Tag: قطر ایئرویز

  • قطر ایئر ویز نے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

    قطر ایئر ویز نے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

    کراچی: غیر ملکی ایئر لائن قطر ائیرویز نے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نئی ایڈوائزری میں قطر ایئر ویز سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بھی کرونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار دے دیا گیا، پرواز سے قبل مسافروں کو 72 گھنٹے کے اندر اپنا ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔

    ایئر لائن کے مطابق یہ ایڈوائزری 13 جولائی سے نافذ العمل ہوگی، ایڈوائزری کے مطابق ملک کی مخصوص 4 لیبارٹریز سے کروایا گیا ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوگا۔

    12 سال سے کم عمر بچے کرونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے، لیکن اکیلے فیملی کے بغیر سفر کر نے پر ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا، لیبارٹریز مسافروں کے ٹیسٹ کی رپورٹس براہ راست قطر ایئر ویز کو فراہم کریں گی۔

    کورونا لاک ڈاؤن؛ قطر کا اہم اعلان

    یاد رہے کہ یکم جولائی کو قطر نے کرونا وبا میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن کے تحت پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کر دیا ہے، سپریم کمیٹی فار کرائسز اینڈ منیجمنٹ نے مساجد، ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات اور پارکس کے لیے پابندیاں نرم کرتے ہوئے انھیں جزوی طور پر کھولنے کی اجازت دی۔

    میوزیم کے ساتھ ساتھ عوامی لائبریریوں کو بھی محدود تعداد اور کم وقت کے لیے کھولنے کے اجازت دی گئی ہے، ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کا دوسرا مرحلہ مہلک وبا کے عروج کا وقت گزرنے اور اس میں بتدریج کمی آنے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔

  • قطر ایئرویز نے پاکستان کیلئے پروازیں عارضی طور پر منسوخ کردیں

    قطر ایئرویز نے پاکستان کیلئے پروازیں عارضی طور پر منسوخ کردیں

    اسلام آباد : قطر ایئر ویز نے پاکستان کیلئے پروازیں عارضی طورپرمنسوخ کردیں، قطر ایئر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں آپریٹ کر رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق  قطر ایئر ویز نے پاکستان کیلئے پروازیں عارضی طورپرمنسوخ کردیں، ایئرلائن ذرائع کاکہنا ہے  کہ قطر ایئر ویزنے آپریشن نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر منسوخ کیا، قطر ایئر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں آپریٹ کررہی تھی۔

    قطرایئر ویز کا پاکستان میں ہرہفتے 46 پروازیں آپریٹ کرنے کا شیڈول تھا جبکہ سول ایوی ایشن نے قطر ایئرویز کو پاکستان میں لینڈنگ کیلئے خصوصی اجازت دی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان کیلئے آپریٹ کرنیوالی غیر ملکی ائیرلائنوں کے کنٹری منیجرزکا اجلاس ہوا تھا ، اجلاس سی اےاے ہیڈ کوارٹر میں ایڈیشنل ڈائریکٹرل کی زیرصدارت ہوا۔

    اجلاس میں غیرملکی ائیرلائنز کی آپریشن سےبحالی سے متعلق تجاویز طلب کی گئی اور غیرملکی ائیرلائنز کو شیڈول کم ازکم 30فیصد تیار کرنے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

    غیرملکی ائیر لائنزکو 2 دن میں پروازوں کا شیڈول جمع کرانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا چھوٹے جہازوں کو لینڈنگ کیلئے 40منٹ کا وقفہ رکھنا ہوگا اور فلائٹ آپریشن کی اجازت کیلئے سفارشات سیکریٹری ایوی ایشن کو بھیجی جائے گی۔

  • قطر کا بائیکاٹ: اسٹاک مارکیٹ کریش، قطر ایئرویز اور الجزیرہ ٹی وی پر پابندی

    قطر کا بائیکاٹ: اسٹاک مارکیٹ کریش، قطر ایئرویز اور الجزیرہ ٹی وی پر پابندی

    دوحا:سات عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم ہونے کے بعد قطر کی اسٹاک مارکیٹ کریش ہوگئی، فٹ بال ورلڈ کا انعقاد خطرے میں پڑھ گیا، قطر ایئرویز کی پروازوں پر پابندی عائد کردی اور ان ممالک نے الجزیرہ ٹی وی کی نشریات بند کردیں، پاکستان نے بائیکاٹ سے غیر جانب دار رہنے کا اعلان کردیا۔


    یہ ضرور پڑھیں: سعودی عرب مصر سمیت 7 عرب ممالک کے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع


