Tag: قطر ایئرویز

  • 39ہزارفٹ کی بلندی پر قطر ایئرویز کے طیارے میں خرابی،  کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    39ہزارفٹ کی بلندی پر قطر ایئرویز کے طیارے میں خرابی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    کراچی : قطر ایئرویز کے طیارے میں 39ہزارفٹ کی بلندی پر خرابی پیدا ہوئی، جس پر طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق دوحہ سے فلپائن جانے والی غیر ملکی پرواز نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

    ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی فضائی حدود میں انتالیس ہزار فٹ کی بلندی پرغیر ملکی طیارے میں خرابی پیداہوئی ، جس پر پائلٹ نےمےڈےکی کال دی اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

    ذرائع ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ طیارہ کراچی جناح ایئرپورٹ پربحفاظت لینڈکرگیا، طیارے میں سوار ایک سو ستاسی مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا ہے۔

  • قطر ایئرویز کی جانب سے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری

    قطر ایئرویز کی جانب سے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری

    دوحہ: قطر ایئرویز نے جنوبی افریقہ کی ایئر لائن ایئرلنک میں 25 فی صد شیئر خرید لیے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر لنک کے ساتھ اس معاہدے پر 20 اگست 2024 کو دوحہ میں دستخط کیے گئے ہیں، دونوں ایئر لائنز اس سے قبل بھی اپنی کچھ پروازوں کو کوڈ شیئر کرتی آ رہی ہیں۔

    ایئرلنک کے سی ای او راجر فوسٹر نے جنوبی افریقی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ اگرچہ قطری ایئر لائن اقلیتی شیئر ہولڈر ہوگا، تاہم اسے جنوبی افریقی ایئرلائن کے بورڈ میں 2 نشستیں بھی دی جائیں گی۔

    قطر ایئرویز پہلے ہی براعظم افریقہ کے 29 مقامات کے لیے پروازیں چلاتی آ رہی ہے، اب 60 سے زیادہ طیاروں والے فضائی بیڑے ایئرلنک کے ساتھ اشتراک کے سبب اس کے آپریشنز اور بھی وسیع ہوں گے۔

    راجر فوسٹر کا کہنا تھا کہ ایئرلنک دراصل دوسری ایئرلائنز کے ساتھ اتحاد کرنے کی طرف مائل رہتی ہے، تاکہ غیر ملکی ایئرلائنز کو عالمی رسائی فراہم کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرلنک کی شراکت داری فی الوقت تقریباً 36 مختلف ایئر لائنز (6 کوڈ شیئر ریلیشن شپس 30 انٹر لائن معاہدے) کے ساتھ قائم ہے۔

  • دنیا کی طویل ترین پرواز، تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    دنیا کی طویل ترین پرواز، تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    دوحہ : قطر کی سرکاری فضائی کمپنی قطر ایئرویز  نے اب تک کی سب سے طویل ترین پرواز کرکے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

    ترجمان قطر ایئر ویز کا کہنا ہے کہ دوحہ سے نیوزی لینڈ روانہ ہونے والی پرواز کا دورانیہ کسی بھی تجارتی فضائی کمپنی کی پرواز سے زیادہ ہے۔

    کمپنی کی ترجمان نے بتایا کہ قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 920 دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے لیے روانہ ہوئی۔

    اس حوالے سے فضائی کمپنیوں کے امور سے متعلق ویب سائٹ "فلائٹ ریڈار 24” کے مطابق اس براہ راست پرواز کا دورانیہ 16 گھنٹے 2 منٹ ہے جب کہ اسی روٹ پر واپسی کی پرواز کا دورانیہ 17 گھنٹے 30 منٹ پر محیط ہوگا۔

    قطر ایئر ویز کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے لیے 14534 کلو میٹر فاصلے کی پرواز کے لیے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل طویل ترین پرواز کا ریکارڈ "ایمریٹس” فضائی کمپنی کے پاس تھا، کمپنی نے مارچ 2016 میں دبئی سے آکلینڈ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی تھیں۔

