Tag: قرضوں کی ری شیڈولنگ

  • 15ارب ڈالر کے قرضوں کی ری شیڈولنگ،  وزیر خزانہ آج  چین روانہ ہوں گے

    15ارب ڈالر کے قرضوں کی ری شیڈولنگ، وزیر خزانہ آج چین روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب 15 ارب ڈالر کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے سلسلے میں آج چین روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمداورنگزیب آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، ذرائع نے بتایا دورے کے دوران وزیرخزانہ 15ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ری شیڈولنگ پر بات چیت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئےپاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ قائم ہوگا۔

    ذرائع نے کہا کہ چین کے توانائی کےسرکلرڈیٹ سےمتعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ کا حجم 480 ارب روپے ہے۔

    وزیر خزانہ دورہ چین میں پانڈا بانڈ پر بھی بات چیت کریں گے، پاکستان چائنہ میں 25 کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

  • جی20 سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے بہتر نتائج آئیں گے، مشیر خزانہ

    جی20 سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے بہتر نتائج آئیں گے، مشیر خزانہ

    اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ جی20 سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے بہتر نتائج آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے جرمن سفیر برن ہارڈ اسٹیفن نے ملاقات کی، فرانسیسی سفیر مارک برٹی،اقتصادی قونصلر مسز انیس بوئٹری بھی ہمراہ تھے۔مشیر خزانہ نے کرونا کے معیشت پر اثرات،مستقبل کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کرونا سے پہلے اقتصادی گروتھ 3 فیصد،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول تھا،سخت مالیاتی ڈسپلن کے دو رس اثرات مرتب ہو رہےتھے۔

    انہوں نے بتایا کہ کرونا وبا کے بعد معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں،ملکی اقتصادی گروتھ اب منفی ایک سے منفی 1.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

    سفیروں نے جی20 سے قرضوں کی ری شیڈولنگ ،مزید قرضے پر بات کی جس پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جی20سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے بہتر فوائد آئیں گے،پاکستان کو جی20 کے حوالے سے تاحال خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔

    ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے 1.8ارب ڈالر کے قرضے ری شیڈول ہوئے ہیں،پاکستان نے فی الحال کمرشل قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے رجوع نہیں کیا۔