Tag: قطر سے سستی گیس

  • ‘حکومت نے قطر سے سستی گیس لانے کا پلان بنالیا’

    ‘حکومت نے قطر سے سستی گیس لانے کا پلان بنالیا’

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے قطر سے سستی گیس لانے کا پلان بنالیا ہے، گیس صنعتوں کو مہیا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تین نئے صنعتی زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتاہوں، پرائیوٹ سیکٹر نے اپنی کاوشوں سے انڈسٹریل زون قائم کرنے کا پروگرام بنایا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کی جتنی ابھی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی، ایکسپورٹ کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی ضرورت ہے اور صنعتی زونز بننے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، صنعتی زونز میں تین میگاواٹ کا سولر پلانٹ لگانا خوش آئند ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت تعاون کرنے کیلئے حاضر ہے ، یہ عظیم ترقی کے منصوبے ہیں جن سے نوکریاں ملیں گی۔

    انھوں نے بتایا کہ 2 ہزار ارب سے زائد سرکلر ڈیٹ ہے ،لائن لاسز ،بجلی چوری شامل ہے، چند دنوں میں نگران حکومت آئےگی، ہمیں برآمدات بڑھانے کیلئے ہمیشہ مزید محنت کی ضرورت ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ قطر پاکستان کا برادر ملک ہے اور پاکستان کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، حکومت نے قطر سے سستی گیس لانے کا پلان بنالیا ہے، گیس صنعتوں کو مہیا کی جائے گی اور آپ کو جائز منافع بھی ملے گا۔

    انھوں نے روز دیا کہ سرمایہ کار قطر سے گیس خریدیں ،ہم آپ کوپورٹس پرسہولت دیں گے لیکن آپ یہ گیس عام مارکیٹ میں نہیں بیچیں گے۔