Tag: قرۃ العین

  • حیدرآباد : دو سال قبل قتل ہونے والی ’قرۃ العین‘کو انصاف مل گیا

    حیدرآباد میں قتل ہونے والی شادی شدہ خاتون قرۃ العین کو آخرکار دو سال بعد انصاف مل گیا، عدالت نے مقتولہ کے شوہر کو عبرتناک سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے قرۃ العین عرف عینی قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔

    مذکورہ عدالت نے مقتولہ قرۃ العین کے شوہر عمر میمن کو پھانسی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

    حیدر آباد: قرۃ العین قتل ، حتمی رپورٹ تاحال پیش نہ ہوسکی

    یاد رہے کہ15جولائی 2021 کو مجرم عمر میمن نے حیدرآباد کے علاقے برج کالونی میں اپنی اہلیہ قرۃ العین عرف عینی کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا تھا، پولیس کے مطابق نسیم نگر تھانے کی حدود میں دریائے سندھ سے خاتون کی لاش ملی تھی۔

    قبل ازیں ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے مقدمے کی مسلسل سماعت کی اور 7 گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

  • ریلوے میں 70 سال سے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کا کوئی تصور نہیں، قرۃ العین

    ریلوے میں 70 سال سے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کا کوئی تصور نہیں، قرۃ العین

    لاہور: ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ریلوے قرۃ العین نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پرنقصان ہو تو دیگر ادارے معاونت کرتے ہیں، ریلوے میں 70 سال سے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کا کوئی تصور نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ریلوے قرۃ العین نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کے لیے جانے والوں کی چیکنگ آسان نہیں ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ مسافر اسٹیشن پر آتے ہیں تو پہلے ریلوے پولیس چیکنگ کرسکتی ہے، مسافر کے سوار ہونے کے بعد ٹرین کا گارڈ بھی سامان چیک کرسکتا ہے۔

    ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ریلوے نے کہا کہ بہت سی میتیں ناقابل شناخت ہیں، مسافروں کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرین کے اپنے پاور سپلائی میں اتنی بڑی آگ نہیں بھڑک سکتی، ٹرین میں چھوٹی موٹی اسپارک ہوسکتی ہے مگر آگ نہیں لگ سکتی۔

    قرۃ العین نے مزید کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پرنقصان ہو تو دیگر ادارے معاونت کرتے ہیں، ریلوے میں 70 سال سے ڈیزاسٹرمینجمنٹ کا کوئی تصور نہیں ہے۔

    لیاقت پور: تیزگام کی 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، 74 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں پنجاب کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

    تیزگام ایکسپریس کو حادثہ صبح چھ بجکر پندرہ منٹ پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے نزدیک چک نمبر 6 کے تانوری اسٹیشن پر پیش آیا تھا۔