Tag: قربانی کے جانوروں

  • رواں سال ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اضافہ

    رواں سال ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اضافہ

    مسلمان عیدالاضحیٰ پر اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں رواں برس قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

    کل پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ عید کے تین ایام کے دوران صاحب حیثیت مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کریں گے۔

    اس کے لیے بہت سارے لوگ جانور خرید لائے ہیں تو آج چاند رات کو صبح سے ہی ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں لوگوں کا رش لگا ہوا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ مہنگی ہیں، لیکن مہنگائی کے باوجود لوگ قربانی کے جانور ذوق وشوق سے خرید رہے ہیں۔

    پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں برس ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رواں برس جانوروں کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا تاہم کھالوں کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔ جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اس سال اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالنے کا رجحان بڑھا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ برس ملک بھر میں 61 لاکھ چھوٹے بڑے قربانی کے جانور فروخت ہوئے تھے جب کہ رواں برس 69 لاکھ 77 ہزار قربانی کے جانور فروخت ہونے کا تخمینہ ہے۔

    رپورٹ میں عیدالاضحیٰ کے تینوں ایام کےدوران مجموعی طور پر 30 لاکھ گائے، بیل اور ساڑھے 34 لاکھ بکرے ذبح ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ 4 لاکھ سے زائد بھیڑ اور ایک لاہکھ تین ہزار اونٹ کی قربانی کیے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 4 لاکھ بھینسیں بھی قربان کی جائیں گی۔

    ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں برس گائے کی کھال 1575 اور بکرے کی کھال 446 روپے میں فروخت ہوگی۔ گزشتہ سال عید قرباں پر گائے کی کھال 1800 اور بکرے کی کھال 450 روپے میں فروخت ہوئی تھی۔

    مذکورہ قیمتوں کے مطابق رواں برس گائے کی کھالیں مجموعی طور پر 4 ارب 72 کروڑ اور بکرے کی کھالیں ایک ارب 54 کروڑ 62 لاکھ روپے تک فروخت ہوں گی۔

    تمام قربانی کے جانوروں کی کھالوں سے فروخت ہونے والی مجموعی آمدنی کا تخمینہ 6 ارب 35 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/video-report-identity-cards-for-sacrificial-animals/

  • کراچی : قربانی کے جانوروں کی نگرانی کرنیوالوں کو لوٹ لیا گیا

    کراچی : قربانی کے جانوروں کی نگرانی کرنیوالوں کو لوٹ لیا گیا

    کراچی : نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں قربانی کے جانوروں کی نگرانی کرنیوالوں کو لوٹ لیا گیا،واردات کرنےوالاگروہ 5سے6 ملزمان پر مشتمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں ملزمان قربانی کے جانوروں کی نگرانی کرنیوالوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    سیکٹرسیون ڈی تھری میں گھر کے باہر کھڑے 3 افراد بھی اسٹریٹ کرمنلز کانشانہ بنے ، تھانہ سرسیدکی حدودمیں پیش آئی دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنےآگئی ہے۔

    جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے گلی میں قربانی کے جانوروں کےپاس بیٹھےنوجوان سےموبائل فون،نقدی چھین لیا جبکہ دوسری واردات میں بھی ملزمان اسلحہ دکھا کر چند سیکنڈزمیں نقدی اورموبائل فونز لے اڑے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کرنےوالاگروہ 5سے6 ملزمان پر مشتمل ہے ، جس کی شناخت کرلی گئی ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • ایشیا کی سب سے بڑی  مویشی منڈی میں قربانی کے جانور پہنچنا شروع ہوگئے

    ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کے جانور پہنچنا شروع ہوگئے

    کراچی : ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں قربانی کےجانوروں کے ٹرک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی 2024 کیلئے ٹھیکے جاری کردیئے گئے۔

    ناردرن بائی پاس پر ایک ہزار ایکڑ مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریشن سمیت دیگرٹھیکے جاری کئے، ناردرن بائی پاس پر جانوروں کی خریداری کیلئے نیا شہر آباد اور پارکنگ بنائی جارہی ہے۔

    ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ قربانی کےجانوروں کےٹرک منڈی پہنچناشروع ہوگئےہیں، مویشی منڈی مویشی منڈی میں مجموعی طورپر4سے5لاکھ جانوروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

    منڈی کےاطراف سیکیورٹی کیلئےحفاظتی چوکیاں بھی قائم کی جارہی ہیں۔

    خیال رہے عیدالاضحیٰ 2024 کی ممکنہ تاریخ سے متعلق پیش گوئی سامنے آئی، پاکستان میں ذی القعدہ کا مہینہ 29 روز پر مشتمل ہوا تو ذو الحج کا آغاز 8 جون کو ہوگا جس کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوسکتی ہے۔

    اور اگر 30 روز کا مہینہ ہوا تو تو ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 9 جون سے اور عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل کو ہوگی۔

  • کراچی : اسٹریٹ کرمنلز نے قربانی کے جانوروں کو بھی نہ چھوڑا،  ایک ہفتے کے دوران 60 سے زائد جانور چوری

    کراچی : اسٹریٹ کرمنلز نے قربانی کے جانوروں کو بھی نہ چھوڑا، ایک ہفتے کے دوران 60 سے زائد جانور چوری

    کراچی : شہر قائد میں کرمنلز قربانی کے جانوروں کو بھی چھوڑنے پر تیار نہیں، ایک ہفتے کے دوران ساٹھ سے زائد جانور لے اڑے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے موٹرسائیکلوں ، گاڑیاں اور موبائل فون چھوڑ کر مویشیوں پر ہاتھ صاف کرنا شروع کر دیا۔

    ایک ہفتے کے دوران شہر قائد کے مختلف علاقوں سے 60 سے زائد مویشی چوری کر لئے گئے، موشی چوری کے واقعات اورنگی ٹاون، مومن آباد، اجمیرنگری، سرسید، نیو کراچی، شارافیصل، کورنگی، عوامی کالونی، بلدیہ ٹاؤن، کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔

    فریئر کے علاقے سے ساڑھے تین لاکھ روپے کا بیل چوری کیا گیا، نارتھ کراچی میں پلاٹ سے شہری کے چالیس بکرے، یاسین آباد سے دکان کا شٹر کاٹ کر دو بکرے، بلوچ پور سے پانچ جانور، اور بلدیہ ٹاؤن سے بیل چوری کیا گیا، اور ڈالمیا سے گائے اورنگی ٹاؤن سے چار جانور چھینے گئے

    شہری کا کہنا ہے کہ کئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو فراہم کی گئیں لیکن پولیس مویشیوں کی برآمدگی کے لیے سنجیدہ بنیادوں پر کوششیں نہیں کر رہی۔

    شہریوں کو مزید کہنا تھا کہ مویشیوں کے چھیننے اور چوری کے واقعات بڑھنے کے بعد پولیس نے اب شہریوں سے درخواست وصول کرنا بھی چھوڑ دیں، چوری کے واقعات کی رپورٹ درج کرانے کے لیے تھانوں کے چکر لگاتے ہیں اور ناکام گھر واپس لوٹنا پڑتا ہے۔