Tag: قرض

  • آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی رقم میں اضافہ

    آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی رقم میں اضافہ

    اسلام آباد: آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی رقم میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے قرض پروگرام بحال کرتے ہوئے قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کا حجم بڑھا دیا ہے، قرض کی میعاد بھی جون 2023 تک بڑھا دی گئی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق قرض کا حجم 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 6.5 ارب ڈالر کیا گیا۔

    رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فی صد رہنے، ملک میں بے روزگاری 6 فی صد تک رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے دوران حکومتی اخراجات جی ڈی پی کا 17.1 فی صد ہو سکتے ہیں۔

    آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 22 کروڑ تک ہو سکتے ہیں، اور مہنگائی کی شرح 19.9 فی صد تک رہ سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی ہے، ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کرتے ہوئے 1.17 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی، یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔

  • پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

    پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا اہم سنگ میل عبور کر لیا

    کراچی: پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے آئندہ جائزے کی تکمیل پر اسٹاف سطح پر معاہدے کا اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

    جائزے کی تکمیل کے لیے تمام پیشگی اقدامات کر لیے گئے، ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط کے اجرا کے لیے بورڈ اجلاس آئندہ ہفتوں میں متوقع ہے۔

    رقوم کا انتظام مختلف ذرائع سے کیا جا رہا ہے جس میں دوست ممالک بھی شامل ہیں، آئندہ 12 ماہ کے لیے 4 ارب ڈالر کے اضافی قرضوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ اور بینک دولتِ پاکستان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ روپے کی قدر وقتی طور پر کم ہوئی ہے، جو چند ماہ میں مستحکم ہو جائے گی، روپے کی قدر میں تقریباً نصف کمی ڈالر کی عالمی قیمت میں اضافے سے منسوب کی جا سکتی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ درآمدی بل میں عارضی تیزی قابو میں آئے گی تو روپیہ بتدریج مضبوط ہوگا، روپے کی قدر ملکی سیاست اور آئی ایم ایف پروگرام پر تشویش کی بنا پر کم ہوئی، افواہیں قطعی بے بنیاد ہیں، آئی ایم ایف سے ایکسچینج ریٹ کی ایک خاص سطح طے پائی ہے۔

  • پاکستان کے قرضوں‌ کا دوسرے ممالک سے موازنہ

    پاکستان کے قرضوں‌ کا دوسرے ممالک سے موازنہ

    کراچی: پاکستان کے قرضوں‌ کا دوسرے ممالک سے موازنہ کرتے ہوئے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اتنی کم زور نہیں جتنی کہ لوگ سمجھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے معاشی صورت حال پر بے بنیاد خبروں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام قرضوں کے اشاریے بہت بہتر ہیں، پاکستان کے قرضوں کی سطح گھانا، مصر، زامبیا، سری لنکا و دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

    انھوں نے کہا جی ڈی پی پر ہمارا عوامی قرض 70 فی صد ہے، جب کہ زامبیا کا قرضہ 100 فی صد، سری لنکا کا قرضہ 120 فی صد پر پہنچ چکا ہے۔

    اسی طرح‌ پاکستان پر بیرونی قرضہ 40 فی صد ہے، جب کہ تیونس پر 90 فی صد، انگولا 120 اور زامبیا کا بیرونی قرضہ 150 فی صد سے زائد ہے۔

    پاکستان کے سونے کے ذخائر کتنے ارب ڈالر؟

    انھوں نے کہا پاکستان کے لیے بیرونی قرضوں سے زیادہ اندرونی قرضے اہم ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ آئندہ 12 مہینے عالمی معیشت کے لیے بہت اہم ہیں، لیکن پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کا کور موجود ہے، 12 مہینے آئی ایم ایف پروگرام والے ممالک محفوظ اور دیگر مشکلات کا شکار رہیں گے۔

  • معاہدے سے پاکستان میں کمزور طبقات کو تحفظ ملے گا: ڈائریکٹر آئی ایم ایف

    معاہدے سے پاکستان میں کمزور طبقات کو تحفظ ملے گا: ڈائریکٹر آئی ایم ایف

    واشنگٹن: آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض معاہدے سے پاکستان میں کمزور طبقات کو تحفظ ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پریس بریفنگ میں ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیری رائس نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ اسٹاف کی سطح پر معاہدہ ہو گیا، اس معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے، جس سے پاکستان کو جاری رقم 4.2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

    جیری رائس کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف معاہدہ بہت زیادہ خبروں میں رہا، اور یہ اس پروگرام کے مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزے پر مبنی ایک معاہدہ ہے۔

    آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر رضامند

    انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس معاہدے سے پاکستانی معیشت میں استحکام لانے میں مدد ملے گی، دیگر چیزوں کے علاوہ زیادہ کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے سوشل سیفٹی نیٹ میں اضافہ ہوگا، اسٹرکچر اصلاحات اور میکرو اکنامک صورت حال میں بہتری آئے گی۔

    جیری رائس نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 3 سے 6 ہفتے میں ہوگا۔

  • پاکستان نے 11 ماہ میں 13 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا

    پاکستان نے 11 ماہ میں 13 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا

    اسلام آباد: پاکستان نے رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 13 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے بیرونی قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 14 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضے کا تخمینہ تھا، پاکستان نے 13 ارب 53 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا۔

    رپورٹ کے مطابق مئی میں پاکستان نے 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا، جب کہ مئی میں کمرشل بینکوں سے کوئی قرضہ نہیں لیا گیا، اور بیرونی قرضوں میں 4 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زائد کے قرضے لیے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 2 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زائد کے قرض لیےگئے، 11 ماہ میں 59 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سے زائد کے دوطرفہ قرضے لیے گئے۔