  • قطر ایئرویز نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں دنیا کو حیران کر دیا

    قطر ایئرویز نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں دنیا کو حیران کر دیا

    برلن: قطر ایئرویز نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں دنیا کو حیران کرتے ہوئے ہولوگرافک ورچوئل کیبن کریو متعارف کرا دیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت کا عمدہ استعمال کرتے ہوئے قطر ایئرویز نے ITB برلن 2024 میں دنیا کا پہلا AI سے چلنے والا ڈیجیٹل انسانی کیبن کریو متعارف کرایا ہے۔

    ہولوگرافک ورچوئل کیبن کریو مسافروں کو ریئل ٹائم میں تمام ضروری خدمات فراہم کرے گا، یہ عملہ مسافروں کو راہ نمائی اور مدد کرے گا۔ سفر اور سیاحت کے حوالے سے منعقد کیے جانے والی اس سب سے بڑی نمائش میں قطر ایئر ویز کے تیار کردہ پروگرام ’سما‘ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

    یہ منفرد تجربہ کرنے والی وہ پہلی ایئر لائن ہے، انسان اور ٹیکنالوجی کا یہ خوب صورت ملاپ صرف قطر ایئر ویز کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک قابل فخر پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

  • قطر ایئرویز نے سعودی شہریوں کو خوشخبری سنادی

    قطر ایئرویز نے سعودی شہریوں کو خوشخبری سنادی

    قطر ایئر ویز نے سعودی شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ایئر لائن تاریخی مقام العلا، تبوک اور ینبع میں دوبارہ فلائٹس آپریشن شروع کرنے جارہی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر ایئر ویز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’قطر ایئر ویز 29 اکتوبر 2023 سے العلا کے لیے آپریشن کا آغاز کرے گی‘اس کے بعد 6 دسمبر 2023 سے ینبع جب کہ 14 دسمبر 2023 سے تبوک کے لیے فضائی آپریشن شروع کردیا جائے گا۔‘

    ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ نئے روٹس سعودی عرب کے امیر ثقافتی ورثے اور قدرتی عجائبات کو تلاش کرنے کے لیے مسافروں کو مزید اختیارات اور سہولیات فراہم کریں گے۔‘

    قطری ایئر لائن کے زیر احاطہ سعودی شہروں کی تعداد ان نئے روٹس کے اضافے کے بعد ہفتہ وار 125 سے زائد پروازوں کے ساتھ نو ہو گئی ہے۔

    قطر ایئر ویز گروپ کے سی ای اونے کا کہنا تھا کہ ’ہم سعودی عرب میں العلا، ینبع اور تبوک کو اپنی نئی منازل کے طور پر متعارف کرانے پر پر مسرت ہیں، ہمیں دنیا بھر کے مسافروں کو ان قابل ذکر مقامات سے جوڑنے پر فخرمحسوس ہورہا ہے۔‘

    واضح رہے کہ قطر ایئرویز اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر بلندیوں کے سفر پر گامزن ہے، جسے 7.50 کے مجموعی اسکور کے ساتھ، دنیا کی تیسری سب سے زیادہ درجہ بندی کی گئی ایئر لائن کے طور پر نامزد کرلیا گیا ہے۔

    قطر ایئرویز اپنی بہترین کارکردگی اور سہولیات کی بنیاد پر ایک مقام چڑھ کر اس سال تیسرے نمبر پر آگیا ہے اور 0.47 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2022 کے 7.03 سے اس کا موجودہ اسکور 7.50 ہوچکا ہے۔

    2023 ایئر لائن انڈیکس باؤنس نے دنیا کی 50 سے زائد ایئر لائنز کا روانگی کے لحاظ سے موازنہ کیا ہے جس میں پرواز کے اندر کیٹرنگ کے معیار کی منسوخی،وقت پر آنے والوں کی تعداد اور دیگر عوامل بھی شامل ہیں۔

