Tag: قربانی کی کھالیں

  • ‘شہری کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں’

    ‘شہری کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں’

    لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کو کالعدم تنظیموں اوران کےذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کھالیں صرف چیریٹی اداروں کو دیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نےعیدالاضحیٰ کے موقع پر کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی فہرست جاری کردی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ شہری کالعدم تنظیموں اوران کےذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں۔

    انسدادِدہشت گردی ایکٹ اُنیس سوستانوے کےتحت کالعدم تنظیموں کی ہرقسم کی معاونت جرم ہے، عوام قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں۔

    تمام رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق ان کے سرٹیفکیٹ پر موجود کیوآرکوڈ سے کی جاسکتی ہے۔

    ڈپٹی کمشنرزمدارس اورخیراتی تنظیموں کوکھالیں جمع کرنےکااجازت نامہ دیتےہیں۔ رجسٹرڈ اداروں کی تفصیلات محکمہ داخلہ پنجاب کی ویب سائٹ پردیکھی جا سکتی ہیں۔

    پنجاب چیریٹی کمیشن اورنیکٹا کی ویب سائٹ پربھی کالعدم تنظیموں کی تفصیلات موجود ہیں۔

    گذشتہ روز عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے کیلئے جامع ہدایات جاری کیں تھیں۔

    ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق دشمن کے ناپاک عزائم کے تناظر میں اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

  • کونسی سی جماعتیں قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرسکتیں؟

    کونسی سی جماعتیں قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرسکتیں؟

    کراچی: عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے قوائد و ضوابط جاری کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی مرضی کے بغیر کھالیں جمع نہیں کرسکتا، کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز یقینی بنائیں کہ صرف رجسٹرڈ جماعتیں یا ادارے ہی کھالیں جمع کریں۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپ لگانے یا بینرز لگانے پر پابندی ہوگی، گاڑیوں پر پارٹی پرچم یا لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کرکے کھالیں جمع کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کھالیں جمع کرتے وقت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا۔

    محکمہ داخلہ نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی، 10 سے 12 ذی الحج تک محکمہ داخلہ سندھ کے اسلحہ لے کر چلنے کے احکامات معطل رہیں گے۔

  • جبراً کھالیں جمع کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی: ڈی جی رینجرز

    جبراً کھالیں جمع کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی: ڈی جی رینجرز

    کراچی: ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص نے کہا ہے کہ کسی کو بھی جبراً کھالیں جمع کرنے کی ہر گزاجازت نہیں دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص سے ٹینر ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جہاں حکومت کے جاری کردہ پرمٹ اور ضابطہ اخلاق کی پابندی پر عمل یقینی بنانےکا عزم کیا۔

    ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص نے کہا کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے والی جگہوں، ترسیل کی خصوصی نگرانی کی جائے گی،کسی کو بھی جبراً کھالیں جمع کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ فرقہ واریت میں ملوث فرد یا جماعت کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، فورتھ شیڈول میں شامل شخص کو بھی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ڈی جی رینجرز نے کہا کہ ایسے عناصر سے قربانی کی کھالیں نہیں خریدی جا سکیں گی، وفد نے ڈی جی رینجرز کو مروجہ قوانین، ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کی  یقین دہانی کرائی۔

    ساتھ ہی وفد نے عید کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے رینجرز کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

  • کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

    کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

    کراچی: عید قرباں پر کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ لازمی ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کیمپ لگا کر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی، پرچم لگانا اور لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات پر بھی پابندی ہوگی، کھالیں جمع کرنے کے لیے بینرز لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صرف رجسٹرڈ مدارس اور تنظیموں کو کھالیں جمع کرنے کا اجازت نامہ دیا جائے گا، جن تنظیموں پر پابندی ہے، وہ کھالیں جمع نہیں کر سکیں گی۔

    صوبائی محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ عید قرباں پر اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی، اور عید کے تینوں روز اسلحے کے اجازت نامے منسوخ ہوں گے۔

    یاد رہے گزشتہ روز وزارت قومی صحت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر گائیڈ لائنز جاری کی ہیں، جن میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یہ گائیڈ لائنز مویشی منڈی، نماز عید، قربان گاہوں سے متعلق ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ مویشی منڈی میں موجودگی کے دوران ماسک پہننا لازم ہوگا، مویشی منڈی کے داخلی مقامات پر آنے والوں کا بخار چیک کیا جائے گا اور سینیٹائزر کا انتظام کیا جائے گا جب کہ مویشیوں کے بیوپاری اور خریدار کے لیے ویکسینیشن بھی لازم ہے۔

  • کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر ہے، قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرنے دیںگے، لاہور پولیس

    کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر ہے، قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرنے دیںگے، لاہور پولیس

    لاہور : سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر پوری طرح نظر ہے، ان تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرنے دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید، سی ٹی او ملک لیاقت، ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں قیام امن کیلئے ہوائی فائرنگ اور لاﺅڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہرصورت میں یقینی بنائی جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

