Tag: قطر ورلڈ کپ

  • سعودی فٹ بال کھلاڑیوں سے متعلق کوچ کا بیان

    سعودی فٹ بال کھلاڑیوں سے متعلق کوچ کا بیان

    فیفا ورلڈ کپ میں سعودی ٹیم کے کوچ ایروی رینارڈ نے کہا ہے کہ سعودی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی قومی ٹیم کے کوچ ایروی رینارڈ نے قطر ورلڈ کپ کے دوران میچز میں سعودی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو کھل کر سراہا۔

    فرانسیسی کوچ ایروی رینارڈ نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ میں سعودی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے سعودی سپورٹرز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    انھوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے یاد گار لمحے ان کے ذہن میں محفوظ رہیں گے، ٹیم نے ارجنٹائن کو شکست دے کر ایک تاریخی میچ کھیلا تھا تاہم بعد میں پولینڈ اور میکسیکو سے سعودی ٹیم ہار گئی۔

    یاد رہے کہ فرانسیسی کوچ ایروی رینارڈ 2019 سے سعودی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہیں، اس سے قبل وہ مراکشی ٹیم کے کوچ رہے، جس نے روس میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    ایروی رینارڈ کی سربراہی میں سعودی ٹیم نے اب تک 39 میچ کھیلے ہیں، جن میں 20 میچ جیت چکی ہے، 10 میچوں میں نتیجہ برابر رہا جب کہ 9 میچوں میں ٹیم ہار گئی تھی۔

  • نیمار جونیئر کیمرون کے خلاف بھی دستیاب نہیں ہوں گے

    نیمار جونیئر کیمرون کے خلاف بھی دستیاب نہیں ہوں گے

    قطر: فیفا ورلڈ کپ 2022 کے شائقین اب عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر نیمار جونیئر کو نہ صرف پیر کو سوئٹزر لینڈ کے خلاف بلکہ کیمرون کے خلاف بھی ایکشن میں نہیں دیکھ پائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل کے کپتان نیمار جونیئر ہفتہ 3 دسمبر کو کیمرون کے خلاف بھی دستیاب نہیں ہوں گے، یہ صورت حال فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں ٹائٹل فیورٹ برازیل کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں ہے۔

    اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر ٹخنے کی انجری کے باعث راؤنڈ کے اگلے دو میچز سے باہر ہوئے ہیں، وہ سربیا کے خلاف انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    سپر اسٹار نیمار کو نازک وقت میں چوٹوں کا سامنا کوئی نئی بات نہیں ہے، انھیں ٹخنے کی چوٹ بار بار لگی ہے، تاہم ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ نیمار کی صحت یابی ڈینیلو کی نسبت آسان ہوگی، اس وقت نیمار سے متعلق سب سے بڑی تشویش ان کے ٹخنے کی سوجن اور درد ہے۔

    انجری کے شکار نیمار کے مداحوں کیلیے ایک اور بُری خبر

    سربیا کے خلاف میچ میں جب انھیں انجری ہوئی تو وہ روتے ہوئے میدان سے باہر گئے تھے۔

  • ویڈیو: اسٹیڈیم میں تماشائی نے کاغذ کے ہوائی جہاز سے حیران کر دینے والا گول کر دیا

    ویڈیو: اسٹیڈیم میں تماشائی نے کاغذ کے ہوائی جہاز سے حیران کر دینے والا گول کر دیا

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں فٹبال اسٹیڈیم میں بیٹھے ایک تماشائی نے کاغذ کے ہوائی جہاز سے حیران کر دینے والا گول کیا ہے۔

    کاغذ کے ہوائی جہاز سے گول کر کے لوگوں کو حیران کرنے والا نوجوان خود بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ہے، یہ ویڈیو پرانی ہے جو، اب انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان نے فٹ بال میچ کے ٹکٹ سے ہوائی جہاز بنایا، اور پھر اپنی سیٹ سے اس جہاز کو گراؤنڈ کی جانب اُڑا دیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس طرح کاغذی ہوائی جہاز نے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان چکر لگایا، اور پھر یو ٹرن لے کر واپس گول کی جانب سفر کیا، وہ حیران کن ہے۔

    عام طور سے کاغذی ہوائی جہاز سے اتنی شان دار ’کارکردگی‘ کی توقع نہیں رکھی جاتی، لیکن اس جہاز نے خاصی تیز رفتاری سے اُڑ کر کھلاڑیوں کے درمیان سے ہوتا ہوا ’ٹیک آف‘ کر کے بہترین گول کر دیا۔

    سوشل میڈیا پر صارفین نے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا، اور طرح طرح کے کمنٹ بھی کیے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ اب تک کا بہترین گول ہے۔

    ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ میری آنکھوں کو اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ اتنی اونچائی سے کیسے اس نوجوان نے اتنا بہترین گول کر دیا۔

  • قطر ورلڈ کپ میں‌ پہلا ریڈ کارڈ پانے والے وین ہینسی کی ’کک‘ سوشل میڈیا پر وائرل

    قطر ورلڈ کپ میں‌ پہلا ریڈ کارڈ پانے والے وین ہینسی کی ’کک‘ سوشل میڈیا پر وائرل

    قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں‌ پہلا ریڈ کارڈ پانے والے وین ہینسی کی ’کک‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی کھلاڑی مہدی تریمی کو سر میں کک مارنے والے وین ہینسی قطر ورلڈ کپ میں ریڈ کارڈ پانے والے پہلے پلیئر بن گئے ہیں۔

    آؤٹ سائیڈ ایریا میں کھلاڑی کو روکنے کی کوشش ویلز کے گول کیپر وین ہینسی کو مہنگی پڑ گئی، چھیاسی ویں منٹ میں ویڈیو ریفری کی مداخلت پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کر دیا گیا۔

    ویلز ایران میچ میں ہینسی مہدی تریمی سے گیند چھیننے کے چکر میں ٹکرا گئے تھے، انھوں نے فٹ بال کو اچھل کر کک ماری جو ایرانی پلیئر کے سر میں لگ گئی۔

    سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، اور صارفین کی جانب سے اس پر دل چسپ میم بھی شیئر کیے جا رہے ہیں۔

    وین ہینسی ورلڈ کپ میں ریڈ کارڈ حاصل کرنے والے تیسرے گول کیپر ہیں، 2010 میں جنوبی افریقہ بمقابلہ یوراگوئے میں Itumeleng Khune کو ریڈ کارڈ ملا تھا، اور 1994 میں اٹلی بمقابلہ ناروے کے Gianluca Pagliuca کو ریڈ کارڈ ملا تھا۔