Tag: قراداد منظور

  • یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے کو اقوام متحدہ نے مسترد کردیا

    یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے کو اقوام متحدہ نے مسترد کردیا

    نیویارک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو کثرت رائے سے مسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اہم اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے تل ابیب سے امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف قرار داد کو کثرت رائے منظور کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق امریکی متنازع فیصلے کے خلاف قرارداد کے حق میں 128 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گئے جب کہ 35 ممالک نے جنرل اسمبلی اجلاس میں رائے دہی سے اجتناب کیا یوں کثرت رائے سے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا گیا جب کہ امریکا کے اہم اتحادیوں نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔


      اسی سے متعلق : امریکا جان لے ! دنیا برائے فروخت نہیں، ملیحہ لودھی


    یاد رہے امریکا کے متنازع فیصلے کے خلاف قرار داد ترکی اور یمن نے پیش کی تھی جس پر امریکا اور اسرائیل نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اقوام متحدہ کو مقدم رکھتا ہے اور ہمیشہ دنیا کو مدد فراہم کرتا ہے اس لیے اقوام متحدہ کو امریکی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے.

     

     

     

     خیال رہے کہ  اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک دھمکی آمیز پیغام میں امریکا کے خلاف ووٹ دینے والے رکن ممالک کی فہرست پر نظر رکھنے اور سخت ردعمل دینے کا عندیہ دیا تھا۔

     

     یہ بھی پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

    جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھی امریکا مخالف ووٹ دینے والے ممالک کی امداد میں کٹوتی یا مستقل طور پر امداد بند کردینے کی دھمکی دی تھی تاہم ان کی دھمکیاں کسی کام نہیں آئیں اور فیصلہ ٹرمپ کے مخالف آیا۔

  • سینٹ میں آئین کی بالادستی کے لئے قرارداد منظور

    سینٹ میں آئین کی بالادستی کے لئے قرارداد منظور

    اسلام آباد: موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیرِاعظم نواز شریف آج مسلسل تیسرے روز اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیر اعظم نے دھرنے جاری رہنے تک اجلاس جاری رکھنےکی ہدایت کردی جبکہ سینیٹ میں آئین کی بالادستی کے متعلق قرارداد منظور کر لی گئی

    سعید غنی کی جانب سے پیش کی گئی آئین کی بالادستی کے متعلق قرارداد سینیٹ کے اجلاس میں منظورکرلی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کو تحلیل اوروزیراعظم کا استعفی کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔

    اس سے قبل سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کی جانب سے  پی ٹی آئی  اور پی اے ٹی کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی گئی تھی۔ فرحت اللہ بابرکا کہنا تھا کہ ہمیں فیصلہ کرناہوگا کہ آئین و قانون کی حکومت کے ذریعے مسائل حل کرنا ہے یا ہجوم کےذریعے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں تیسرے روز بھی شرکت کیلئے پہنچے اور قومی اسمبلی میں موجودہ صورتحال پر بحث مباحثے کے علاوہ صحافیوں پرحملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