Tag: قربانیاں

  • یوم دفاع کومظلوم کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے طورپرمنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    یوم دفاع کومظلوم کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے طورپرمنایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج یوم دفاع کے موقع پر دھرتی ماں کےعظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع کو مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے طور پرمنایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزرائےاعلیٰ، گورنر صاحبان،اسمبلی اراکین شہدا کے گھرجائیں گے اور دھرتی ماں کےعظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی فریضہ’’آئیں شہید کے گھرچلیں‘‘ کوعمران خان آگے لے کر بڑھیں گے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ نمازجمعہ میں سلامتی، شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں ہوں گی، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لیے بھی خصوصی دعائیں ہوں گی۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش وجذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت وعقیدت کے ساتھ منایا جائے گا۔ شہداء کو خراج عیقدت پیش کرنے کے لیے جنرل ہیڈکوارٹرز جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ہوگی۔

    یوم دفاع پر وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد جائیں گے جہاں وہ کشمیری شہدا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کریں گے۔

  • متنازع علاقوں میں امن کےلیےکام کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے‘ ملیحہ لودھی

    متنازع علاقوں میں امن کےلیےکام کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کوچھیالیس امن مشن میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے بحالی امن کی فنڈنگ میں صوابدیدی کمی کی مخالفت کی۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ بحالی امن مشن کو اسٹاف اور سامان کے لیے مناسب فنڈ درکار ہوتا ہے، صوابدیدی فنڈ کم کرنے سے اس بحالی امن کی کوشش کو نقصان کا خدشہ ہے۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ بحالی امن کے بجٹ میں کمی کے بجائے صلاحیت بہتر بنانے پر توجہ دی جائے۔

    انہوں نے دنیا کے خطرناک ممالک میں پاکستانی امن مشن کی کاوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دولاکھ رضا کار اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ہیں۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کوچھیالیس امن مشن میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے، عالمی امن کے لیے پاک فوج کے ایک سو چھپن جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ متنازع علاقوں میں امن کے لیے کام کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، متنازع علاقوں میں کام کرنے والے امید اور بہتر مستقبل کے لیے امید کی کرن ہیں۔

  • شہدا کے خاندان ہمارے اپنے ہیں، تنہا نہیں چھوڑیں گے‘عثمان بزدار

    شہدا کے خاندان ہمارے اپنے ہیں، تنہا نہیں چھوڑیں گے‘عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے کور کمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ملاقات کی۔

    سردار عثمان بزدار نے پنجاب کی دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاک فوج کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ عظیم اورلازوال قربانیوں سے پاکستان میں امن بحال ہوا، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے مائنڈسیٹ کو بھی کچلنا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے محب وطن اوردلیرعوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان میں امن لائی ہیں، شہدا کے خاندان ہمارے اپنے ہیں، تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی منزل حاصل کرے گا ‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام پرانے پاکستان سے نکل کرنئے پاکستان میں آنے پرخوش ہیں۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی منزل حاصل کرے گا۔

  • دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘ رینڈل شرائیور

    دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘ رینڈل شرائیور

    واشنگٹن : معاون امریکی وزیردفاع رینڈل شرائیور کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کا دوست اور اہم شراکت دار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم دفاع وشہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون امریکی وزیردفاع رینڈل شرائیور نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کےعسکری حکام میں اچھے روابط ہیں۔

    رینڈل شرائیور کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    معاون امریکی وزیردفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان امریا کا دوست اور اہم شراکت دار ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔

    رینڈل شرائیور کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا دورہ پاکستان اچھا رہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہت خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔

    امریکا کا پاکستان کی 30 کروڑڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کونی فالکنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں نہ کرنے پر 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر

    واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔

  • عالمی برادری دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے‘ چین

    عالمی برادری دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے‘ چین

    بیجنگ : چین نے عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور عوام کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکینگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نہ صرف چین بلکہ عالمی برادری کے کئی ممالک کے سامنے سرخرو ہوا ہے۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق حالیہ برسوں میں پاکستان نے سخت مالیاتی نگرانی اور دہشت گردوں کی مالی مدد کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے موثر اقدامات کیے اور اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کردیا

