Tag: قرعہ اندازی

  • مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم میں درخواست دینے والی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

    مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم میں درخواست دینے والی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

    کراچی : مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم میں درخواست دینے والی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے خواتین کو الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی کیلئے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ کرلیا۔

    پہلے مرحلے میں ایک ہزار خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کوشش ہےجون میں ای وی اسکوٹی کیساتھ ای وی ٹیکسی پر بھی کام شروع کیا جائے۔

    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا ہوا، جس میں بڑے ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جام صادق پل پنی مقررہ مدت سےقبل جون 2025 میں مکمل کر لیا جائے گا، بجام صادق پل کی اصل تکمیل کی تاریخ ستمبر 2025تھی۔

    پروجیکٹ ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ ڈیپوون اور ڈیپو ٹو کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے ، کوشش ہے دونوں منصوبےمقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو جائیں۔

    سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو نے ریڈ لائن بی آر ٹی کی پیش رفت پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیپوز،اسٹیشنزاور بائیو گیس پلانٹ کی تعمیر کے حوالے سےکام جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم: خواتین کے لئے اہلیت کا معیار اور طریقہ کار سامنے آگیا

    سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارےڈیپو زاور بائیو گیس پلانٹ کوجلد مکمل کریں، کراچی کے عوام جدید،محفوظ اور قابل اعتماد ٹرانسپورٹ کے منتظر ہیں، منصوبوں کوناصرف وقت پر مکمل کرناہےبلکہ اعلیٰ معیاراور شفافیت بھی یقینی بنانی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جام صادق پل کی قبل از وقت تکمیل ایک خوش آئند پیش رفت ہے، فوری طور پرسندھ کےمختلف اضلاع میں کم از کم 500نئی بسوں کی ضرورت ہے ، چاہتےہیں دیہی اورشہری علاقوں میں ٹرانسپورٹ مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے۔

    اجلاس میں ای وی ٹیکسی اور ای وی اسکوٹی منصوبوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا، جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ گرین لائن بی آرٹی منصوبےکاانتظام حکومت سندھ کےسنبھالنے کےبہتری آئی، گرین لائن کی یومیہ رائڈرشپ 50ہزار سے بڑھ کر61ہزار تک پہنچ گئی ہے،شہری اب پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دے رہے ، جو ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے۔

  • 750 مالیت پرائز بانڈ کا بمپر پرائز کس نے حاصل کیا، اگلی قرعہ اندازی کب؟

    750 مالیت پرائز بانڈ کا بمپر پرائز کس نے حاصل کیا، اگلی قرعہ اندازی کب؟

    750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی آئندہ قرعہ اندازی نیشنل سیونگ سینٹر پشاور میں ہو گی جو 15 اپریل کی صبح 10 بجے کی جائے گی۔

    رواں سال 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی دوسری قرعہ اندازی پشاور میں منعقد ہوگی۔ 15 اپریل کی صبح 10 بجے نیشنل سیونگ سینٹر میں ہوگی۔ قرعہ اندازی کے بعد مرکز کی جانب سے انعامات جیتنے والے تمام خوش نصیبوں کی فہرست جاری کرے گا۔

    750 پرائز بانڈ کے انعامات کی مالیت درج ذیل ہے۔

    پہلا انعام (جیک پاٹ): 15 لاکھ روپے (ایک فاتح)

    دوسرا انعام: 5 لاکھ روپے (3 فاتحین)

    تیسرا انعام: 9,300 روپے (1,696 فاتحین)

    انعامات جیتنے والے نیشنل سیونگز کی قریبی برانچوں میں جا کر اپنا انعام حاصل کر سکتے ہیں۔

    اس سے قبل رواں برس 2025 کی پہلی قرعہ اندازی ماہ جنوری میں منعقد ہوئی تھی۔ اس قرعہ اندازی میں 15 لاکھ مالیت کا پہلاانعام پرائز بانڈ نمبر 271541 نے جیتا تھا۔

    5 لاکھ روپے مالیت کا دوسرا انعام جن تین خوش نصیبوں نے جیتا۔ ان کے پرائز بانڈز نمبر 317904,496553 اور 800663 ہیں۔

    جنوری 2025 میں ہونے والی قرعہ اندازی کی مکمل فہرست دیکھنے کے لیے کلک کریں۔

    واضح رہے کہ پرائز بانڈ کو پاکستان میں بچت کی سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے کیونکہ اسے کسی بھی وقت کیش کیا جا سکتا ہے اور یہ میگا کیش پرائز جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/digital-prize-bonds-preparations-complete/

  • 750 روپے کا پرائزبانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم اطلاع

    750 روپے کا پرائزبانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم اطلاع

    وہ خواتین و حضرات جو 750 روپے کے حامل پرائز بانڈ کے مالک ہیں، ان کے پاس موجود پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    نئے سال 2025 کے آغاز میں پہلے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی گئی، نیشنل سیونگز سینٹر کراچی میں آج 15 جنوری کو 750 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہوئی، صبح 10 بجے بونڈز کی بیلٹنگ کی گئی تھی۔

