Tag: قطری حکومت

  • قطری حکومت نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنا شروع کردیا

    قطری حکومت نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنا شروع کردیا

    کراچی : قطر سے پہلا خصوصی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا، سامان میں خیمے، کمبل، کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قطر کی حکومت نے  بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنا شروع کردیا۔

    قطر سے پہلا خصوصی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر کراچی ایئر پورٹ پہنچ گیا ہے۔

    سامان میں خیمے، کمبل، کھانے پینے کی اشیا پاکستان کو سیلاب متاثرہ افراد کے لیے بھیجی گئیں۔

    قطر کے قونصلیٹ جنرل نے امدادی سامان صوبائی وزیر سعید غنی کے حوالے کیا ، ایئرپورٹ پر سی اے اے،وزارت خارجہ،این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اے حکام موجود تھے۔

    ترجمان سی اے کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف نے قطری حکام کیلئے ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے۔

  • قطر جانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، بڑا اعلان ہوگیا

    قطر جانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، بڑا اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : قطری حکومت نے پاکستان کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا تاہم مسافر کو قطر روانگی سےقبل ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ شرط پوری کرنی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق قطر حکومت کی جانب سے 95 ممالک کے شہریوں کو ویزافری انٹری سہولت فراہم کردی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں پاکستانی شہریوں کو بھی ویزا فری کی سہولت حاصل ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ سہولت کے تحت پاکستانی شہری 30 دن تک بغیر ویزاقطر میں رہ سکیں گے تاہم مسافر کوقطر روانگی سےقبل ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ شرط پوری کرنی ہو گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر کے پاسپورٹ کی زائد المعیاد مدت کم ازکم 6ماہ ہو۔

  • سیاحتی ویزا ، قطری حکومت کا پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان

    سیاحتی ویزا ، قطری حکومت کا پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان

    کراچی : قطر نے پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن آرائیول سہولت کا اعلان کردیا،آن آرئیول ٹورسٹ ویزا کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنی ہوگی۔

    تفصیلات کےمطابق قطر جانے والے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی ، قطر نے پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن آرائیول سہولت کا اعلان کردیا۔

    قطری حکومت کی طرف سے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے پالیسی متعارف کرادی گئی ہے ، جس کے مطابق
    آن آرئیول ٹورسٹ ویزا کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنی ہوگی۔

    پاکستانیوں پر 6 ماہ تک کا ویلڈ پاسپورٹ، ریٹرن ٹکٹ کی شرط ہوگی جبکہ کورونا ویکسی نیشن اور بچوں کے لیے پولیو ویکسین یشن کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔

    تحریری احکامات میں کہا گیا ہے کہ قطر میں جانے کے لیے کورونا منفی رپورٹ ساتھ لانی ہوگی۔

  • قطری حکومت کا عوامی اقدام ، کھلے مقامات پر ایئرکنڈیشن کی تنصیب شروع

    قطری حکومت کا عوامی اقدام ، کھلے مقامات پر ایئرکنڈیشن کی تنصیب شروع

    دوحا :  قطر نے شدید گرمی میں عوام کی سہولت کے لیے کھلے مقامات پر ایئر کنڈیشن نصب کرنا شروع کردیے ہیں اور سڑکوں پربھی نیلا رنگ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بگڑتے موسمی حالات اور گرمی کی شدت میں ہر برس ہونے والے اضافے سے نمٹنے کے لئے قطری حکومت نے حکمت علمی تیار کرلی ہے۔

    دوحا حکومت فیفا ورلڈکپ 2022 کے لیے جہاں غیر ملکیوں کو سہولت کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے وہیں سیاحوں اور اپنے شہریوں کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

    موسم گرما کے دوران قطر میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے، جس سے شہری بے حال ہوجاتے ہیں، حکومت نے شہریوں کو اس مشکل سے نکالنے کے لیے کھلے مقامات پر ایئر کنڈیشن نصب کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

    اس سلسلے میں فٹ پاتھوں کے نیچے، شاپنگ مالز کے باہر اور دیگر عوامی مقامات پر ایئر کنڈیشن لگائے جارہے ہیں جبکہ درجہ حرارت معتدل رکھنے کیلئے سڑکوں پربھی نیلا رنگ کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

    خیال رہے گزشتہ سال فٹبال میچ کے دوران شائقین کو جھلسا دینے والی گرمی کے پیش نظر اسٹیڈیم میں ایئرکنڈیشن لگائے گئے تھے اور حکومت کے اس اقدام کو خوب پذیرائی ملی تھی، جس کے بعد اس منصوبے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا

    واضح رہے دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کا عالمی کپ 2022 قطر میں منعقد ہونے جارہا ہے، قطر میں ہونے والے ایونٹ کے تمام میچز سردیوں میں منعقد کیے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کو شدید گرمی سے محفوظ رکھا جائے۔

  • بے روزگار پاکستانیوں کو قطری حکومت نے بڑی خوش خبری سنادی

    بے روزگار پاکستانیوں کو قطری حکومت نے بڑی خوش خبری سنادی

    اسلام آباد: قطری حکومت نے پاکستانیوں کو ملازمت کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں ویزا سینٹر کھولنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں موجود قطر کے سفارت خانے کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر ذوالفقار بخاری برائے سمندر پار پاکستانیوں کو ایک مراسلہ جاری بھیجا گیا۔

    خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ قطر کی حکومت نے 8 ممالک کے شہریوں کو ملازمت کے ویزے دینے کا فیصلہ کیا اُن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

    مزید پڑھیں: پانچ ممالک نے پاکستانیوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی

    قطری حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سینٹر کے قیام کا اعلان کردیا جس سے پاکستانیوں کو ملازمت کے ویزے کا حصول آسان ہوجائے گا  اور انہیں سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔

    قطر ویزہ مرکز کے ذریعے پاکستانی ہنرمندوں کے حقوق اور اُن کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے سفری اجازت نامے میں پیش آنے والی مشکلات کو دور کیا جائے گا۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت قطر میں تقریباً 1 لاکھ 15 ہزار پاکستانی مزدوری کا کام کررہے ہیں، ویزہ سینٹر کے قیام کے بعد سے ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے گا کیونکہ قطر نے ملازمت کے نئے مواقع پیدا کیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  افرادی قوت چاہتے ہیں،قطری وزیراعظم

    قطر میں ملازمت کرنے والے خواہش مندوں سے باقاعدہ ملازمت کا معاہدہ کیا جائے گا، ویزہ سینٹر پر ہی مزدور کی تنخواہ اور دیگر مراعات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ قطر کی حکومت نے سعودی عرب اور اتحادی ممالک کی جانب سے کیے جانے والے بائیکاٹ کے بعد ملکی معیشت کو سنبھالنے کے لیے تارکین وطن کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    قطری امیر شیخ تمیم بن حماد التہینی نے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ نئے قانون کے تحت طویل عرصے سے رہائش پذیر 100 تارکین کو ہرسال قطر کی شہریت دیں تاکہ وہ سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔

    علاوہ ازیں قطر نے ملازمت کے لیے آنے والے تارکین کے لیے واپس جانے سے قبل کیفل کی شرط بھی ختم کردی یعنی انہیں وطن واپسی کے لیے ویزا لینے کی ضرورت نہیں پڑتی۔