Tag: قصاص تحریک

  • حکمراں کرپشن کے خالق ہیں،ڈاکٹرطاہرالقادری

    حکمراں کرپشن کے خالق ہیں،ڈاکٹرطاہرالقادری

    لندن : ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت قائم ہوتی تو اتنی سفاکی اور بربریت پھیلانے پر وزیراعلٰٰی پنجاب کو تختہ دار پر لٹکا دیا جاتا۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن ہمارے ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت قائم ہے اور باشاہوں کا احتساب نہیں ہوتا لیکن حکمراں سن لیں کہ ہم شہدائے ماڈل ٹاؤن کا قصاص لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے جس کے لیے قصاص تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ملک کے نظام پر مافیاز کا قبضہ ہے جس کے سردار حکمراں ہیں اورحکمراں ہی کرپشن کے خالق ہیں جب تک یہ حکمراں موجود ہیں انصاف کا حصول ناممکن ہے۔

    تحریک انصاف کے دھرنے میں شمولیت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم سے دھرنے سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی ہمیں دھرنے کے مقاصد کا علم ہے۔

    انہوں نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ شیخ رشید نے مجھ سے فون پربات ضرورکی تھی لیکن تحریک انصاف کے کسی نمائندے نے دھرنے کے حوالے سے ہم سے کوئی بات نہیں کی اس کے باوجود تحریک انصاف کو ہماری سیاسی حمایت حاصل رہے گی۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ نے کہا تو کیا وزیراعظم تلاشی دے دیں گے تو کیا اس طرح چوری پکڑی جائے گی؟ اور کیا یہ سب کچھ اتنا آسان ہے؟

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتساب دھرنے اور پاکستان عوامی تحریک کی قصاص تحریک کے یکجا ہونے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا تھا جو کہ درست ثابت نہیں ہوا اور دونوں سیاسی کزنز میں دوریاں بڑھ گئیں جو کم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم کے سامنے رکھیں گے،طاہرالقادری

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم کے سامنے رکھیں گے،طاہرالقادری

    لندن : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے سوال کیا کہا ہے کہ میاں برادران سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل ذمہ دار ہیں اور معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے ہیں وہ یہاں کشمیر کا مقدمہ کیسے لڑیں گے؟

    Qadri reminds Shahbaz Sharif of old promise by arynews

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا مقدمہ عالمی برادری کے سامنے رکھنے کے لیے لندن پہنچے ہیں جہاں وہ یورپی یونین کے نمائندوں سے مل کر ماڈل ٹاؤن سانحہ سے متعلق حقائق پیش کریں گے

    انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ماڈل ٹاؤن سانحے کی تحقیقات کے لیے حکومت وقت کو پورا وقت دیا تا ہم حکومت نے کیس کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق حل کرنے کے بجائے قاتل پولیس افسران کو بیرون ملک ٹریننگ پر بھیجوا کر بد نیتی کا مظاہر ہ کیا جس کے بعد ہم نے عالمی سطح پر انصاف کے حصول کے لیے جدو جہد کا آغاز کیا

    اب تک ہم انصاف کے حصول کے لیے تین مختلف ممالک کے 3 اداروں کے انصاف کے حصول کے لیے در دستک دی ہے اور اب یورپی یونین کے سامنے مقدمہ رکھیں گے بلکہ اس سے آگے بڑھتے ہوئے ضرورت پڑی تو ہیومن رائٹس کونسل جنیوا سے بھی رجوع کریں گے۔

    انہوں نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتےہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ہم نے ایک لا فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں جن کے ساتھ آج ایک اہم میٹنگ ہونے جا رہی ہے جس میں معروف وکیلوں سے اس معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔

  • ملک دشمن وزیراعظم سے نجات حاصل کرنا ہوگی، ڈاکٹرطاہرالقادری

    ملک دشمن وزیراعظم سے نجات حاصل کرنا ہوگی، ڈاکٹرطاہرالقادری

    ملتان : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل پکڑے گئے توآئندہ حکمران ظلم نہیں کرسکیں گے، حکومت چھوٹو گینگ سے ڈرتی اور مظلوموں پرظلم کرتی ہے، ملک دشمن وزیراعظم سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملتان میں پاکستان عوامی تحریک کی قصاص تحریک کے سلسلے میں دھرنے کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