    نیشنل سیونگز کی جانب سے قرعہ اندازی کے تھوڑی دیر بعد ہی فاتح بونڈ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا گیا، پہلا انعام بونڈ نمبر 271541 ہر نکلا جس کے مالک کو15 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

    اس کے علاوہ دوسرا انعام ان بانڈ نمبرز 317904 ,496553 ,800663 کے حصے میں آیا جن کے مالکوں کو فی کس 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔

    تیسرا انعام 1696 لوگوں کے حصے میں آیا جنھیں فی کس 9300 روپے کی انعامی رقم دی جائے گی، 750 روپے کا بانڈ رکھنے والے خواتین و حضرات اپنا بانڈ نمبر نیشنل سیونگز کی ویب سائٹ پر چیک کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں پرائز بانڈ کو ایک محفوظ سرمایہ کاری خیال کیا جاتا ہے، ان بانڈز کو کسی بھی وقت کیش کروایا جاسکتا ہے اور اگر قسمت کسی پر مہربانی ہو تو پھر بونڈ کا حامل شخص بڑے انعام کا بھی مالک بن جاتا ہے۔

  • 750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    پاکستان شہریوں کی بڑی تعداد پرائز بانڈز میں سرمایہ کاری کرتی ہے کیونکہ اسے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، پرائز بانڈ پر کوئی ماہانہ منافع تو فراہم نہیں کیا جاتا لیکن لوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامی رقم دی جاتی ہے جو باقاعدہ سے منعقد ہوتے ہیں۔

    پرائز بانڈ کم رسک والے سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتے ہیں اور ان بانڈز کو آسانی سے نقدی کے بدلے بدلا جا سکتا ہے، جس سے یہ ایک لچکدار اور قابل رسائی بچت کا طریقہ بنتا ہے۔

    سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔

    نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

    پاکستان میں سال 2025 کے لیے 750 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ، قرعہ اندازی چار تاریخوں کو ہوگی، ہہلی قرعہ اندازی جنوری میں، دوسری اپریل میں، تیسری جولائی میں اور آخری اکتوبر میں ہوگی۔

    نیشنل سیونگ ڈویژن نے 2025 کے پرائز بانڈ کا شیڈول جاری کیا، جس میں آئندہ قرعہ اندازی کی تاریخوں کی تصدیق ہو گئی۔

    750 روپے والے پرائز بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری 2025 کو ہو گی جبکہ 200 پرائز بانڈ 15 دسمبر 2025 کو شیڈول کیا گیا ہے۔

    پرائز بانڈ کا شیڈول 2025


    اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 1.5 ملین روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے تین امیدواروں کو پچاس لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ 1696 تیسرے انعامات ہیں جن کے فاتحین کو 9300 روپے کا نقدم انعام دیا جاتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • سرکاری حج کیلئے درخواستوں کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    سرکاری حج کیلئے درخواستوں کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    اسلام آباد : سرکاری حج کیلئے درخواستوں کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا تاہم درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے4روزمیں11ہزار287حج درخواستیں وصول ہوئیں،15 نامزد بینکوں کے ذریعے درخواستوں کی وصولی 3 دسمبرتک جاری رہےگی۔

    ترجمان نے بتایا کہ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی تاہم 65 سال سے کم عمر درخواست گزاروں کے لیے کوروناویکسین کی لازمی شرط ختم کردی۔

    مزید پڑھیں : اگلے سال حج پر جانے والے پاکستانیوں کو یہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا!

    خیال رہے حج 2025 کے لیے تقریباً 3 گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پہلے 2 روز میں مجموعی طور پر 4774 درخواستیں موصول ہوئیں۔

    دستاویز میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ برس پہلے 2 دنوں میں 1300 جبکہ ابتدائی 10 دنوں میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔

    ریگولر سرکاری حج اسکیم کے تحت 4734 درخواستیں جمع ہوئیں جبکہ بینکوں کو اسپانسرز شپ اسکیم کے تحت 40 درخواستیں موصول ہوئیں۔

  • سونے کی الیکٹرک کار حاصل کریں صرف 500 درہم میں

    سونے کی الیکٹرک کار حاصل کریں صرف 500 درہم میں

    دبئی: 24 قیراط کے اصلی سونے کی سنہری چمچماتی گاڑی دبئی کے ’گولڈ سوق ایکسٹنشن ڈرا‘ میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔

    سونے کی یہ الیکٹرک کار صرف پانچ سو درہم میں کوئی بھی حاصل کر سکتا ہے، ٹیسلا کمپنی کی یہ گولڈ پلیٹیٹڈ الیکٹرک آئیکونک گاڑی اپنے جدید ترین ڈیزائن کی وجہ سے مشہور ہے۔

    ’دبئی گولڈ سوق ایکسٹینشن‘ تقریباً 300 دکانوں پر مشتمل شاپنگ سینٹر ہے، جس میں 29 دسمبر تک پانچ سو درہم کی خریداری کرنے والا ہر شخص قرعہ اندازی میں شمولیت کا اہل ہوگا، ہر پانچ سو درہم خریداری پر خریدار کو سونے کی الیکٹرک کار جیتنے کے لیے ایک ٹکٹ ملے گا۔

