Tag: قطری وزیر اعظم

  • قطری وزیر اعظم نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے سے متعلق خبردار کردیا

    قطری وزیر اعظم نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے سے متعلق خبردار کردیا

    قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی خلیج کے ساحل پر موجود جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کے خطے پر تباہ کُن اثرات مرتب ہوں گے۔ جس سے مختلف ممالک پانی سے محروم ہوجائیں گے۔

    امریکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔

    اُنہو ں نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے سے خطے کا پانی آلودہ ہوجائے گا، ایٹمی تنصیبات پر حملے سے قطر، یو اے ای، کویت کو بھی خطرات لاحق ہوں گے۔

    شیخ محمد بن عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو ایرانی جوہری تنازعہ کا سفارتی حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس حملے سے تمام خلیجی ممالک کے لئے خطرہ پیدا ہوجائے گا۔

    قطری وزیر اعظم کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایران کو جوہری مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ ممکنہ فوجی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امن چاہتے ہیں کہ امن معاہدہ ہوجائے، نہیں تو ہمارے پاس دوسرا آپشن بھی موجود ہے۔

    قطر کے وزیراعظم نے فوجی کارروائی کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت تک ہمت نہیں ہاریں گے جب تک کہ ہم امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی حل نہیں دیکھ لیتے۔

    واضح رہے کہ مغربی ممالک طویل عرصے سے ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کا الزام لگاتے رہے ہیں،جبکہ تہران کی جانب سے ہر بار ان الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔

    جرمنی کے متعدد ایئرپورٹس پر ملازمین کی ہڑتال، لاکھوں مسافر رُل گئے

    2015 میں، ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت پابندیوں میں ریلیف کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو روکنے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم، ٹرمپ اپنی پہلی میعاد کے دوران 2018 میں اس معاہدے سے دستبردار ہو گئے تھے۔

  • اسرائیلی اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات

    اسرائیلی اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات

    غزہ میں جنگ بندی کے معاملے پر اسرائیلی اور امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) اور اسرائیلی کے سربراہوں نے قطری وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔

    خبر ایجسنی کے مطابق یہ ملاقات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئی،  ملاقات میں یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ پر حملوں میں وقفے پر بات ہوئی ساتھ ہی غزہ میں ایندھن کی فراہمی کی اجازت دینے پر بھی بات ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے نیٹو کا کہنا ہے امداد کی رسائی کیلئے غزہ جنگ میں وقفے کی حمایت کرتے ہیں، غزہ کی جنگ کو کسی بڑے علاقائی تنازع میں نہیں بدلنا چاہیے، ایران اور حزب اللّٰہ کو غزہ جنگ سے الگ رہنا چاہیے۔

    مصر کے وزیر خارجہ سامع شکری نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ دفاع کے حق سے باہر نکل چکا ہے، اسرائیل کی بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی پر عالمی خاموشی قابل مذمت ہے۔

    فرانس کے صدر ایمونیل میکرون نے کہا ہے کہ غزہ میں بہت جلد انسانی ہمدردی کا وقفہ ہونا چاہیے، فرانسیسی صدر میکرون نے اس موقع پر فلسطینیوں کے لیے سو ملین یورو دینے کا اعلان کیا۔

    واضھ رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت 34 ویں روز بھی تاحال جاری ہے، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 812 ہوگئی ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے شہدا میں 4 ہزار 412 بچے بھی شامل ہیں۔جبکہ خدشہ ہے کہ ابھی تک بے شمار لاشیں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔

  • دوحہ: وزیرِ اعظم عمران خان کی قطری ہم منصب سے ملاقات

    دوحہ: وزیرِ اعظم عمران خان کی قطری ہم منصب سے ملاقات

    دوحہ: وزیرِ اعظم عمران خان نے دو روزہ دورے پر قطر پہنچنے کے بعد دوحہ میں اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے اپنے قطری ہم منصب عبد اللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔

    پاک قطر وزرائے اعظم کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    قطر کے وزیرِ اعظم عبد اللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے ملاقات کے بعد وزیرِ اعظم پاکستان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

    واضح‌ رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر قطر میں‌ ہیں، قطر پہنچنے پر نائب وزیرِ خارجہ سلطان بن سعد نے ان کا استقبال کیا۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود، وزیرِ خزانہ اسد عمر، خسرو بختیار، غلام سرور خان، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد اور زلفی بخاری بھی وزیرِ اعظم کے ہم راہ ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

    قبل ازیں وزیرِ اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورۂ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، قطر اور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان برادرمسلم ممالک کے درمیان مثالی تعلقات کا خواہاں ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان 4 ارب ڈالر ادھار ایل این جی کی درآمد پر بات کرے گا، پاکستان ایل این جی کی قیمت پر نظرِ ثانی کی تجویز بھی دے گا، دوسری طرف فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے ایک لاکھ نوکریوں کے کوٹے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

  • شاہ محمود قریشی کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات

    شاہ محمود قریشی کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات

    دوحہ : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قطری وزیراعظم اور نائب امیر سے ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امورپر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری وزیر اعظم عبداللہ بن ناصر الثانی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران قطری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قطر کے عوام پاکستان کے عوام کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

    قطری وزیر اعظم عبداللہ الثانی نے تجارت، تعلیم، سفری سہولتوں پر تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے پر اعتماد رکھتے ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قطر اس خطے کا اہم ملک ہے، باہمی روابط تیزی سے فروغ پارہے ہیں جو خوش آئند ہیں، قطر پاکستان کا قابل اعتبار دوست ملک ہے۔

    قطری ئانب امیر سے ملاقات

    قطر کے نائب امیر عبداللہ بن حمد الخلیفہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دو باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون پر زور دیا۔

    قطری حکام نے پاہمی دلچسپی کے شعبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر شاہ محمود قریشی نے مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش پر قطری حکام کا شکریہ ادا کیا۔

    مزید پڑھیں : وزیر خارجہ کا دورہ قطر، دو طرفہ روابط پر تبادلہ خیال

    یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ محمود قریشی کی قطری نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن ثانی سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جلد پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت کے مواقع فراہم کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ قطری نائب وزیر اعظم نے علاقائی استحکام کےلیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں وزراء خارجہ نے دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

    وزیر خارجہ نے اپنے 4 ملکی دورے کو شٹل دپلومیسی کا نام دے دیا

    واضح رہے کہ دو روز قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حالیہ 4 ملکی دورے کو شٹل ڈپلومیسی کا نام دیا تھا۔

    شٹل ڈپلومیسی ایک ثالث کی جانب سے دو یا زائد فریقین کے درمیان شروع کیے گئے مذاکرات ہوتے ہیں جو براہ راست بات چیت کے لیے ناگزیر ہیں۔

  • فٹبال ورلڈ کپ کے لیے افرادی قوت چاہتے ہیں،قطری وزیراعظم

    فٹبال ورلڈ کپ کے لیے افرادی قوت چاہتے ہیں،قطری وزیراعظم

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی اور دفاع سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، قطری وزیراعظم نے کہا کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کے سیکیورٹی تجربات سے استفادہ اور افراد قوت چاہتے ہیں۔ 

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے دوحا میں ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی کےامورپربات چیت کی گئی۔

    قطری وزیر اعظم نے قطر کی ترقی میں پاکستان کے کردار کو سراہا، قطری وزیر اعظم نے علاقائی امن کے لیے پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔

    قطری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کا قابل اعتبار دوست ملک ہے، قطر کے عوام پاکستان کے عوام کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ہر مشکل میں ان کی قطر کے لیے مدد پر اعتماد کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، آرمی چیف

    شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے مزید کہا کہ قطرپاکستان کو ہر سطح پرخصوصی اہمیت دیتا ہے، انہوں نے پاکستان آرمی سے سیکیورٹی کے حوالے سے تجربات سے استفادہ کرنے اور قطر میں آئندہ فٹ بال ورلڈ کپ کے حوالے سے افرادی قوت کی خواہش کا اظہارکیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیراعظم کے اظہار خیال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تمام شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    واضح رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء قطر میں منعقد ہونا ہے جس کے لیے قطری حکومت نے کئی برس سے انتظامات شروع کررکھے ہیں، یہ کپ 21 نومبر تا 18 دسمبر قطر میں منعقد ہوا جس کے لیے دنیا کا پہلا منفرد اسٹیڈیم تیار کیا جارہا ہے جو اوپر سے بند اور مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوگا۔