Tag: قرعہ اندازی

  • سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟  اعلان ہوگیا

    سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی12مارچ کوہوگی ، اب تک ملک بھرکے بینکوں کو1لاکھ چالیس ہزار حج درخواستیں وصول ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی میں2دن کی توسیع کی گئی ، جس کے تحت حج درخواستوں کی وصولی8مارچ تک جاری رہےگی، نامزدبینک ہفتہ اوراتوارکوبھی حج درخواستیں وصول کریں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی12مارچ کوہوگی، ملک بھر کے بینکوں کو1لاکھ چالیس ہزار حج درخواستیں وصول ہو چکی ہے۔

    مزید پڑھیں : سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں جمع کرانے میں‌ دو روز کی توسیع

    یاد رہے چند دو روز قبل وزارتِ مذہبی امور نے توسیع کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو خط ارسال کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھاکہ حج 2020 کی درخواستوں کی وصولی 6 مارچ کے بجائے 8 مارچ تک کی جائے۔

    اسٹیٹ بینک کو ارسال کیے جانے والے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ قومی بینک متعلقہ بینکوں کی برانچز کو ہفتہ اتوار بھی کھولنے کے انتظامات کرے تاکہ خواہش مند افراد درخواستیں جمع کرواسکیں۔

    خیال رہے کہ سال 2020 کےلیےحج درخواستوں کی وصولی کاآغاز 25 فروری سے ہوا، وزارت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ خواہش مند افراد 13 بینکوں میں حج فارم چھ مارچ تک جمع کروا سکتے ہیں۔

  • سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری

    سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری

    اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کے لیے ایک اور قرعہ اندازی پیر کے روز کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حج 2019 کی قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزاروں کو ایک اور موقع مل سکتا ہے، حج 2019 کے نئے موصول شدہ کوٹے کی دوسری قرعہ اندازی کا اعلان کردیا گیا۔

    ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ دوسری قرعہ اندازی پیر 20 مئی دن 3 بجے ہوگی۔ قرعہ اندازی میں تقریباً 10 ہزار عازمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس قرعہ اندازی میں پہلی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے درخواست گزار بھی شامل ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جن درخواست گزاروں نے پیسے واپس نکلوا لیے وہ بھی شریک ہوں گے۔ منتخب عازمین کو رقم جمع کروانے کے لیے 4 دن کاوقت دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق قرعہ اندازی میں نئی درخواستوں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 16 ہزار نئے حج کوٹہ میں سے 60 فیصد سرکاری اور 40 فیصد نجی اسکیم کے تحت جائیں گے، نئی حج قرعہ اندازی 9474 عازمین کے لیے ہوگی۔

  • سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

    سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قرعہ اندازی کا اعلان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے سعودی عرب سے ملنے والے نئے حج کوٹہ کی قرعہ اندازی ہوگی، 16 ہزار نئے حج کوٹہ میں سے 60 فیصد سرکاری 40 فیصد نجی اسکیم کے تحت جائیں گے، نئی حج قرعہ اندازی 9474 عازمین کےلئے ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ نئے کوٹہ میں سے 6316 عازمین نئے ٹور آپریٹرز کے تحت جائیں گے، بینکوں سے رقم نکلوانے والوں کو دوبارہ رقم جمع کرانے کےلئے چار دن کا وقت دیا جائے گا۔

    ذرائع کےمطابق بینکوں سے رقم نہ نکلوانے والے براہ راست قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے۔

    وزارت مذہبی امور نے قرعہ اندازی کی سمری تیار کرلی،وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قرعہ اندازی کا اعلان ہوگا۔پاکستان کو کل حج کوٹہ 2 لاکھ ہوگیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی، منصوبے کے تحت رواں سال 90 فی صد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔

  • سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کل ہوگی

    سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کل ہوگی

    اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کےتحت حج درخواستوں کی وصولی کے بعد عازمین کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی کل کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کل وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کریں گے۔

    ترجمان کے مطابق رواں سال حج کے لیے دو لاکھ سولہ ہزار پانچ سو بیالیس عازمین نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کو ان کی درخواستوں کی وصولی کے بارے میں ان کے موبائل فون پر ایس ایم میس کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق حج پالیسی 2019 کے مطابق ابتدائی طور پر ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کرنا تھا جن میں سے ایک لاکھ سات ہزار پانچ سوچھبیس عازمین نے سرکاری اسکیم اور دیگر عازمین نے حج گروپ آرگنائزرز کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرنا تھی تاہم بعد میں سعودی حکومت نے پاکستانیوں کا حج کوٹہ بڑھا کر دو لاکھ کردیا تھا۔

    وزارت مذہبی امور نے گزشتہ 3 سال سے مسلسل ناکام درخواست گزاروں کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا ہے جن کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا۔

    وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی 2019 جاری کردی

    واضح رہے کہ نئی حج پالیسی کے مطابق 2014 سے 2018 کے دوران حج کرنے والے حاجی رواں سال دوبارہ حج ادا کرنے کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ عازمین کو پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور ائیربلیو کے ذریعے حجازمقدس روانہ کیا جائے گا۔

  • حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن

    حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن

    اسلام آباد : ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے جبکہ قرعہ اندازی 11 مارچ کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق رواں برس حج درخواستیں 14 بینکوں کی مختلف برانچز میں جمع کروائی گئی ہیں جس کی آخری تاریخ آج 9 مارچ ہے جبکہ قرعہ اندازی 11 مارچ کو ہوگی۔

    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں حبیب بینک لمیٹڈ،یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح ،میزان بینک, دبئی اسلامک بینک، عسکری بینک اور حبیب میٹرو بینک کی شاخوں میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

    حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔

    وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی 2019 جاری کردی

    سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے تحت 71 ہزار 684 عازمین حج کے لیے جائیں گے۔

    وزارت مذہبی امور نے گزشتہ 3 سال سے مسلسل ناکام درخواست گزاروں کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا ہے جن کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا۔

    واضح رہے کہ نئی حج پالیسی کے مطابق 2014 سے 2018 کے دوران حج کرنے والے حاجی رواں سال دوبارہ حج ادا کرنے کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ عازمین کو پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور ائیربلیو کے ذریعے حجازمقدس روانہ کیا جائے گا۔

  • سرکاری حج اسکیم، قرعہ اندازی آج ہوگی

    سرکاری حج اسکیم، قرعہ اندازی آج ہوگی

    اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کےتحت حج درخواستوں کی وصولی کے بعد عازمین کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی آج کی جائے گی۔ سرکاری کوٹے کے تحت 1 لاکھ 69 ہزار 210 خوش نصیب رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

    تفصیلات کےمطابق مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت کےزیراہتمام رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت کے حج 2017کےلیے عازمین کے انتخاب کےلیے قرعہ اندازی آج ہوگی۔

    وزارت مذہبی امور کےمطابق کل 3لاکھ 38 ہزار 682 درخواستیں موصول ہوئیں،سب سے زیادہ ایک لاکھ 55 ہزار814 درخواستیں پنجاب سےوصول ہوئیں۔

    صوبہ سندھ سے72 ہزار 934 ،خیبرپختونخواہ سے69 ہزار 779 ،بلوچستان سے ہزار116 درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کےمطابق اسلام آباد سے 10ہزار33 ،گلگت بلتستان سے 5ہزار 84،فاٹا سے 6ہزارجبکہ آزاد کشمیر سے 2ہزار 622درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔

    کامیاب عازمین حج کو خطوط اورموبائل میسجز کے ذریعے اطلاع دی جائے گی جبکہ کامیاب عازمین حج کے نام ویب سائٹسwww.mora.gov.pk اور پر www.hajjinfo.org بھی موجود ہوں گے۔


    حج کےلیےدرخواستوں کی وصولی کاعمل آج سےشروع ہوگا


    خیال رہےکہ سرکاری اسکیم کےتحت حج درخواستوں کی وصولی کاعمل 17اپریل  سےشروع ہوا جو رواں ماہ 26اپریل تک جاری رہا۔اس دوران  3لاکھ سے زائد درخواستیں وصول ہوئیں۔

    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں حبیب بینک لمیٹڈ،یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح ،میزان بینک اور حبیب میٹرو بینک کی شاخوں میں جمع کرائی گئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • حج کےلیےدرخواستوں کی وصولی کاعمل آج سےشروع ہوگا

    حج کےلیےدرخواستوں کی وصولی کاعمل آج سےشروع ہوگا

    اسلام آباد:سرکاری اسکیم کےتحت حج درخواستوں کی وصولی کاعمل آج سےشروع ہوگا جو رواں ماہ 26اپریل تک جاری رہےگا۔

    تفصیلات کےمطابق حج پالیسی کےمطابق رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد سے سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سےشروع ہوگا۔

    درخواست گزاراپنےفارم رواں ماہ کی چھبیس تاریخ تک بینکوں میں جمع کراسکتے ہیں جبکہ اس ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو قرعہ اندازی ہوگی۔

    سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں حبیب بینک لمیٹڈ،یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح ،میزان بینک اور حبیب میٹرو بینک کی شاخوں میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق کراچی،کوئٹہ اورسکھرکےعازمین امسال 2 لاکھ 70ہزارروپےجمع کرائیں گےجبکہ پنجاب،خیبرپختونخوا کےعازمین حج کےلیے 2لاکھ 80 ہزار روپے جمع کرائیں گےتاہم قربانی کے 13 ہزار 50 روپے حج پیکج کےعلاوہ جمع کرانا ہوں گے۔

    سرکاری حج اسکیم کےتحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین کےلیےقرعہ اندازی 28 اپریل کوہوگی۔

    خیال رہےکہ کامیاب درخواست گزاروں کو خطوط اورایس ایم ایس کےذریعے آگاہ کیاجائے گا۔ان امیدواروں کےلیے قرعہ اندازی کے نتائج ان ویب سائٹوں پربھی دستیاب ہوں گے۔


    وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2017کی منظوری دے دی


    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا تھا جس میں حج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی گئی تھی۔

    وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نےوزارت مذہبی امور کو ہدایت کی تھی کہ وہ حجاج کرام کی سہولت کےلیےبہترین اقدامات کرے۔


    دو لاکھ سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سردار یوسف


    واضح رہےکہ وفاقی وزیر مذہبی امورسردارمحمد یوسف کا کہنا تھا کہ حج پالیسی 2017 کےتحت ایک لاکھ 89 ہزار حجاج سرکاری کوٹے پر اور 71 ہزار 6 سو چوراسی افراد پرائیوٹ کوٹے پر حج کے لیے جائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • سرکاری حج اسکیم کے تحت خوش قسمت عازمین حج کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

    سرکاری حج اسکیم کے تحت خوش قسمت عازمین حج کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت 69 ہزار 534 خوش قسمت عازمین حج کا اعلان کر دیا گیا۔

    وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں موصول ہونے والی کل 2 لاکھ 80 ہزار 617 درخواستوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی گئی،قرعہ اندازی میں پہلا نام باجوڑ کے نور رحمان کا نکلا۔دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب خیبر پختونخوا کے پرویز خان شاکر اور اجمل شاہ کے نام آئے، قرعہ اندازی میں آخری نام ہری پور خیبرپختونخوا سے فضل خان کا آیا۔

    رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 39 ہزار 68 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔50 فی صڈ سرکاری جبکہ 50 فیصد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے بھجوائے جائیں گے۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق قرعہ اندازی کی تفصیلات آج ہی وزارت کی ویب سائیٹ پر جاری کی دی جائیں گیں،جبکہ تمام درخواست گزاروں کو ایس ایم ایس بھی بحیج دیئے جائیں گے۔

    وزیر مذہنی امور سردار یوسف نے کہا کہ تمام کامیاب عازمین 15 مئی تک پاسپورٹ جمع کرانے کے پابند ہوں گے جبکہ قرعہ اندازی سے رہ جانے والے امیدوار متعلقہ بینکوں سے اپنی رقوم واپس لے سکتے ہیں۔

  • عیدی سب کیلئے میں ملک ریاض نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا

    عیدی سب کیلئے میں ملک ریاض نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا

    لاہور  : اے آر وائی زندگی کے پروگرام عید ی سب کیلئے میں چیئر مین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا ، ایک کروڑ روپے مالیت کا گھر ناصرشہزادکو مل گیا۔ یہی نہیں بحریہ ٹاؤن لاہور میں سہولت بازار بھی کھل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے وعدہ سچ کر دکھایا،اے آر وائی زندگی کے پروگرام عیدی سب کیلئے میں ناصر شہزاد نے ایک کروڑ روپے کا مکان قرعہ اندازی میں جیت لیا۔

    ایک کروڑ کے مکان کامکان جیتنے والے پہلے خوش نصیب کی قرعہ اندازی بحریہ ٹاؤن کےسربراہ ملک ریاض نے کی۔ اس موقع پر حاجی محمداقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔

    قرعہ اندازی کے بعد ایک کروڑ کا گھر پانے والے خوش نصیب ناصر شہزاد کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ ہی نہ تھا  اس سے قبل بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن لاہور میں اے آر وائی سہولت بازار کا افتتاح کیا۔

    ان کاکہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں کھلنے والے سہولت بازار میں ضروریاتِ زندگی کی ہر چیز ملے گی۔ سہولت بازار میں ہر خریداری کے بدلے جیولر ی کی شکل میں ویلیو بیگ ملے گا ۔

    اس کے علاوہ سہولت بازار میں خریداری کر نے والے زندہ دلا ن لاہور ایک کروڑ کے میگا ڈرا میں بھی شامل ہوسکیں گے۔

  • بحریہ ٹاؤن ممبران کیلئے 10مرسڈیز گاڑیوں کی قرعہ اندازی کی تقریب

    بحریہ ٹاؤن ممبران کیلئے 10مرسڈیز گاڑیوں کی قرعہ اندازی کی تقریب

    کراچی : بحریہ گولف سٹی کراچی اور بحریہ گولف اوورسیز بلاک کراچی کے ممبران کیلئے دس مرسڈیز گاڑیوں کی قرعہ اندازی کی تقریب بحریہ ٹاؤن کراچی سائٹ آفس پر منعقد کی گئی۔

    ایک ہزار سے لیکر دو ہزار اسکوائر یارڈ کے رہائشی اور دیگر لگژری ولاز کے ممبران قرعہ اندازی میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹو احمد علی ریاض ملک بھی موجود تھے ۔

    پانچ سو اسکوائر یارڈ ز کے رہائشی پلاٹس اور لگژری ولاز کے ممبران کو بھی بذریعہ قرعہ اندازی کے ذریعے چالیس ٹویوٹا کرولا گاڑیاں اگلے مرحلے میں دی جائیں گی ۔

    بحریہ گولف سٹی اور بحریہ گولف سٹی اوورسیز بلاک نے پاکستان کا پہلا گولف کورس رہائشی پروجیکٹ پر تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے ۔جس کو دبئی کے ایمریٹس ہل کی طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے۔