Tag: قربانی کا گوشت

  • قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا آسان طریقہ

    قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا آسان طریقہ

    ریاض: سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے قربانی کے گوشت کو محفوظ کرنے کا آسان طریقہ بتادیا.

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ‌ڈرگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ قربانی کا گوشت ریفریجریٹر کے نچلے حصے میں اچھی طرح بند برتنوں میں کرکے رکھا جائے، گوشت سے فروزن کھانوں پر خواہ  وہ پکے ہوئے ہوں یا تازہ ہوں سیال مادہ ٹپکنے سے روکنے کے لیے یہ احتیاط ضروری ہے بصورت دیگر دوسرے کھانے آلودہ ہوسکتے ہیں۔

     ایس ایف ڈی اے ان دنوں مملکت بھر میں قربانی کے گوشت کے حوالے سے حفظان صحت کے ضوابط کی آگاہی مہم چلائی گئی ہے۔

    ایس ایف ڈی اے نے بیان میں کہا کہ گوشت بیکٹریا کی افزائش کے لیے مثالی ماحول فراہم کرتے ہیں۔ گوشت کو خراب ہونے سے بچانے اور فروزن یا منجمد کرنے کی صورت میں ان کی غذائیت میں کمی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ گوشت ریفریجریٹر کے باہر یا فریزر کے باہر دو گھنٹے سے زیادہ نہ چھوڑا جائے۔ اس بات کی پابندی نہ کرنے پر درجہ حرارت بڑھنے کی صورت میں گوشت میں موجود مائیکروب بڑھ جاتے ہیں۔

    ایس ایف ڈی اے کا کہنا ہے ’کہ اگر کوئی شخص قربانی کا گوشت فریزر میں محفوظ کرنا چاہتا ہے تو بہتر ہوگا کہ وہ اسے فریزر میں رکھنے سے قبل کم از کم چھ گھنٹے فریج میں رکھے۔ ایسا کرنے سے گوشت کی تازگی اور عمدگی برقرار رہتی ہے۔

    حکام کے مطابق گوشت فریج میں رکھنے سے قبل صاف ستھری تھیلیوں میں اچھی طرح پیک کرکے رکھیں اور پیکٹ بند کرنے سے قبل حتی الامکان اس کی ہوا نکال دیں اور پھر فریزر میں رکھیں۔ ‘

    ایس ایف ڈی اے نے ایک مشورہ یہ بھی دیا کہ ریفریجریٹر یا فریزر میں گوشت رکھنے سے قبل ان کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں بنالی جائیں اور ایک پیکٹ میں اتنا گوشت رکھا جائے جتنا ایک بار استعمال کرنے کا ارادہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ  لوگ گوشت کے بڑے بڑے پارچے یا بوٹیاں ایک ساتھ ایک پیکٹ میں جمع کرکے رکھ دیتے ہیں اور پھر استعمال کرنے سے قبل اسے باہر نکالتے ہیں برف پگھلاتے ہیں اور پھر دوبارہ اسے فروزن کرتے ہیں یہ طریقہ کار غلط ہے اس سے گوشت میں مائیکروب بڑھنے کا بڑا امکان رہتا ہے۔

  • قربانی کا گوشت کھانے میں بے احتیاطی، ہزاروں مریض اسپتالوں میں داخل

    قربانی کا گوشت کھانے میں بے احتیاطی، ہزاروں مریض اسپتالوں میں داخل

    لاہور : عیدالاضحیٰ پر شہریوں کی بسیار خوری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سینکڑوں افراد ڈائریا سمیت مختلف بیما ریوں کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ گئے جبکہ طبی ماہرین نے شہریوں کو کھانے پینے میں احتیاط کا مشورہ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ پر قربانی کا گوشت کھانے میں بے احتیاطی کی وجہ سے شہری بڑی تعداد میں گیسٹرو، ڈائریا اور فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عید میں سرکاری اسپتالوں میں گیسٹرو سے متاثرہ 7ہزار500 سے زائدمریض پہنچے، میو اسپتال میں 1500 سے زائد مریضوں اور جناح اسپتال میں 1400 سے زائد مریض پیٹ خراب ہونے پر لائے گئے جبکہ سروسزاسپتال میں 1700، گنگا رام 1350، شیخ زید میں 1130مریض لائے گئے۔

    انتظامیہ کے مطابق گیسٹرو کے متعدد مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر گوشت کا بے دریغ استعمال ڈائیریا اور ہیضہ سمیت پیٹ کی بیماریوں کا باعث بن رہا ہے، شہری گوشت کھانے میں احتیاط برتیں۔

    ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر عاصم حمید طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ برسات اور حبس کے موسم میں گوشت کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیے، شہری قربانی کا گوشت مسلسل کھانے کی بجائے سبزیوں اور دال کا بھی استعمال کریں.

    خیال رہے طبی ماہرین نے شہریوں کو کھانے پینے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا تھا جسے شہریوں نے نظر انداز کر دیا. جس کے باعث شہری بڑی تعداد میں بیمار ہو رہے ہیں۔

    خیال رہے عیدالاضحیٰ پر بڑا گوشت، مرغن اور مصالحہ دار پکوان بہت زیادہ کھانے میں آتے ہیں تو ایسے میں معدے اور پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوجانا ایک عام بات ہے۔