Tag: قراقرم ایکسپریس

  • پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں کھٹملوں کے ساتھ لال بیگ بھی راج کرنے لگے

    پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں کھٹملوں کے ساتھ لال بیگ بھی راج کرنے لگے

    کراچی: پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں کھٹملوں کے ساتھ لال بیگ بھی راج کرنے لگے ہیں، قراقرم ایکسپریس کی بزنس کلاس میں مسافر لال بیگوں سے پریشان ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قراقرم ایکسپریس کی بزنس کلاس کے 5 ہزار روپے سے زائد کا ٹکٹ خریدنے کے باوجود مسافر سکون سے سو نہیں سکتے، ریلوے انتظامیہ کی غفلت کے باعث قراقرم ایکسپریس کی بزنس کلاس کوچ میں لال بیگوں نے مسافروں کو پریشان کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کی چودہ نمبر بوگی کے مسافروں نے اپنے کمپارٹمنٹ سے باہر رات گزاری، بچے اور خواتین بھی کوچ کے باہر سفر کرنے پر مجبور ہوئے۔

    ریل گاڑی سے سفر کرنے پر شیخ رشید نے جرمن سفیر کا شکریہ ادا کیا

    پاکستان ریلوے کی بوگیوں میں کھٹملوں کے بعد اب لال بیگوں نے بھی جگہ بنانا شروع کر دی، بزنس کلاس کے مسافروں نے محکمہ ریلویز سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہزاروں روپے دینے کے باوجود ٹرینوں میں سکون کا سفر نہیں کر پاتے۔

    مسافروں کا کہنا تھا کہ کوچ کی سیٹوں کے اندر کھٹمل اور لال بیگ بڑی تعداد میں پھرتے ہیں، جن کی وجہ سے نیند نہیں ہو پاتی، شکایت لے کر ٹرین منیجر کے پاس گئے تو وہ چادر تان کر سو رہے تھے، ایسی بزنس کلاس سہولت تو دنیا میں کہیں نہیں۔

  • قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور: صفدرآباد اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    حادثے کے باعث لاہور فیصل آباد سیکشن مکمل طور پر بند ہوگیا اور ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق امدادی ٹرین اور انجن کو موقع پر روانہ کردیا گیا ہے ، قراقرم ایکسپریس کو جلد ہی منزل کی طرف روانہ کر دی جائے گی۔

    اس سے قبل یکم نومبر کو لودھراں اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ، آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بوگی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

    یاد رہے کہ لیاقت پور: تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 74 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

    تیزگام ایکسپریس کو حادثہ صبح چھ بجکر پندرہ منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