    Arrest of Model Town tragedy culprits vital for… by arynews

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے خطاب وزیر اعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی سڑکوں پر بربریت کا راج ہے۔ پارلیمنٹ کے فلور پر الزام تراشی پر وزیراعظم خاموش رہتا ہے۔ دشمنوں سے مدد مانگی گئی لیکن وزیراعظم کی زبان پر تالا لگا ہے، وہ بھارتی وزیراعظم کے بیانات کا جواب بھی نہیں دیتے۔ دہشت گردی کا نیٹ ورک چلانے والا پکڑا گیا شریف برادران چپ رہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس ملک دشمن وزیراعظم سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ اس کیلئے سب لوگوں کو اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا۔

    طاہر القادری نے کہا کہ حکمران اقتدار کے نشے میں اندھے ہو چکے ہیں۔ ان کو ماڈل ٹاون کے شہداء کے خون کا حساب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمیں ان شہداء کا انصاف نہیں مل جاتا ہماری تحریک جاری رہے گی۔

    قائد ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف بیان پرانہوں نے کہا کہ وفاق کہتا ہے کہ ملک کو گالیاں دینے پر برطانیہ کو خط لکھ دیا ہے، ملک کو گالیاں دی جارہی ہیں اور وزیراعظم چپ بیٹھے ہیں، دراصل گالیاں دینے والوں کے پیچھے بھی ان کے چہرے ہیں، احتساب کے نام پر قوم سے کھیلا جارہا ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ 150میگا کرپشن اسکینڈلز پر کارروائی کب ہوگی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پی اے ٹی کےاحتجاج کے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بارش کے بعد بھی ملتان میں ہزاروں عوام کااحتجاج دنیا دیکھ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اتنے سخت موسم میں کوئی جماعت اتنا بڑا احتجاج کرسکتی ہے، دھرنے کے شرکاء سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی خطاب کیا۔

     

  • نواز شریف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، شیخ رشید احمد

    نواز شریف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، شیخ رشید احمد

    فیصل آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے بنگلہ دیش میں کھڑے ہو کر پاکستان توڑنے کا اعتراف کیا اور نواز شریف اس سے پگڑیاں تبدیل کرتا ہے، نواز شریف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں قصاص تحریک ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹیکس وصولیوں میں پانچ سو ارب کا فراڈ کیا گیا ہے۔

    حکمران عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں، قوم کو کمیشن خوروں اور لٹیروں سے جان چھڑانا ہوگی۔ حکمران ہمیں گلی سڑی سبزیاں سمجھتے ہیں،گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا ٹیڑھی کرنی پڑے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، قوم وزیر اعظم نواز شریف کو پہچان چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کے کہنے پر بیان دیا۔

     

  • علامہ طاہرالقادری نے آج سے قصاص تحریک کا اعلان کردیا

    علامہ طاہرالقادری نے آج سے قصاص تحریک کا اعلان کردیا

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے آج سے تحریک کا اعلان کردیا ۔ شیخ رشید بھی آج سے حکومت مخالف جلسوں کا آغاز کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں سیاسی ہلچل اپنے عروج پر ہے، اپوزیشن کی جماعتیں احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں۔

    ڈاکٹرطاہر القادری نے بھی آج سے قصاص تحریک کا اعلان کردیا، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے لوگوں سے آج سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کردی۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا بیس اگست سےشروع ہونے والی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص کی تحریک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کا سرمایہ ذاتی دولت سمجھ کر اڑایا،ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔ طاہر القادری نے مزید کہا کہ نواز شریف نے سیاست میں آکر کروڑوں روپے لگائے اور کھربوں اکٹھے کئے۔ یہ سائنسی ڈاکو ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا راؤنڈ ہے میں دوسرے راؤنڈ کا اعلان 29 یا 30 اگست کو کرونگا۔

    علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آج فیصل آباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے، شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ آج فیصل آباد، اکیس اگست کو گوجرانوالہ، ستائیس اگست کو ملتان اور اٹھائیس اگست کو کراچی میں پنڈال سجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کل جلسے سے اہم خطاب کروں گا۔