Tag: قسمت بدل گئی

  • بیٹی کی پیدائش کے بعد میری قسمت بدل گئی: شبیر جان

    بیٹی کی پیدائش کے بعد میری قسمت بدل گئی: شبیر جان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی یشمیرہ کی پیدائش ان کیلیے خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوئی اور ان کی زندگی کا رخ تبدیل ہو گیا۔

    شبیر جان نے نجی ٹی وی کے ایک شو بات میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری پہلی شادی سے بھی 2 بیٹیاں تھیں، لیکن میں مالی مشکلات کا سامنا کرتا رہا، مگر جب میری دوسری بیوی فریدہ سے بیٹی یشمیرہ پیدا ہوئی تو میری قسمت بدل گئی۔

    اُنہوں نے کہا کہ یشمیرہ کی پیدائش کے بعد میرے حالات میں بہتری آنا شروع ہوگئی، رزق میں وسعت آئی اور زندگی نے اپنا رنگ بدلنا شروع کردیا، میں یہ نہیں کہتا کہ پہلی بیٹیاں خوش نصیب نہیں تھیں، لیکن یشمیرہ کی آمد میرے لیے قسمت کا ٹرننگ پوائنٹ تھی۔

    سینئر اداکار کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہو رہی ہے، جہاں لوگ بیٹیوں کو رحمت قرار دے کر ان کے بیان کو خوب سراہ رہے ہیں۔

    اس سے قبل معروف اداکار کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پڑھی لکھی فیملیوں سے لڑکے اور لڑکیاں شوبز کی جانب آرہے ہیں جو خوش آئند ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹی وے ڈرامے بھی تبدیلی کے دور سے گزر رہے ہیں اور یہ مثبت رجحان ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی لگن نے مجھے آگے بڑھنے میں بڑی مدد دی ہے اسی لیے زندگی میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چھوٹی اسکرین پر بے پناہ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے اور سب ایک دوسرے سے بڑھ کر بہترین کام کر رہے ہیں۔

    "پہلی سی محبت” اداکار شبیر جان کے بارے میں مایا علی نے کیا کہا ؟

    سنیئر اداکار کا کہنا تھا کہ اب بڑھی فیملیوں کے لڑکے اور لڑکیاں اس فیلڈ میں آرہے ہیں جو خوش آئند ہے جس سے ہماری ڈرامہ انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے۔

  • یو اے ای، پاکستانی شہری کی راتوں رات قسمت بدل گئی

    یو اے ای، پاکستانی شہری کی راتوں رات قسمت بدل گئی

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رہائش پذیر پاکستانی شہری کی ایک رات میں قسمت بدل گئی، محمد نے 2 ستمبر کو منعقدہ محزوز 144 ویں لکی قرعہ اندازی میں 1 ملین درہم کا انعام جیت لیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری محمد جو یو اے ای میں ایک فنانس مینیجر کے طور پر اپنے امور سر انجام دے رہے ہیں، جبکہ وہ کرکٹ کے مداح اور باڈی بلڈنگ کا شوق بھی رکھتے ہیں۔

    پاکستانی شہری محمد کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ قرعہ اندازی جیت چکے ہیں، کیونکہ انہوں نے ڈیڈ لائن سے صرف 25 منٹ قبل محزوز کی پانی کی بوتل خریدی تھی۔

    محمد نے بتایا کہ میرا خیال تھا کہ شاید میں نے صرف 250 درہم کا انعام جیتا ہے، مگر میرے دوست نے مجھے اپنا ای میل اکاؤنٹ چیک کرنے پر زور دیا، محمد نے کہا کہ جب میں نے اپنا ای میل اکاؤنٹ چیک کیا تو حیرت انگیز طور پر میں 1ملین درہم جیت چکا تھا۔

    پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ وہ قرعہ اندازی میں جیتی جانے والی رقم سے اپنے اخراجات پورے کرنے اور مذہبی وجوہات کی بنا پر سعودی عرب جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس علاوہ محمد کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان میں پسماندہ بچوں کی تعلیم کے لئے رقم فراہم کرے۔

    محمد نے کہا کہ میں اس موقع پر محروز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس کے باعث میری زندگی میں اتنی بڑی تبدیلی رونما ہوئی اور میں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ان لکی ڈراز میں اپنی شرکت کو یقینی بناتا رہوں گا۔