    خیال رہے کہ دو روز قبل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا تھا، گرے لسٹ میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ملکوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تین روزہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں پاکستان کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں تھا جن کو منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کو مالی وسائل کی فراہمی کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جس کا قیام 1989 میں عمل میں آیا تھا۔اس ادارے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی نظام کو دہشت گردی، کالے دھن کو سفید کرنے اور اس قسم کے دوسرے خطرات سے محفوظ رکھا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سندھ پولیس نےاپنا خون دے کرشہریوں کا دفاع کیا‘ آئی جی سندھ

    سندھ پولیس نےاپنا خون دے کرشہریوں کا دفاع کیا‘ آئی جی سندھ

    کراچی : آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی کا کہنا ہے کہ سندھ کا دہشت گردی کے خلاف کردارایک سنگ میل بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہید بینظیربھٹوایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی تھے۔

    ایگلیٹ کورس 38 اے بیج کے 213 جوان، 38 بی بیج کی 213 خواتین پاس آؤٹ ہوئیں اور مجموعی طورپر700 جوان ٹریننگ سینٹرسے پاس آؤٹ ہوئے۔

    آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی پریڈ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرجوانوں کو تعریفی اسناد، نقد انعامات دیے۔

    آئی جی سندھ نے ٹریننگ سینٹرمیں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ اہلکاردہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنیں گے، اہلکارفیلڈ میں نکلیں گے تو جرائم پیشہ افراد بھاگ جائیں گے۔

    امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ سندھ پولیس نے اپناخون دے کرشہریوں کا دفاع کیا، سندھ کا دہشت گردی کے خلاف کردارایک سنگ میل بن چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے عوام کی حفاظت کی خاطر قیمتی جانوں کی پرواہ نہیں کی، شہدا کی قربانیوں کو رائیگا نہیں جانے دیں گے۔

    آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے تمام شعبوں کے دروازے بلوچستان کے لیےکھلے ہیں، بلوچستان پولیس جب چاہے اہلکاروں کو تربیت کے لیے بھیج سکتی ہے۔

    امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ یہ جوان بلوچستان کے نہیں اس ملک کے جوان ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں کو اتارا جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جس نےدہشت گردی کےخلاف جنگ اکیلےلڑی ہو‘ وزیراعظم

    دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جس نےدہشت گردی کےخلاف جنگ اکیلےلڑی ہو‘ وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کاحصہ بنے، ہم نے اس جنگ کاحصہ بننےکی قیمت ادا کی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی افسر اورسیاست دانوں سمیت دیگر افراد کھوئے، اس جنگ میں ہم نے محترمہ بینظیربھٹو کو کھویا۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول میں بہت سے بچے دہشت گردی کا شکارہوئے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف سیاسی اور معاشی نقصانات برداشت کیے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا، آپریشن ضرب عضب اورردا لفساد سمیت دیگرآپریشن شروع کیےگئے۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اورکامیاب رہے، پاکستان اورچین نے مل کرسی پیک کا منصوبہ شروع کیا۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ دنیا کا کوئی ایساملک نہیں جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اکیلے لڑی ہو، فوج، پولیس اورعوام نے مل کردہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک بن چکا ہے، سی پیک سے پاکستان عالمی رابطوں کا ذریعہ بن رہا ہے۔

    عالمی امن کے لیے پاکستانی قوم نے اپنی جان و مال قربان کیا: وزیر داخلہ

    خیال رہے کہ اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عالمی امن کے لیے پاکستانی قوم نے اپنی جان و مال سب قربان کیا۔ سیکیورٹی فورسز، سیاست دان اور میڈیا سمیت ہرشعبے نے دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کیا۔