    بانڈز کے اجرا سے 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ حاصل کیا گیا، اور سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مد میں حاصل کیے گئے۔

  • عام آدمی ماہانہ کرایے جتنی بینک قسط دے کر گھر کا مالک بن سکتا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

    عام آدمی ماہانہ کرایے جتنی بینک قسط دے کر گھر کا مالک بن سکتا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

    فیصل آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑی آبادی کے پاس گھر نہیں، عام آدمی ماہانہ کرایے جتنی قسط دے کر گھر کا مالک بن سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بڑی آبادی کے پاس گھر نہیں، بینک لوگوں کو گھر بنانے کے لیے قرض دے رہے ہیں۔

    رضا باقر کا کہنا تھا کہ گھر کا کرایہ تو ہر سال بڑھ جاتا ہے لیکن بینک کی جانب سے قسط فکسڈ ہوتی ہے، عام آدمی ماہانہ کرایے جتنی قسط دے کر گھر کا مالک بن سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام اداروں کو ہدایت دی ہے کہ سب اپنا کردار ادا کریں۔

  • فیس بک سے 50 لاکھ روپے تک کا قرض حاصل کرنا ممکن

    فیس بک سے 50 لاکھ روپے تک کا قرض حاصل کرنا ممکن

    سوشل سائٹ فیس بک نے اسمال بزنس لون انیشی ایٹو کا آغاز کیا ہے، جس کے لیے اس نے انڈفی نامی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

    فیس بک نے پہلے صرف 200 شہروں میں یہ لون سروس شروع کی تھی اور اب اسے 329 شہروں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

    قرضہ لینے کے لیے کوئی پروسیسنگ فیس بھی نہیں لی جاتی، جبکہ درخواست بھی آن لائن دینا ہوتی ہے۔ فیس بک یا میٹا خود قرض نہیں دیتی بلکہ یہ لون انڈفی کمپنی دیتی ہے۔

    اس سے آپ کو 2 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک کا قرض مل سکتا ہے، قرض کے لیے کچھ بھی گروی رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن قرض پر 17 سے 20 فیصد سالانہ سود ادا کرنا ہوگا۔

    خواتین کاروباریوں کو شرح سود پر 0.2 فیصد کی رعایت ملے گی۔

    ایک بار جب قرض منظور ہو جائے گا تو صرف ایک دن میں تصدیق مل جائے گی، باقی کاغذات صرف 3 دن کے اندر مکمل کیے جائیں گے۔

    فیس بک نے اس قرض کے لیے2 شرائط رکھی ہیں۔ پہلا یہ کہ اس کے لیے درخواست دینے والے کا کاروبار بھارت کے شہر میں اس کے سروس نیٹ ورک کے ساتھ ہونا چاہیئے۔

    دوسری شرط یہ ہے کہ آپ میٹا یا فیس بک سے متعلق کسی بھی ایپ سے کم از کم پچھلے 6 ماہ سے جڑے ہوں اور اپنے کاروبار کی تشہیر کر رہے ہوں۔

    تیسری شرط یہ ہے کہ اس پروگرام کے تحت صرف چھوٹے کاروباریوں کو ہی قرض ملے گا۔

  • آئی ایم ایف سے 1 ارب 5 کروڑ ڈالر موصول

    آئی ایم ایف سے 1 ارب 5 کروڑ ڈالر موصول

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے۔

    ایس بی پی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے چھٹے جائزے کی کامیاب تکمیل کے بعد اسٹیٹ بینک کو 1.053 بلین ڈالر کی اگلی قسط موصول ہو گئی ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو توسیع فنڈ سہولت کے تحت چھٹی قسط ادا کر دی گئی ہے، آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 72 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

  • حکومت کا چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

    حکومت کا چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین سے 3 ارب، روس اور قازقستان سے 2 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 3 ارب ڈالر کا قرض زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کے لیے ملے گا، جبکہ قازقستان اور روس سے ملنے والے 2 ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے قرض لینے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا۔

    وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا، چین سے ملنے والے 3 ارب ڈالر کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کے لیے ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قازقستان اور روس سے 2 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

  • 2 ماہ میں پونے 4 سو ارب قرض حاصل کیا گیا

    2 ماہ میں پونے 4 سو ارب قرض حاصل کیا گیا

    اسلام آباد: اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی سے اگست تک پاکستان نے مختلف منصوبوں اور معاہدوں کے تحت 382 ارب سے زائد کا بیرونی قرض لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جولائی سے اگست تک پاکستان نے 382 ارب سے زائد کا بیرونی قرض لیا، 2 ماہ میں حکومتی غیر ملکی قرض 2.37 ارب ڈالر سے زائد رہا۔

    اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ 2 ماہ میں بجٹ سپورٹ کی مد میں 58 ارب 76 کروڑ کا بیرونی قرض لیا گیا، 2 ماہ کے دوران بانڈز کے اجرا سے 165 ارب 92 کروڑ روپے موصول ہوئے۔

    اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق مختصر مدت کے لیے رواں جولائی سے اگست 67 ارب کا بیرونی قرض لیا گیا، جولائی سے اگست کے دوران مختلف منصوبوں کے لیے 87 ارب 68 کروڑ سے زائد بیرونی قرض لیا گیا۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ جولائی سے اگست کے دوران کثیر جہتی معاہدوں کے تحت 87 کروڑ 94 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، رواں مالی سال ابھی تک اے ڈی بی سے 28 کروڑ ڈالر قرض جاری کیا گیا، دو طرفہ معاہدوں کے تحت مختلف ممالک سے 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

    پاکستان نے بینکوں سے بھی 36 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا قرض لیا۔