Tag: قطری وزیراعظم

  • ٹرمپ کو لگژری طیارہ دینے پر قیاس آرائی، قطری وزیراعظم نے صفائی پیش کردی

    ٹرمپ کو لگژری طیارہ دینے پر قیاس آرائی، قطری وزیراعظم نے صفائی پیش کردی

    قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کا کہنا ہے امریکی صدر کو طیارے تحفہ دینے پر سیاست کی جا رہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اس وقت خیلجی ممالک کے دورہ پر ہیں اس دوران انہوں نے اپنا سب سے پہلا دورہ سعودی عرب کا کیا جبکہ گزشتہ روز وہ قطر پہنچے ہیں۔

    قطر کے شاہی خاندان سے قطر کا دورہ کرنے پر امریکی صدر کو ایک لگژی جہاز تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے، اس لگژری بوئنگ 747-8 کی مالیت ایک کھرب 12 ارب روپے سے زائد ہے، فلائنگ پیلس نامی طیارے کو ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

    ڈونلڈٹرمپ قطر سے قیمتی ترین تحفہ لینے کو تیار

    قطر کی جانب سے اعلان کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے طیارہ بطور تحفہ قبول کرنے کے منصوبے نے سیاسی اور اخلاقی تنازعات کو جنم دیا۔

    تاہم قطرکے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ تحفے سے متعلق قیاس آرائیاں مسترد کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک حکومت کا دوسری حکومت کو تحفہ ہے، تحفہ صدر ٹرمپ کو ذاتی حیثیت میں نہیں دیا جارہا۔

    وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے مزید کہا کہ ہم نے یہ طیارہ امریکی کمپنی سے ہی خریدا ہے، امریکا ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، ہم اس کیلئے جو چاہے کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ یہ طیارہ امریکی حکومت کو ملنے والے مہنگے ترین تحائف میں سے ہوگا، ٹرمپ یہ طیارہ صدارت چھوڑنے کے بعد اپنی صدارتی لائبریری کے حوالے کرسکتے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق غیر ملکی حکومت سے  ملنے والا کوئی بھی تحفہ ہمیشہ قوانین پر عمل کرتے ہوئے قبول کیا جاتا ہے۔

  • اسحاق ڈار  کا قطری وزیراعظم  سے رابطہ، بھارت کی یکطرفہ  اقدامات سے آگاہ کردیا

    اسحاق ڈار کا قطری وزیراعظم سے رابطہ، بھارت کی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا

    اسلام آباد : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے قطر کے وزیر اعظم اوروزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کو بھارت کے بے بنیاد اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم خارجہ اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم ووزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے قطری وزیراعظم کو بھارت کے بے بنیاد اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا اور انہیں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔

    قطری وزیراعظم نے ریاستوں کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے بات چیت اور سفارت کاری سمیت علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور خطے کی بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے اور مشاورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

    اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے یو اے ای کے ہم منصب سے فون پر بات کی ، جس میں بھارتی الزامات، اشتعال انگیز بیانات اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

    خیال رہے نائب وزیراعظم اب تک نو ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا، برطانیہ، چین، سعودی عرب،ایران، مصراور آذربائیجان کےوزرائےخارجہ سے رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لے چکے ہیں۔