Tag: قرض

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری

    منیلا: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے10 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی ، قرضہ بلوچستان میں پانی کی قلت کودور کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے دس کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا، اس رقم سے بلوچستان میں 12 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے دو منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

    بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے واٹر ریسورس منصوبہ ژوب اور دریا مولا بیسن میں جاری ہے، منصوبے پر مکمل لاگت بارہ کروڑ پچپن لاکھ ڈالر آئے گی جبکہ بقیہ رقم بلوچستان حکومت فراہم کرے گی۔

    اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پانی کی دستیابی بہتر بنانے سے بلوچستان میں زرعی آمدنی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ آئندہ دس سال کے دوران جنوبی ایشیاء کے خطے میں موسمیاتی تغیرات کے نقصان کے خاتمے کے لئے 80ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔

    اے ڈی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے ” کلائمیٹ چینج اینڈ مٹیگیشن اسٹریٹیجی 30-2019 کے تحت قرضوں کی فراہمی کی منظوری دی تھی۔

    اے ڈی بی کے صدر تاکی ہیکو ناکاﺅ کا کہنا تھا کہ ایشیا اور بحرالکاہل نے گزشتہ 50 سال کے دوران تیزی سے ترقی کی اور غربت کے خاتمہ اور ترقی و خوشحالی کے نمایاں اہداف حاصل کئے تاہم خطے میں ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مزید مالی معاونت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

    خیال رہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری کی سفارش کرتے ہوئے  نجکاری کیلئے تکنیکی مشاورت دینے کی پیشکش کی تھی۔

  • حکومت کا جاتے جاتے مزید 150 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ

    حکومت کا جاتے جاتے مزید 150 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جاتے جاتے مزید 150 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ لیا ہے۔ نیا قرض مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں سے لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ موجود حکومت نے 150 ارب روپے کا قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    حکومت 50 ارب روپے کا قرض 30 مئی کو لے گی جبکہ سو ارب روپے کا قرض بعد میں نگراں حکومت جون اور جولائی میں لے گی۔

    ذرائع کے مطابق 150 ارب کا قرض اسٹیٹ بینک کے ذریعے مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں سے لیا جائے گا۔ قرض بجٹ خسارہ پورا کرنے اور حکومتی اخراجات کے لیے لیا جائے گا۔

    اس سے قبل حکومت اپریل میں چینی بینک سے بھی ایک ارب ڈالر کا قرض لے چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عالمی بینک پاکستان کو30کروڑڈالرزکاقرض دےگا

    عالمی بینک پاکستان کو30کروڑڈالرزکاقرض دےگا

    منیلا : کشکول توڑنےکی دعوےدارحکومت نے قرضے میں مزید اضافہ کردیا، عالمی بینک سے زرعی شعبے کیلئے تیس کروڑ ڈالر کاقرضہ حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے قرضے حاصل کرنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، قرض اتارنے کیلئے قرضہ، تعلیمی منصوبوں کیلئے قرضہ اور اب زراعت کیلئے بھی قرضہ۔

    حکومت ایک بار پھر عالمی بینک سے قرضہ حاصل کرلیا، عالمی بینک نے پنجاب میں زراعت کیلئے تیس کروڑ ڈالر دینے کی منطوری دی ہے۔

    اس قرضے کیلئے بھی اسحاق ڈار نے رواں سال فروری درخواست دی تھی۔

    عالمی بینک اعلامیہ کے مطابق زراعت میں بہتری کے اس منصوبے سے ساڑھے تین لاکھ افراد کو روزگار ملے گا جبکہ غربت میں کمی آئی گی۔


    مزید پڑھیں : عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 11 کروڑ40لاکھ ڈالرقرض کی منظوری دیدی


    یاد رہے رواں سال ستمبر میں پاکستان کیلئے 11 کروڑ40لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ۔ اعلامیہ کے مطابق یہ رقم فاٹاکے خاندانوں کے لئے استعمال کی جائے گی ، تقریبا 64 ہزارخاندانوں کو یہ رقم فراہم کی جائے گی۔

    عالمی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ یہ رقم 2مرحلوں میں پاکستان کو دی جائے گی ، ہر خاندان کو 35 ہزار روپے کی رقم پہلے
    مرحلے میں دی جائیگی۔

    خیال رہے حال ہی میں پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالر کا نیا قرضہ بانڈز اور سکوک فروخت کرکے حاصل کیا تھا۔

