جرم قراردیتےہوئے ملعون شخص کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    سعودی وزارتِ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کا گھناؤنا فعل ناقابل قبول اور گھٹیا حرکت ہے۔

    دوسری جانب جدہ میں اوآئی سی کے غیرمعمولی اجلاس کے بعد جاری بیان میں سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نےقرآن پاک کی بےحرمتی کو گھناؤناجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کوتکلیف پہنچی۔

    سیکریٹری جنرل نے رکن ملکوں کو اسلاموفوبیا کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیارکرنےاورمستقبل میں ایسے واقعات کےتدارک کیلئےاجتماعی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا بین الاقوامی قوانین کےذریعےمذہبی منافرت کو روکنا چاہیے۔

    اوآئی سی جنرل سیکریٹری نے واضح کیا قرآن پاک کےنسخوں کی بے حرمتی اور ہمارے پیارےنبی حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنا محض اسلامو فوبیا کے معمولی واقعات نہیں ہیں، اقوام متحدہ کےچارٹر کے تحت ریاستیں، نسل، جنس اور زبان اس بات کی پابند ہیں کہ مذہب اور انسانی حقوق کا احترام کیا جائے

  • ناروے حکومت نے پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم دے دیا

    ناروے حکومت نے پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم دے دیا

    اوسلو: قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کی جانب سے سخت ردِ عمل کے بعد ناروے حکومت بھی اقدامات پر مجبور ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ناروے کی حکومت نے قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے، یہ احکامات ناروے پولیس کو دی گئی ہیں کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی ہر حال میں روکیں۔

    پولیس کو قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کے احکامات کے ساتھ ناروے حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام کو بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔ ناروے کے سفیر نے کہا ہے کہ ناروے حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کو سختی سے نامنظور کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ چند دن قبل ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کی گئی تھی، جس پر گزشتہ روز پاکستان نے ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے مذموم واقعے کی شدید مذمت اور احتجاج کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا ناروے سے احتجاج

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ناروے کے سفیر کو باور کرایا گیا کہ واقعے سے دنیا بھر کے سوا ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ناروے حکومت واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں‌ مقدس کتاب کی بے حرمتی پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں ملعون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