    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا، مالدیپ اور یمن نے قطر کا سفارتی بائیکاٹ کرتے ہوئے قطر سے زمینی اور فضائی رابطے منقطع کردیے ہیں جس کی وجہ انہوں نے یہ بیان کی ہے کہ قطر دہشت گردوں کو سپورٹ کررہا ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ اس تنازع کی ایک وجہ قطری امیر کا ایک بیان بھی ہے امیر قطر نے مبینہ طور پر ایک فوجی تقریب میں کہا تھا کہ ایران ایک عظیم اسلامی ریاست ہے، اسرائیل کے ساتھ قطر کے تعلقات اچھے ہیں اور حماس فلسطینی مسلمانوں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے اس بیان نے عرب دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔

    قطر کے امیر کا ایران کے حق میں بیان اصلی تھا یا نقلی؟ قطری حکام کا کہنا ہے کہ ان کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی تھی جس سے یہ بیان نشر ہوا۔

    اس ضمن میں سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان کی ویب سائٹ پر ہیکرز نے حملہ کردیا اور یہ بیان ہیکرز کی کارروائی کا نتیجہ ہے،لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ امیر قطر کے اس بیان کے ٹکر سرکاری ٹی وی پر بھی چلے ہیں۔

    تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ناراضی کی ایک وجہ یہ بیان بھی ہوسکتا ہے۔

    پاکستان کا غیر جانب دار رہنے کا اعلان

    دوسری جانب پاکستان نے اس معاملے سے غیر جانب دار رہنے کا اعلان کیا ہے۔

    قطر کا بہت کچھ داؤ پر لگ گیا

    بلندو بالا عمارات رکھنے والی یہ عرب ریاست عالمی توجہ اپنی جانب مرکوز رکھنے میں کامیاب رہی ہے لیکن خطے میں حالیہ تنازع قطر کو شدید مشکلات کا شکار کرسکتا ہے اور اس ریاست کا بہت کچھ داؤ پر لگ گیا ہے۔

    سات عرب ممالک کی جانب سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کے بعد قطر ایئر ویز کو شدید مالی نقصان کا خدشہ ہے، بائیکاٹ کے بعد قطر کی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ساتھ ہی فٹ بال ورلڈ کپ کا انعقاد بھی مشکلات کا شکار ہوگیا۔

    عرب ممالک میں الجزیرہ ٹی وی کی نشریات بند

    سعودی عرب نے الجزیرہ ٹی وی کی نشریات بھی بند کردی ہیں۔

    قطر کی اسٹاک مارکیٹ کریش ہوگئی

    عرب ممالک کے بائیکاٹ کا پہلا دھچکا قطر کو شیئر مارکیٹ کریش ہونے کی صورت میں لگا جہاں تمام شعبہ جات میں شیئرز کی قیمتیں بری طرح گر گئیں۔

    قطر ایئر ویز پر پابندی، فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

    سعودی عرب نے قطری فضائی کمپنی قطر ایئر ویز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے بھی روک دیا جس سے کمپنی کو بہت بڑے مالی نقصان کا خدشہ ہے۔

    ملک کا واحد زمینی راستہ بند، فضائی اور بحری رابطے منقطع

    قطر کی واحد زمین سرحد سعودیہ عرب سے ملتی ہے جو کہ ملک کا واحد زمینی تجارتی راستہ ہے جو کہ بند کردیا گیا ہے۔

    فٹ بال ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے سے دوچار

    قطر میں سال 2022ء میں فٹ بال ورلڈ کپ منعقد ہونا ہے اور وہ بھی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے، فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے آٹھ نئے اسٹیڈیم بنائے جارہے ہیں،سرحدی بندشیں، تعمیراتی میٹریل آنے میں تاخیر اور راستے طویل ہونے سےسامان کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگا۔

    قطری شہریوں کو 14 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم

    بائیکاٹ کرنے والے ممالک نے اپنے سفیر واپس بلالیے وہیں سعودی عرب نے قیام پذیر قطری شہریوں کو چودہ روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    سعودی اسلامی اتحاد سے باہر

    قطر کو 39 ممالک کے سعودی اسلامی اتحاد سے باہر کردیا گیا، جنگی محاذوں پرقطری سپاہیوں کی ڈیوٹی ختم کرکے اتحاد میں شریک تمام قطری فوجی دستوں کو نکال دیا گیا۔

     یہ پڑھیں: قطر نے عرب ممالک کے اقدام کو بلا جواز قرار دے دیا

     دوسری جانب قطری حکام نے دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایسے اقدامات کو غیر منصفانہ قرار دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: عرب ممالک اور قطر کا تنازع، 500 پاکستانی عمرہ زائرین دوحا میں‌ پھنس گئے

     

    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا