Tag: قراقرم ہائی وے

  • ایف ڈبلیو او کا قراقرم ہائی وے پر مشکل ترین کلیئرنس آپریشن

    ایف ڈبلیو او کا قراقرم ہائی وے پر مشکل ترین کلیئرنس آپریشن

    اسلام آباد : قراقرم ہائی وے پر پھنسے مسافروں اور سیاحوں کیلئے ایف ڈبلیواو نے کامیاب کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف ڈبلیو او نے قراقرم ہائی وے پر مشکل ترین کلیئرنس آپریشن ہوا، قراقرم ہائی وے پر پھنسے مسافروں اور سیاحوں کیلئے ایف ڈبلیواو نے کامیاب کلیئرنس آپریشن مکمل کیا۔

    بارشوں کےباعث قراقرم ہائی وےکے56،جگلوٹ اسکردوروڈکے19مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ ہوئی ، قراقرم ہائی وے،جگلوٹ اسکردوروڈ،تنگش روڈپرٹریفک بری طرح متاثرہوئی، 200 سے زائد گاڑیاں پھنسی جن میں 1500 سے زائد افراد سوار تھے۔

    ایف ڈبلیواوریسکیوٹیموں نےمشینری کیساتھ متاثرہ مقامات پرپہنچ کرریسکیواور کلیئرنس آپریشن کیا، دن رات کام کرکےایف ڈبلیو او نےقراقرم ہائی وے کے 56 مقامات کومکمل صاف کرکےٹریفک کو بحال کردیا۔

    جگلوٹ اسکردوروڈکو بھی ایف ڈبلیو او کے 2یونٹس نےمسلسل کام کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا ، تنگش پر106میٹر سےبھی بڑے پتھر گرنے سے سڑک بند ہوگئی، بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔

    تنگش روڈکی ایک جانب پہاڑ،دوسری جانب دریاہےراستہ کھولنے کا واحد طریقہ کنٹرول دھماکا تھا۔

    ایف ڈبلیواونے 3دن 87دھماکوں کی مددسےروڈکو3مئی کومکمل طورپرصاف کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا، ایف ڈبلیو او کی میڈیکل ٹیمیں بھی موجودتھیں اور پھنسے سیاحوں اور مسافروں کو طبی امدادفراہم کرنےمیں مصروف رہیں۔

    خواتین اوربچوں کی سہولت کیلئے ایف ڈبلیواوکاڈمبوڈاس کیمپ بھی کھول دیا گیا، سیاحوں،مسافروں نے ایف ڈبلیو او اور پاک آرمی کی انتھک محنت ،بے لوث خدمت کو سراہا۔

  • ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری، کئی مقامات پر راستے بند

    ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری، کئی مقامات پر راستے بند

    ملک کے بالائی علاقوں دیامر سمیت پورے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دیامر کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بابوسر ٹاپ،گیٹی داس، فیری میڈوز اور بٹوگاہ ٹاپ پر برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

    قراقرم ہائی وے پر تتہ پانی اور دیگر مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ہیں، اچھار نالے میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی ہے جس کے باعث ہزاروں مسافر مختلف مقامات پرپھنس گئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں گرج چمک سے مزید بارش کاامکان ہے، جبکہ مانسہرہ میں گرج چمک کے بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    اس کے علاوہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی بارش کاامکان ہے، جبکہ مری، گلیات میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں، برفباری اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    اس کے علاوہ سندھ میں کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • لینڈ سلائیڈنگ سے قراقرم ہائی وے ٹریفک کیلئے بند، متعدد مسافر پھنس گئے

    لینڈ سلائیڈنگ سے قراقرم ہائی وے ٹریفک کیلئے بند، متعدد مسافر پھنس گئے

    گلگت: داسو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے قراقرم ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جس کے باعث متعدد مسافر پھنس گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ داسو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے قراقرم ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، کے کے ہائی وے بندش سے بسیں و دیگر مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔

    3 مسافر بسیں لینڈ سلائیڈنگ میں پھنس گئیں، تاہم مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  رات ساڑھے 11 بجے لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کوئی پوچھنے والا نہیں آیا۔

    مسافر کا کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے بسوں کو پتھر لگے نقصان ہوا ہے،  مسافروں کو بھی چھوٹے پتھر لگے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

    مسافر کا کہنا تھا کہ مسافر، خواتین اور بچوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری، لینڈ سلائیڈنگ کے مقام پر انٹرنیٹ سروس بھی نہیں ہے۔

  • قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں جان  دینے والے چینیوں کے لواحقین کی گلگت آمد

    قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں جان دینے والے چینیوں کے لواحقین کی گلگت آمد

    گلگت: چین سے 41 رکنی وفد گلگت بلتستان کے دورے پر پہنچ گیا، حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے وفد کو خوش آمدید کہا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چائنہ یادگار دنیور کا دورہ کرنے کے لیے چین سے 41 رکنی وفد گلگت بلتستان پہنچ گیا ہے، گلگت بلتستان کی حکومت نے وفد کو خوش آمدید کہا، یادگار میں قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں جان دینے والے چینی باشندوں کی قبریں موجود ہیں۔

    وفد قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں جان سے گزر جانے والے چینیوں کے لواحقین پرمشتمل ہے، کے کے ایچ کی تعمیر کے دوران یہ مزدور جاں بحق ہوئے تھے جن کی یادگار گلگت میں موجود ہے۔

    چین سے آنے والے وفد نے اپنے آباؤ اجداد کی یادگار پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی قبروں پر مختلف رسمیں بھی ادا کیں۔

    اپنے پیاروں کی قبروں پر پہنچ کر وفد میں شامل چینی باشندوں کے لواحقین آبدیدہ ہوگئے، کے کے ایچ کی تعمیر کے دوران تقریباً 200 چینی ورکرز کی جانیں گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ مشہور زمانہ قراقرم ہائے کی تعمیر کو ممکن بنانے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی اور چینی ورکرزنے جانیں دی تھیں۔