Tag: قطرینہ کیف

  • قطرینہ کیف اپنی فلم میں بہن کو متعارف کرائیں گی

    قطرینہ کیف اپنی فلم میں بہن کو متعارف کرائیں گی

    ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ قطرینہ کیف نے ادا کاری کے بعد فلم سازی کے میدان میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا، وہ آج کل اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی فلم بنانے کیلئے صلاح مشورے کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلموں کی خوبرو اداکارہ قطرینہ کیف متعدد کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اپنا پروڈکشن ہاؤس بنانے کی تیاریاں کررہی ہیں جس میں وہ اپنی چھوٹی بہن ایزا بیل کو متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔

    katrina-post-01

    حال ہی میں ایزابیل کو قطرینہ کیف کے ساتھ کئی پارٹیوں میں شرکت کرتے دیکھا گیا ہے اور اس کے بعد سے ہی ان کے بالی وڈ میں قدم رکھنے کی باتیں گشت کرنے لگیں۔ ویسے ابھی وہ برطانیہ میں مقیم ہیں اور وہاں ماڈلنگ اور اداکاری کرتی ہیں۔

    بھارتی اخبار کے مطابق وہ اپنے ‘ہدایت کار دوستوں کے ساتھ فلموں کی کہانیوں پر بھی غور کر رہیں’ تاکہ مناسب کہانی کے ساتھ وہ اپنی بہن کو اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر سے لانچ کر سکیں۔

    katrina-post-02

    پہلے یہ خبریں گشت کر رہی تھیں کہ سلمان خان ان کی بہن ایزابیل کو لانچ کریں گے۔ خیال رہے کہ قطرینہ کیف کو بھی سلمان نے ہی فلم انڈسٹری میں لانچ کیا تھا۔

    بالی وڈ میں اداکاروں اور فنکاروں کا کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد فلم ساز بننا نیا نہیں ہے۔ قطرینہ کیف سے قبل یہ کام انوشکا شرما اور پرینکا چوپڑہ کامیابی کے ساتھ انجام دے چکی ہیں۔

  • پچپن لاکھ بالوں پر خرچ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، قطرینہ کیف

    پچپن لاکھ بالوں پر خرچ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، قطرینہ کیف

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’’فتور‘‘ کی تشھیر میں مصروف ہیں ،گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ اداکارہ نے فلم میں اپنے کرادر میں حقیقت کا رنگ بھر نے کیلئے اپنے بالوں کو سرخ رنگ میں رنگ لیا ہے ۔

    علا وہ ازیں ان کے بالوں کو سرخ رنگ میں رنگنے کیلئے استعمال کیے جانے والے خضاب کی قیمت55لاکھ روپے ہے ۔

    بالی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف نے بتایا کہ یہ خبر سراسر جھوٹی اور بے بنیاد ہے، انکا کہنا تھا کہ اتنا مہنگا رنگ کوئی چاہ کر بھی نہیں خرید سکتا اور اس کی کوئی ضرورت بھی نہیں تھی ۔انھوں نے بتایا کہ ان کے بالوں کو سرخ رنگ میں رنگنے کا آئیڈیا فلمساز ابھیشک کپور کا تھا ۔

    قطرینہ نے بتایا کہ ابھیشک کپور کا کہنا تھا کہ سردیوں کے موسم میں چونکہ کشمیر میں جنگلات پیڑ پودے سرخ ہو جاتے ہیں لہٰذا انکے بال بھی استعارے کے طور پر سرخ ہونے چاہیں ۔

    واضح رہے قطرینہ کیف کی فتور12فروری کے روز نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • قطرینہ کیف کو رنبیر کپور کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا

    قطرینہ کیف کو رنبیر کپور کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا

    بولی ووڈ کی معروف اداکارہ قطرینہ کیف کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

    32سالہ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کے خیال کے مطابق آپ جان پہچان والوں کے مقابلے میں اجنبی لوگوں کے سامنے بہتر اداکاری کر سکتے ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ چونکہ جنہیں آپ قریب سے جانتے ہیں وہ آپکے متعلق تمام حقائق سے واقف ہوتے ہیں لہٰذا آ پ کو یہ احساس شدت سے رہتاہے کہ آپ ان سے جھوٹ بو ل رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ خوبصورت جوڑی آجکل انوراگ باسو کی نئی آنے والی فلم جگا جاسوس میں ایک ساتھ کام کر رہی ہے۔ انوراگ کی جگا جاسوس کے بارے میں کہا جا رہا کہ یہ آئندہ سال جون میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    واضح رہے اس سے قبل قطرینہ کیف اور رنبیر کپور ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ اور ’راج نیتی ‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