    امریکی امداد نہ ملنےسےکوئی فرق نہیں پڑے گا‘ وزیراعظم

    یاد رہے کہ رواں سال 7 جنوری کو برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، اور اپنی سرزمین پریہ جنگ جیت چکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی مفادات کے خلاف کوئی سازش ہوئی توجواب دیں گے‘ احسن اقبال

    پاکستانی مفادات کے خلاف کوئی سازش ہوئی توجواب دیں گے‘ احسن اقبال

    لندن: وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکی امداد کے لیے نہیں لڑی بلکہ اپنی عوام کے تحفظ کے لیے لڑی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے امریکی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تجارت چاہتا ہے امداد نہیں، باعزت قوم ہیں، امریکہ سے احترام کی بنیاد پرتعلقات چاہتے ہیں۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے ضروری ہے پاکستان،امریکہ مل کرکام کریں، امن کے لیے عالمی برادری سے مل کرکام کررہے ہیں۔

    احسن اقبال نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکی امداد کے لیے نہیں لڑی بلکہ اپنی عوام کے تحفظ کے لیے لڑی، پاکستان کواس جنگ میں 25 ارب ڈالرسے زائد کا نقصان ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پرڈالا جاتا ہے، پاکستان واحد ملک ہے جوافغانستان میں عدم استحکام کا شکارہے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے جبکہ امریکہ کو جنوبی ایشیا، افغانستان کو مختلف اندازمیں دیکھنا ہوگا۔

    احسن اقبال نے واضح کیا کہ پاکستانی مفادات کے خلاف کوئی سازش ہوئی توجواب دیں گے۔


    پاکستان میں ڈرون حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے‘ احسن اقبال


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 9 فروری کو امریکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کے لیے کسی سے بھیک نہیں مانگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • افغانستان کا امن خطے کی سلامتی کےلیے بہت اہم ہے‘ خواجہ آصف

    افغانستان کا امن خطے کی سلامتی کےلیے بہت اہم ہے‘ خواجہ آصف

    بیجنگ: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان اس بات پر متفق ہیں کہ افغانستان میں امن سے ہی خطے میں امن لایا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد پرمبنی ہیں جبکہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

    وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ دورہ چین کا مقصد افغانستان کےمسئلےکےسیاسی حل کےلیے تبادلہ خیال ہے۔

    افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن خطے کی سلامتی کےلیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے۔


    خطے کی بدلتی صورت حال میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘ چینی وزیرخارجہ


    انہوں نے کہا کہ ہم پاک چین اور افغانستان کے تعلقات میں مضبوطی کے لیے چین کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔

    سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سی پیک علاقائی اوربین الاقوامی تجارت کےمواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کوکوئی خطرہ لاحق ہوا تو بھرپور جواب دیں گے۔

    واضح رہے کہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کےلیے افغان قیادت سے تعاون جاری رکھیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے‘ چین

    عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے‘ چین

    کراچی : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کے ملک کی حیثیت سے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے ایک بار پھرعالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو تسلیم کرے۔

    چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سب سے آگے ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اور دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی سلامتی اور استحکام کے تحفط کے لیے تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

    انہوں نے کہاکہ چین ، پاکستان اوردوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی سلامتی اوراستحکام کے تحفظ کیلئے تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔


    امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    خیال رہےکہ گزشتہ دنوں افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا، امریکہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتا رہا ہے، پاکستان کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔


    افغان طالبان قیادت کوئٹہ اورپشاورمیں پناہ گزین ہے، امریکی کمانڈرکی ہرزہ سرائی


    امر یکی صدر کے بعد امریکی فوجی کمانڈر نے بھی پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا الزام عائد کرتے ہوئےکہا تھا کہ کوئٹہ شورٰی اورپشاور شورٰی حقیقت ہیں۔


    ٹرمپ کے الزامات، پاکستان کی امریکی نائب وزیرخارجہ کی میزبانی سے معذرت


    واضح رہے کہ رواں ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات سے بھری امریکی پالیسی پر پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکی نائب وزیرخارجہ کی میزبانی سے معذرت کرلی تھی ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