Tag: قرنطینہ کی شرط

  • کویت سے روانہ ہونے سے پہلے بھی ہوٹل بکنگ لازم قرار

    کویت سے روانہ ہونے سے پہلے بھی ہوٹل بکنگ لازم قرار

    کویت سٹی: کویت آنے سے قبل ہی نہیں، اب کویت سے روانہ ہونے سے قبل بھی واپسی کے لیے ادارہ جاتی قرنطینہ کے لیے ہوٹل کی بکنگ لازم قرار دے دی گئی۔

    ڈائریکٹوریٹ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے 21 فروری سے کویت سے روانہ ہونے والے تمام مسافروں کے لیے (کویتی شہری یا غیر ملکی) خواہ ان کے پاس ون وے ہوائی ٹکٹ ہو یا دو طرفہ، لازم ہے کہ وہ اپنی کویت واپسی پر 7 دن کے ادارہ جاتی قرنطینہ کے لیے پہلے ہوٹل کی بکنگ کریں۔

    واضح رہے کہ مسافروں کی واپسی کی تاریخوں کےا بارے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، اس صورت میں بھی قرنطینہ کے لیے ہوٹل کی بکنگ لازمی ہے، خواہ یہ ہوٹل بکنگ 5 ماہ بعد کی ہی کیوں نہ ہو۔

    سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ واپسی اگر بکنگ کی تاریخ کے مطابق نہ ہو، تو بھی اس بکنگ کو بعد کی تاریخ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ احکامات کے مطابق یہ قانون ان تارکین وطن پر لاگو نہیں ہوگا جو اپنا کویت کا رہائشی اقامہ منسوخ کر چکے ہیں۔

    21 فروری سے کویت آنے والے مسافروں پر بڑی شرط عائد

    ڈی جی سی اے کے ترجمان سعد العطیبی نے واضح کیا ہے کہ قرنطینہ کے لیے آن لائن ہوٹل کا انتخاب اور اخراجات کی ادائیگی کے بغیر کوئی بھی شہری یا تارک وطن ملک سے روانہ نہیں ہو سکتا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ رقم قابل واپسی نہیں ہوگی، اور مسافر کو 7 دن تک جاری رکھے جانے والے ادارہ جاتی قرنطینہ مدت کے اخراجات سفر سے پہلے ادا کرنا ہوں گے۔

    پہلی بار ملک آنے والوں کے سلسلے میں العطیبی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پہلی بار آنے والے افراد کو ’کویت مسافر‘ ایپلی کیشن کے ذریعے قرنطینہ کے لیے کویت پہنچنے سے قبل کسی ہوٹل کی بکنگ کرنی ہوگی۔

  • قرنطینہ کی شرط ، برطانوی حکومت کا مسافروں کیلئے اہم اعلان

    قرنطینہ کی شرط ، برطانوی حکومت کا مسافروں کیلئے اہم اعلان

    مانچسٹر:برطانیہ نے ملک میں آنے والوں مسافروں کیلئے قرنطینہ سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کردیا ، جس میں کم رسک والے 50 ممالک کے مسافروں کیلئے قرنطینہ شرط سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے کم رسک والے ممالک کے مسافروں کیلئے قرنطینہ شرط ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کہا نئی پالیسی میں 50 ممالک کے مسافروں کو قرنطینہ شرط سے مستثنیٰ کیا جائے گا، نئی پالیسی 10جولائی سے نافذ العمل ہو گی۔

    سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کل سے اٹلی، جرمنی، سپین اور فرانس کے مسافر قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے ، امریکاریڈ لسٹ پر ہی رہے گا
    اور مسافروں کو14 روز قرنطینہ کرنا ہو گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فہرست میں وقتاً فوقتاًتبدیلیاں کرتی رہے گی، اس اقدام کا مقصد برطانیہ کے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ہوائی رابطے کو بحال کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں : کرونا کا خطرہ، برطانوی حکومت نے بھی سخت اقدام اٹھا لیا

    یاد رہے برطانیہ میں بیرون ملک سے آنے والوں پر 14 دن کے قرنطینہ کی شرط عائد کردی تھی ، جس کے بعد برٹش ایئرویز کی جانب سے پاکستان سمیت تمام ممالک کو ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔

    برٹش ایئرویز نے کہا ہے کہ مسافر برطانیہ پہنچنے پر اپنی رہائش گاہوں پر 14 دن کے لیے آئسولیٹ ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سیلف آئسولیشن ہوگی۔

    برٹش ایئرویز نے اپنے ٹریول پارٹنرز کو مطلع کیا تھا کہ اپنے اپنے کسٹمرز کو برطانیہ روانہ ہونے سے قبل اس سلسلے میں آگاہ کیا جائے کہ برطانیہ نے ملک میں آنے والوں کے لیے نیا ضابطہ متعارف کرا دیا ہے۔