    سونے کی پلیٹوں والا یہ ٹیسلا سائبرٹرک جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان 29 دسمبر کو ہی کیا جائے گا۔

    سونے کی اس چمچماتی گاڑی کی اصل قیمت تو نہیں بتائی گئی ہے، لیکن سونے کی پلیٹنگ کے بغیر مارکیٹ میں اس برانڈ کی نئی کار کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 90 ہزار اماراتی درہم ہے۔

  • 40 ہزار مالیت کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

    40 ہزار مالیت کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

    حکومت نے 40 ہزار کی مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان کردیا، پرائز بانڈ کی بیلٹنگ منگل کو لاہور میں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق 40 ہزار مالیت کے پرائز بانڈ کی 30 ویں قرعہ اندازی منگل کو ہوئی جبکہ پہلا انعام جیتنے والے شخص کو انعام کے طور پر 8 کروڑ روپے کی خطیر رقم دی جائے جس پر ٹیکس لاگو ہوگا۔

    40 ہزار مالیت کے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 108319 نمبر رکھنے والے صارف کے نام نکلا جبکہ دوسرے انعام کے لیے قرعہ اندازی میں 212016، 428499، 937750 نمبرز والے حضرات کے نام نکلا۔

    پہلا انعام پانے والے کو 8 کروڑ روپے دیے جائیں گے جبکہ دوسرا انعام حاصل کرنے والے تینوں اشخاص کو فی کس 3 کروڑ روپے سے نوازا جائے گا۔

    اس کے علاوہ جن خواتین/ حضرات کے پرائز بانڈ نمبر پر تیسرا انعام نکلا ہے انھیں فی کس 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

  • 100روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟

    100روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟

    کراچی : مرکزی بینک کی جانب سے 100 روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 100روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر 2023کو فیصل آباد اور لاہور آفس میں ہوگی۔

    سو روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام تین فاتحین کو دیا جائے گا جن میں 20 لاکھ روپے برابر تقسیم کیے جائیں گے اس کے علاوہ تیسرا انعام حاصل کرنے والے 1199 افراد کو 1ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔

    سو روپے کے انعامی بانڈ جیتنے والے خوش نصیبوں کے نام اور مکمل فہرست سیونگز ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر دیکھی جاسکتی ہے۔

  • کرونا ویکسین لگوانے والوں کو اپارٹمنٹ دینے کا اعلان

    کرونا ویکسین لگوانے والوں کو اپارٹمنٹ دینے کا اعلان

    ہانگ کانگ میں کرونا ویکسین لگوانے والوں کو اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کردیا گیا، ہانگ کانگ میں اب تک صرف 12 فیصد آبادی نے ویکسی نیشن کروائی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں لوگوں کو کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کی ترغیب دینے کے لیے لاٹری سسٹم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ لاٹری کے ذریعے کرونا ویکسین لگوانے والے شخص کو اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ہانگ کانگ میں ڈیولپر کووڈ 19 ویکسین لگوانے والے شہری 14 لاکھ ڈالر مالیت کے 449 اسکوائر فٹ کے اپارٹمنٹ کے لیے ڈرا کے اہل ہوں گے۔

    ہانگ کانگ کی 75 لاکھ کی آبادی میں سے اب تک صرف 12.6 فیصد افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی گئی ہے، جبکہ اس کے پڑوسی سنگاپور میں 28.3 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

    ہانگ کانگ میں مفت اپارٹمنٹ کی پیشکش لوگوں کے لیے نہایت پرکشش ہے کیونکہ یہاں جائیداد کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ اسی طرز پہ امریکی ریاستوں نیویارک، اوہائیو، میری لینڈ، کینٹکی اور اوریگن میں بھی ویکسین لینے والے کو بذریعہ قرعہ اندازی اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • حج پر جانے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کل کیا جائے گا

    حج پر جانے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کل کیا جائے گا

    اسلام آباد : ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کل شام4بجے ہو گی ، جس کے بعد  وزیرمذہبی امور پیر  نور الحق قادری خوش نصیبوں کے ناموں کا  اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور نےحج قرعہ اندازی کے انتظامات مکمل کرلئے، سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کل شام4بجے ہو گی، وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری حج قرعہ اندازی کا اعلان کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں کو نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس ملے گی، قرعہ اندازی کےنتائج وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟ اعلان ہوگیا

    یاد رہے چند روز قبل ترجمان مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک ملک بھرکے بینکوں کو1لاکھ چالیس ہزار حج درخواستیں وصول ہوچکی ہے۔

    خیال رہے حج درخواستوں کی وصولی میں2 دن کی توسیع کی گئی تھی ، جس کے تحت حج درخواستوں کی وصولی8مارچ تک جاری رہی۔

    واضح رہے کہ سال 2020 کےلیےحج درخواستوں کی وصولی کاآغاز 25 فروری سے ہوا تھا ، وزارت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ خواہش مند افراد 13 بینکوں میں حج فارم چھ مارچ تک جمع کروا سکتے ہیں۔