  • قطر ایئرویز کا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    قطر ایئرویز کا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    قطر سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہونے والی قطر ایئر ویز کی پرواز خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئی، ہنگامی لینڈنگ کے بعد پرواز کو واپس دوحہ اتار لیا گیا۔

    ایوی ایشن ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قطر ائیرویز کی شیڈول پرواز کیو ار 614 نے دوحا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 4 منٹ پر اڑان بھری، مگر طیارے میں فنی خرابی کا انکشاف ہوا۔

    ذرائع کے مطابق قطر ایئرویز کی پرواز نے صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم روانگی کے 11 منٹ بعد پرواز 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی کہ پائلٹ نے ائیر بس اے 330 میں فنی خرابی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیارے کا رخ واپس دوحہ ایئر پورٹ کی جانب موڑ دیا۔ روانگی کے 22 منٹ بعد طیارہ الورکہ کے قریب سمندر پر گھوم رہا تھا کہ فلائٹ ریڈار کو طیارے سے ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے اور ٹیک آف کے 34 منٹ بعد طیارہ واپس قطر کے دوحا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

    ایوی یشن حکام کا کہنا ہے کہ تمام مسافر خیریت سے ہیں اور انہیں طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا ہے، جبکہ مسافروں کو دوسری پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔

    اس سے قبل اومان میں دوران پرواز ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا تھا، جب بھارت سے تعلق رکھنے والا مسافر جو مسقط سے چنئی واپس جارہا تھا، دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

    ہندوستان سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ مسافر جس کی شناخت دھینا سکیرن کے نام سے ہوئی، مبینہ طور پر مسقط سے چنئی واپس آتے ہوئے درمیانی پرواز کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا تھا۔

  • قطر ایئرویز سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

    قطر ایئرویز سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

    کویت: قطر ایئرویز اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر بلندیوں کے سفر پر گامزن ہے، جسے 7.50 کے مجموعی اسکور کے ساتھ، دنیا کی تیسری سب سے زیادہ درجہ بندی کی گئی ایئر لائن کے طور پر نامزد کرلیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطر ایئرویز اپنی بہترین کارکردگی اور سہولیات کی بنیاد پر ایک مقام چڑھ کر اس سال تیسرے نمبر پر آگیا ہے اور 0.47 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2022 کے 7.03 سے اس کا موجودہ اسکور 7.50 ہوچکا ہے۔

    2023 ایئر لائن انڈیکس باؤنس نے دنیا کی 50 سے زائد ایئر لائنز کا روانگی کے لحاظ سے موازنہ کیا ہے جس میں پرواز کے اندر کیٹرنگ کے معیار کی منسوخی،وقت پر آنے والوں کی تعداد اور دیگر عوامل بھی شامل ہیں۔

    باؤنس کی جانب سے امریکہ میں مقامی اور بین الاقوامی سفر کے لیے بہترین اور بدترین کمپنیوں کا بھی ذکر کیا گیا۔

    جاپان ایئر لائنز 2023 کے لیے 8.28 کے مجموعی اسکور کے ساتھ سنگاپور ایئر لائنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی ایئر لائن ہے، جو اب 7.63 کے اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر براجمان ہے۔

    باؤنس کے بیان کے مطابق قطر ایئرویز نے منسوخی کی سب سے کم شرح کو صرف 0.33% پر ریکارڈ کیا جبکہ دوران پرواز، تفریح، کھانے، سیٹ میں آرام، اور عملے کی خدمت کے لیے 5 میں سے 4 اسکور کیے۔قطر ایئرویز تیزی سے ایک آسان اور خوشگوار پرواز کے تجربے کے لیے بہترین انتخاب میں سے ایک بن جاتا ہے۔