    چند روز قبل ہی حکومت نے چینی کمرشل بینک سے پچاس کروڑ ڈالر کا قرض حاصل کیا تھا

    رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے ایک ارب ڈالرکا قرض لینےکا ارادہ ظاہر کیا تھا اور یہ حد پہلے چار ماہ میں ہی پوری ہوگئی۔

    اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سٹی بینک سے چھبیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر جبکہ کریڈیٹ سوئس سے پچیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر قرضہ لیا ہے۔


     نواز لیگ کی حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں 35 فیصد کا ہوش ربا اضافہ


    واض رہے کہ نواز لیگ کے موجودہ دورے حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں پینتیس فیصد کا ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملک کا مجموعی قرضہ 18 کھرب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بینکوں سے قرض معاف کرانے والوں کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے،سراج الحق

    بینکوں سے قرض معاف کرانے والوں کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے،سراج الحق

    لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ ہو،لندن یا دوبئی لیکس،حقائق قوم کے سامنے پیش کیےجائیں۔انہوں نے کہا کہ بینکوں سے قرض معاف کرانے والوں کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مشائخ کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ مشائخ عظام نظریاتی اور مالیاتی کرپشن کےخلاف خانقاہوں سے آواز اٹھائیں گے۔

    سراج الحق نے کہا کہ نظام مصطفٰی ہی ملکی مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ اولیائےکرام کی تعلیمات کو نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وہ بھی سعودی عرب اور قطر جاتے رہتے ہیں لیکن کسی نے انہیں کھجور اور آب زم زم کے سوا کچھ نہیں دیا۔

    مزید پڑھیں:پانامہ کیس میں پیش کیا گیاخط سیف الرحمٰن شہزادے کاہے،پرویز الٰہی

    واضح رہے کہ اس سےقبل لاہور میں جہانگیربدرکی رہائش گاہ پر سلم لیگ ق کےمرکزی رہنما پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ پانامہ کیس میں پیش کیا گیا خط قطری شہزادے کا نہیں بلکہ سیف الرحمٰن شہزادے کا ہے۔

  • قرضوں سے نجات کیلئے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے،آئی ایم ایف

    قرضوں سے نجات کیلئے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے،آئی ایم ایف

    اسلام آباد : پاکستان کو ٹیکس دائر کار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، شرح سود میں کمی معاشی ترقی کیلئے اہمیت کی حامل ہے، مہنگائی اورخام تیل کی قیمتوں میں کمی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کار کردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قرضوں سے نجات کیلئے ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافے پر بھی زور دیا ہے ۔

    عالمی مالیاتی ادارے کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور سینٹرل ایشیاء مسعود احمد کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی معاشی ترقی کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔

    مہنگائی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی معیشت کیلئے خوش آئند ہے۔حکومت کوقرضوں سے چھٹکارا پانے کیلئے ٹیکس آمدن میں اضافے کی ضرورت ہے۔

    آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر اور برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ بیمار قومی اداروں کی بحالی اور نجکاری کیلئے بھی اقدامات تیز کئے جانا چاہیئں۔

  • نجی شعبےکی جانب سے قرض لینے کے رجحان میں اضافہ

    نجی شعبےکی جانب سے قرض لینے کے رجحان میں اضافہ

    نجی شعبے کی جانب سے قرض لینے کے رجحان میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جولائی تانومبر نجی شعبے کی جانب سے لئے گئےقرضوں کا حجم ایک سو پچھتر ارب روپے رہا ۔

    اسٹیٹ بینک کےمطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں نجی شعبےکی جانب سےلئےگئےقرضوں کا حجم ایک سو پچھتر ارب روپے ہوگیا۔ پچھلےمالی سال کےاختتام پرنجی شعبےکےقرضوں کاحجم منفی انییس ارب روپے تھا ۔

    وزیر خزانہ کے معاشی ترقی کے بارے میں بیان کے بعد کاروباری طبقے کےاعتماد میں اضافہ ہوا۔ بینکنگ سیکٹر تجریہ کاروں کے مطابق افراط زر کے باعث شرح سود میں اضافے سے ایک بار پھر بینکوں کا رجحان حکومتی بانڈز کی جانب مبذول ہوسکتا ہےجس سےنجی شعبےکو قرضوں کی فراہمی میں کمی ہوسکتی ہے۔