Tag: قرض‌ معاہدہ

  • قرض معاہدہ :  آئی ایم ایف کا  پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

    قرض معاہدہ : آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے سامنے مزید شرائط رکھ دیں اور کہا دسمبر تک قرضوں کی واپسی پر مطمئن کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پاکستان سے ڈو مور کا ایک اور مطالبہ سامنے آگیا، ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کودسمبر 2023 تک قرضوں کی واپسی پر آئی ایم ایف کومطمئن کرنا ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نےدسمبر 2023 تک قرضوں کی ادائیگی کے لیےپلان ترتیب دیاہواہے، دسمبر 2023 تک 6 سے 8 ارب ڈالر کی واپسی کےپلان پر آئی ایم ایف کوآگاہ کیا جائے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نےمئی اورجون تک 3.7 ارب ڈالر واپس کرنےکاپلان اور مزید 2.4 ارب ڈالر کی یقین دہانی مانگ لی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان سےمجموعی طور پر8.4 ارب ڈالرکی یقین دہانیاں طلب کی گئی ہیں کیونکہ آئی ایم ایف پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی ہدف سے کم جمع ہونے پرمطمئن نہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کوچین سےمزید2.4 ارب ڈالر قرضوں کی واپسی کیلئےرول اورریقینی بناناہوگا۔

    اس سے قبل پاکستان نے چین سے 3 ارب ڈالر، سعودی عرب سے2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے بھی1 ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی تھی۔

  • پاکستان کے ساتھ قرض معاہدہ ، آئی ایم ایف کا اہم بیان آگیا

    پاکستان کے ساتھ قرض معاہدہ ، آئی ایم ایف کا اہم بیان آگیا

    نیویارک : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ قرض معاہدہ پاکستان کےساتھ جاری رہے گا، قرض کی واپسی کےمربوط طریقہ کار پر اعتماد چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ترجمان کا بلوم برگ سےرابطہ ہوا ، آئی ایم ایف نے کہا کہ قرض معاہدہ پاکستان کےساتھ جاری رہے گا، قرضوں کےنویں جائزے پر پاکستان کےساتھ مصروف عمل ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سےقرض پروگرام روکنےکاکوئی اشارہ نہیں ملاہے، پاکستانی حکام نےرواں مالی سال فیول سبسڈی اسکیم متعارف نہ کرانے کاعہد کیا ہے۔

    آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر بات چیت چل رہی ہے، قرض کی واپسی کےمربوط طریقہ کار پر اعتماد چاہتے ہیں اور پاکستان کیساتھ معاشی پالیسی پرعملدرآمدکی یقین دہانی چاہتےہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے 2019 میں 6.7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا معاہدہ کیا تھا، پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام جون 2023 میں ختم ہوجائے گا۔

    ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر کوئی بیان دینا نہیں چاہتے۔

    خیال رہے بلومبرگ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے آئی ایم ایف نے پاکستان کو جون تک 2.6ارب ڈالر دینے ہیں۔

  • آئی ایم ایف سے قرض معاہدے میں پیش رفت

    آئی ایم ایف سے قرض معاہدے میں پیش رفت

    اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے قرض معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے متعلق ایک ٹویٹ میں معاہدے میں پیش رفت کے حوالے سے مطلع کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کا میمورنڈم پاکستان کو دے دیا ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ میں لکھا آج صبح میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MEFP) موصول ہو گیا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے بجٹ منظوری کا مرحلہ 2 روز میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع خزانہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری کے بعد اسٹاف لیول مذاکرات اور پھر معاہدہ طے پائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایم ای ایف پی موصولی کے بعد پاکستان کو آئندہ ہفتے تک رقم ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط جولائی کے پہلے ہفتے مل جائے گی، پاکستان آئی ایم ایف سے پروگرام 8 ارب ڈالر تک بڑھانے اور آئندہ سال تک توسیع کے لیے کوشاں ہے۔