    اس میں مزید کہا گیا کہ قطر ایئرویز دوحہ حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے آبائی وطن سے دنیا بھر کے 90 سے زائد ممالک کے لیے سروسز فراہم کرتی ہے، ایئر لائن کا فلیگ شپ روٹ دوحہ سے لندن ہیتھرو تک ہے، حالانکہ قطر ایئرویز نیویارک سمیت کئی امریکی مقامات کے لیے بھی پروازیں چلاتی ہے۔

  • غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ، طیارے میں بچے کی پیدائش

    غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ، طیارے میں بچے کی پیدائش

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی پرواز نے ایمرجنسی لینڈنگ کی، طیارے میں ایک غیر ملکی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قطر ایئرویز کی فلائٹ کیو آر 934 نے رات گئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، فلائٹ دوحہ سے منیلا جا رہی تھی۔

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلائٹ پر ایک حاملہ خاتون کو اچانک تکلیف شروع ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی، طیارے کے اترتے ہی فلپائن سے تعلق رکھنے والی خاتون جورابل ہرموسیلا کو جہاز ہی پر ضروری طبی امداد دی گئی۔

    ترجمان کے مطابق طیارے کے اترنے کے بعد ڈاکٹر اور ایمبولینس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے تھے، تاہم بچے کی پیدائش ہو چکی تھی۔

    کوالالمپور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا مسافر طیارہ روک لیا گیا

    فلپائنی خاتون جورابل ہرموسیلا اور ان کے نوزائیدہ بچے کو مزید نگہداشت کے لیے میمن اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • دوران پرواز ‌قطر ایئرویز کے طیارے کا انجن فیل، کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ

    دوران پرواز ‌قطر ایئرویز کے طیارے کا انجن فیل، کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ

    کراچی : لاہور سے دوحہ جانیوالی قطر ایئر ویز کی پرواز کو انجن میں خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سے دوحہ جانیوالی قطر ایئر ویز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کردی ، طیارہ ایران کی فضائی حدود کےقریب ہی تھا کہ انجن میں خرابی پیدا ہوگئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ جس کے بعد کپتان نےکراچی کے ایئرٹریفک کنٹرولرسےرابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پرایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو باحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتارلیا، طیارے میں 200 مسافر سوار تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارے کی لینڈنگ سے قبل فائربریگیڈ اوردیگر ریسکیو ٹیمیں الرٹ تھیں۔

  • پاکستان کیلیے پروازیں ،  قطر ایئرویز کا بڑا اعلان

    پاکستان کیلیے پروازیں ، قطر ایئرویز کا بڑا اعلان

    اسلام آباد : قطر ایئرویز نے کل سے سیالکوٹ کیلئے پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا ، سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی بہتر صورتحال کے پیش نظر سیالکوٹ کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کل 2 مارچ سےسیالکوٹ کی پروازیں دوبارہ بحال کردی جائیں گی۔

    قطر ایئرلائن کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی اور پروازوں کے لیے بوئنگ 737 طیارے استعمال ہوں گے۔

    سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک محمد اشرف  کا کہنا ہے کہ ا س سے بزنس مینوں اور شہریوں کو سہولت ملے گی۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ  پی آئی اے نے سیالکوٹ کے شہریوں کیلئے رعایتی نرخ متعارف کرائے تھے  ، جس کے مطابق  کراچی سیالکوٹ کےمابین یکطرفہ کرایہ 8ہزار 200 سے شروع ہوگا جبکہ رعایتی کرایوں کے ساتھ مسافر35 کلو سامان بھی لے جا سکیں گے۔

    اس سے قبل  قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بزنس مینز اور ان کی فیملیز کے لیے خصوصی رعایتی پیکج کا اعلان ‏ کیا تھا ، جس کے تحت بزنس مینز کو 10 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی جب کہ وقت کے ساتھ بزنس ‏مینوں کی فیلمیز کو بھی رعایتی پیکج میں شامل کیا جائے گا۔