    سربراہ لاہور پولیس نے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ کرپشن اورغلط اقدامات کو روکنا پولیس کی اجتماعی ضرورت ہے۔ شہریوں سے غلط سلوک تمام کارکردگی پر پانی پھیر دیتا ہے، شہریوں سے حسن سلوک نہ کرنے والے اہلکاروں کی وجہ سے پورے محکمے کا غلط تاثر جاتا ہے۔

    انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ پولیس کے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ایس پی اور ڈی ایس پی صاحبان ہر ہفتے سٹاف کو ضابطہ اخلاق پڑھ کر سنائیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پرانی دشمنیوں کے خاتمے کے لئے لاہور پولیس ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔ عمائدین علاقہ کی مدد سے دشمنی والوں کو سمجھایا جائے کہ نسل در نسل قتل و غارت سے کسی کا بھلا نہیں ہوگا۔

  • کھالیں زبردستی جمع کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    کھالیں زبردستی جمع کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    کراچی : عیدالاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جبری طور پر جمع کرنے والوں کیخلاف رینجرز نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا، ڈی جی رینجرز نے مویشی منڈیوں، تجارتی مراکز اور تفریحی مقامات پر سخت سیکیورٹی کے احکامات جاری کردیئے۔

    تفصییلات کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیرصدارت کراچی میں قیام امن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں عیدالاضحیٰ پر کراچی میں امن امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئےسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانےکیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

    انہوں نے ہدایات دیں کہ مویشی منڈیوں، تجارتی مراکز اور تفریحی مقامات پرسیکیورٹی سخت کی جائے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جبری طور پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے عناصر کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ قیام امن کیلئے مربوط حکمت عملی بھی مرتب کی گئی، اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے، اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

  • پنجاب کی 63 کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

    پنجاب کی 63 کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

    لاہور: پنجاب حکومت نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے 63 کالعدم تنظیموں پر پابندی عائد کردی۔ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں کالعدم تنظیموں کی فہرست ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کو ارسال کردی ہے تاکہ پابندی کا عملی نفاذ ممکن ہوسکے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 63 کالعدم تنظیمیں عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرسکیں گی، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں واضح الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ کالعدم تنظیمیں کسی بھی صورت عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی مجاز نہیں ہیں۔

    کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے خواہش مند تنظیمیں ڈی سی اوز کو درخواستیں دیں گی جس کے بعد ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی اپنے اجلاس میں تنظیموں کو بتائے گئے خاص مقامات سے کھالیں جمع کرنے کی اجازت دے گی۔

    اس بات کی خاص طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

    دریں اثناء منہاج القرآن فاؤنڈیشن پر فی الحال کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے مگر حکومت پنجاب ڈی سی اوز کو زبانی طورپرپابندی لگانے کا کہہ سکتی ہے۔

    ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیاں مختلف اضلاع میں مہناج القرآن فاؤنڈیشن کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت سے روک سکتی ہیں۔

    سندھ حکومت نے تنبیہہ کی ہے کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے بھی کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی پابندی عائد کررکھی ہے۔

  • کراچی: قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری

    کراچی: قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری

    کراچی: حکومت سندھ  نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، کھالیں جمع کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سے اجازت نامہ لینا ہوگا جبکہ لاہور میں کھالیں جمع کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کی آمد سے قبل قربانی کی کھالیں جمع کرنے والوں کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لیے اجازت نامہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔

    ضابطہ اخلاق کے مطابق اجازت نامہ متعلقہ ضلع ڈپٹی کمشنر سے حاصل کرنا ہوگا، کھالیں جمع کرنے والے اداروں کو اپنی آڈٹ رپورٹ بھی جمع کرانی ہوگی، جبکہ کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔

    دوسری طرف لاہور میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے، کھالیں جمع کرنے والی تنظیمیں اور ادارے اس حوالے سے اشتہاربازی بھی نہیں کرسکیں گے ۔

  • کراچی میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی

    کراچی میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی

    کراچی: کمشنرکراچی نے گھرگھرجا کرقربانی کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔

    عیدالضحیٰ کے موقع پرمختلف سیاسی، مذہبی، رفاعی اداروں کی جانب سے کھالیں جمع کرنا کراچی میں جیسے ایک روایت سی بن گئی ہے اوراس دوران بسا اوقات بدنظمی اورپُرتشدد تنازعات بھی رونما ہوجاتے ہیں۔

    ہرسال کی طرح اس سال بھی کمشنرکراچی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عیدالضحیٰ میں گھرگھرجاکرقربانی کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی ہوگی، پولیس اوررینجرزاس موقع پرالرٹ رہے گی۔

     قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائدتوہرسال کی جاتی ہے مگر کھالیں چھیننے یا پھرزبردستی وصول کرنے کے واقعات میں کمی نہیں آتی۔