Tag: قطری سفیر

  • وزیراعظم  کی  قطری سفیر سے ملاقات،   امیر قطر اورعوام سے اظہار یکجہتی

    وزیراعظم کی قطری سفیر سے ملاقات، امیر قطر اورعوام سے اظہار یکجہتی

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی اور قطری سفرا سے ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ امیر قطر اورعوام سے اظہار یکجہتی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب اور قطر کے سفرا سے الگ الگ ملاقات کی۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف ایکس پر پیغام میں لکھا ‘آج صبح پاکستان میں قطر کے سفیر سے ملاقات کی اور گزشتہ روز کے حملوں کے بعد وزیراعظم نے امیر قطر اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔

    وزیراعظم نے کہا ہم قطری بہن، بھائیوں اور پورے خطے کی سلامتی اور تحفظ کے لیے دعا گو ہیں ساتھ ہی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پاکستان نے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔

    وزیراعظم سے سعودی عرب کے سفیر نے بھی ملاقات کی اور مشرق وسطی میں بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے سلمان بن عبد العزیز ال سعود اور ولی عہد محمد بن سلمان بن سلمان بن عبد الزیز ال سعود ، کے لئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس موقع پروزیراعظم نے سعودی فرمان رواں اورسعودی عوام کے ساتھ پاکستان کی اٹل یکجہتی کاعزم دھرایا۔

    وزیراعظم نے کہا پاکستان ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں امن کے لئے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز ایران نے اپنے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا بدلہ لینے کے لیے قطر میں امریکی ایئربیس العدید پر جوابی حملہ کیا۔

    قطر العدید ایئر بیس کی میزبانی کرتا ہے، جو مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑی امریکی فوجی تنصیب ہے، جہاں محکمہ خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 8,000 امریکی شہری مقیم ہیں۔

  • قطری سفیر  کی  شاہ محمودقریشی کو دوحہ فورم میں شرکت کی دعوت

    قطری سفیر کی شاہ محمودقریشی کو دوحہ فورم میں شرکت کی دعوت

    اسلام آباد : قطری سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو دوحہ فورم میں شرکت کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سےقطرکےسفیرشیخ سعودبن عبدالرحمان الثانی کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

    دوران ملاقات وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کےاجلاس میں قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان اور قطر کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےعزم کااعادہ کیا۔

    قطری سفیر نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو دوحہ فورم میں شرکت کی دعوت دی اور پاکستان اور قطر کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • وزیر دفاع پرویز خٹک سے مصر اور قطر کے سفیروں کی ملاقات

    وزیر دفاع پرویز خٹک سے مصر اور قطر کے سفیروں کی ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خٹک سے مصر اور قطر کے سفیروں نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں مصر اور قطر کے سفیروں نے پرویز خٹک سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، مصر کے سفیر تیرک دروغ نے ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

    وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان مصر سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، علاقائی، داخلی اور امت مسلمہ سے متعلق امور پر ہماری سوچ ایک ہے، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

    وزیر دفاع نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینے پر مصر کے اصولی مؤقف کی بھی تعریف کی۔

    وزیر دفاع سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان الثانی نے بھی ملاقات کی، قطر کے سفیر نے ملاقات میں کہا کہ ہم حکومتِ پاکستان سے ہر شعبے میں باہمی تعاون کے لیے تیار ہیں۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، قطر کے ساتھ پاکستان کے تعلقات باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دفاع، مشترکہ مشقوں اور منصوبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان کے فوجی ادارے قطری مسلح افواج کی تربیت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

  • امیرقطر کی جانب سے  پاکستان حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    امیرقطر کی جانب سے پاکستان حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد : قطری سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں امیرقطر کی جانب سے پاکستان حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطر کے نو تعنیات سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی کی وزارت خارجہ میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے قطری سفیر کو پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان اور قطر کے مابین گہرے، دیرینہ، برادرانہ تعلقات ہیں، توقع ہے کہ آپ کی تعیناتی سے پاک قطرتعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن،استحکام، خوشحالی کے حصول کیلئے تعاون میں اضافہ ہوگا جبکہ قطری سفیر نے امیرقطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی جانب سے پاکستان حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

    یاد رہے پاکستان کے یوم آزادی پر حکومت قطر اور عوام کی جانب سے مبارکباد دی گئی تھی ، اس حوالے سے قطر کے سفیر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعاون میں وقت کے ساتھ وسعت پیدا ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک میں سیاسی، ثقافتی، معاشی، تجارتی اور دفاعی شعبہ جات سرفہرست ہیں۔

    قطری سفیر نے اپنے پیغام میں مزید کہا تھا کہ پاکستان نے مشکل حالات اور مختلف آزمائشوں کے باوجود بہت کچھ حاصل کیا۔