Tag: قرآن کی تعلیم

  • ’وفاقی حکومت نے قرآن کی تعلیم کیلیے اقدامات شروع کر دیے‘

    ’وفاقی حکومت نے قرآن کی تعلیم کیلیے اقدامات شروع کر دیے‘

    سپریم کورٹ میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی وفاق، پنجاب اور بلوچستان حکومتوں نے جوابات جمع کرا دیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔

    سماعت کے موقع پر وفاق، پنجاب اور بلوچستان کے حکومتوں نے اپنے جوابات جمع کرا دیے جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا حکومتوں نے اپنے جوابات جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔

    جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ وفاق کے جمع کرائے گئے جواب کے مطابق وفاقی حکومت نے قرآن کی تعلیم کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ حکومت کو اپنا کام کرنے دیں، عدالت کیوں مداخلت کرے۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ اگر حکومتیں کام کر رہی ہوتیں، تو 5 سال سے میں عدالتوں میں چکر نہ لگا رہا ہوتا۔

    درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ قانون کے مطابق وہ ترجمہ رائج ہو سکتا ہے جومتفقہ ہو۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ترجمہ کی منظوری دینا بھی لازمی ہے۔

    جسٹس مندوخیل نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو اس کو مادری زبان سکھائی جاتی ہے، پھر اردو اور انگلش۔ اب لوگ چائنیز زبان کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ بچوں کو اور کیا کیا سکھانا چاہتے ہیں؟

    درخواست گزار نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 31 واضح ہے کہ قرآن کی تعلیم اور اسلامیات الگ الگ ہیں۔

    عدالت عظمیٰ نے سندھ اور کے پی حکومت سے قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے معاملے پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

  • قرآن پڑھنے کی ترغیب دلاتا لوک گیت

    قرآن پڑھنے کی ترغیب دلاتا لوک گیت

    علاقائی ادب کی بات کی جائے تو اس میں مقامی بولیاں بہت اہمیت رکھتی ہیں اور ان میں مقامی ثقافت کا رنگ نمایاں‌ ہوتا ہے۔ خاص طور پر لوک گیتوں کی چاشنی اور مٹھاس کی وجہ ان میں شامل مقامی بولیوں کے الفاظ ہوتے ہیں۔

    بھارت میں روہیل کھنڈ اور اس کے مضافات کی بولیاں وہاں کے لوک گیتوں کی روح ہیں۔ روہیل کھنڈ کی بولی کو روہیلی کہا جاتا ہے جہاں کے مقامی ادب میں بھوجپوری، راجستھانی اور اودھی وغیرہ کے الفاظ بھی ملتے ہیں۔

    روہیل کھنڈ میں مسلمان بھی آباد ہیں اور ان میں‌ بھی لوک گیت بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ اس علاقے کے لوک ادب کو اگر صرف مسلم ثقافت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو اس میں مذہبی عقائد اور اسلامی تعلیمات کا ذکر بھی ملتا ہے۔

    مسلمانوں‌ میں‌ جب بچہ کچھ بڑا ہوتا ہے تو والدین اسے قرآن پاک پڑھانا شروع کرتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک مقامی گیت ملاحظہ کیجیے جس میں ایک ماں اپنے بچے کو اس طرف راغب کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کرتی ہے۔

    چندا میرے قرآن پڑھ لے
    بھولے بھالے قرآن پڑھ لے
    تیرے مکتم پہ پھول گلاب کا
    ترے بکتم پہ پھول گلاب کا
    تیرے نائی پہ نور برسے
    تیرے بھائی پہ نور برسے
    چندا، بنڑے، قرآن پڑھ لے
    بھولے بھالے قرآن پڑھ لے

  • کے پی کے کا انقلابی اقدام، اسکول میں قرآنی تعلیم لازمی قرار

    کے پی کے کا انقلابی اقدام، اسکول میں قرآنی تعلیم لازمی قرار

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی جبکہ چھٹی جماعت سے میٹرک کے بچوں کو قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی تعلیم کو لازم قرار دے دیا۔

    quran-post-1

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے عوام سے کیے گئے تبدیلی کے وعدے کو عملی جامع پہناتے ہوئے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں دیگر  علوم کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا۔

    quran-post-2

    خیبرپختونخوا حکومت نے یکم تا پانچویں جماعت تک قرآن کی ناظرہ تعلیم جبکہ چھٹی جماعت سے میٹرک کی کلاس تک کے بچوں کو قرآن مجید کا ترجمہ پڑھانے کی تجویز کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے منظور کرلیا۔

    quran-post-3

    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو بھیجی گئی سمری کابینہ کو منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہے۔

    quran-post-4

    خبیر پختون خوا سمیت ملک بھر سے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے