Tag: قطر

  • شوہرکی بے وفائی پربیوی کی ہنگامہ آرائی، جہازبیچ سفرمیں اتارنا پڑا

    شوہرکی بے وفائی پربیوی کی ہنگامہ آرائی، جہازبیچ سفرمیں اتارنا پڑا

    قطر : بیوی نے شوہر کے موبائل میسجز پڑھ لیے، شوہر کی بے وفائی پر خاتون کی جہاز میں ہنگامہ آرائی پر پرواز بیچ سفر میں ہی اتارنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق مرد حضرات اپنا فون بیویوں کی پہنچ سے دور رکھیں، کہیں آپ کے ساتھ بھی ایسا نہ ہوجائے، قطر سے انڈونیشیا جانے والے جہاز میں ایرانی میاں بیوی اپنے بیٹوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ اس دوران شوہر کی آنکھ لگ گئی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایرانی خاتون نے شوہر کے فنگر پرنٹ سے اس کا موبائل فون آن کرلیا اور اس میں موجود میسیجز پڑھ لئے، کسی غیرخاتون کے نامناسب میسجز پڑھتے ہی خاتون غصے سے بے قابو ہوگئیں۔

    بس پھر کیا تھا سارے ٹرپ کا ستیا ناس ہوگیا، شوہر کی بے وفائی پر برہم خاتون نے جہاز میں ہنگامہ مچا دیا، دھوکہ دیتے ہو؟ شرم نہیں آئی؟ خاتون نے عملے کی سنی نہ مسافروں کی، شوہر سے ہاتھا پائی کرتی رہی۔

    طیارے میں 284 مسافر سوار تھے جنہیں مذکورہ حالات میں پریشانی کا سامنا کر نا پڑا، صورتحال قابو سے باہر ہونے پرجہاز کو بھارتی شہر چنائی کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جہاں دونوں میاں بیوی اور ان کے بیٹوں کو اتار کر جہاز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

  • قطر سائبر حملوں کے لیے متحدہ عرب امارات ذمہ دار: امریکی اخبار

    قطر سائبر حملوں کے لیے متحدہ عرب امارات ذمہ دار: امریکی اخبار

    واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ قطر کے سرکاری اداروں پر سائبر حملوں کا ذمہ دار متحدہ عرب امارات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قطر کی سرکاری ویب سائٹس پر حملوں کی منصوبہ بندی اور اس کے نفاذ کے بارے میں حکمت علمی متحدہ عرب امارات کے سینئر حکام نے تیار کی۔

    اخبار کے مطابق 24 مئی کو قطر کی سرکاری ویب سائٹس پر سائبر حملے کیے گئے اور امیر قطرکے جعلی پیغامات پوسٹ کیے گئے۔

    سائبرحملوں کے بعد قطر اور پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے ہیکنگ اور سائبر حملوں کے الزامات کی تردید کی ہے۔


  • امریکا اور قطر کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے کا معاہدہ

    امریکا اور قطر کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے کا معاہدہ

    امریکا اور قطر کے درمیان دہشت گردی کے خاتمے اور مالی معاونت روکنے کے لیے معاہدے پر دستخط کرلیے گئے۔ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک نے معاہدہ کو ناکافی قرار دے دیا۔

    امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان جاری تنازعہ کے حل کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے اور قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر امریکا اور قطر کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے اور اس کے لیے مالی وسائل کی روک تھام کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

    معاہدے کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک قطر پیش کیے گئے مطالبات کو تسلیم نہیں کرلیتا اس پر عائد پابندیاں برقرار رہیں گی۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں کشیدگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ واحد مقصد ہے۔

    قطری وزیر خارجہ شیخ محمد نے عرب ممالک سے قطر کی معاشی و مالی ناکہ بندی ختم کرنے کی اپیل کی۔


  • فلسطینیوں کی جدوجہد کا استعارہ ۔ دنیا کی سب سے بڑی چابی

    فلسطینیوں کی جدوجہد کا استعارہ ۔ دنیا کی سب سے بڑی چابی

    فلسطین کے لوگوں نے دنیا کی سب سے بڑی چابی تخلیق کر کے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے بند گھروں کی چابیاں سنبھالے تاحال اپنے گھروں کو واپسی کے منتظر ہیں۔

    سنہ 1948 میں جب فلسطین پر غاصبانہ قصبہ کر کے اسے اسرائیلی ریاست قرار دیا گیا تب وہاں رہنے والے فلسطینی اپنے گھروں سے جبراً بے دخل کردیے گئے۔

    یہ فلسطینی اپنے گھروں کو بند کر کے ان کی چابیاں سنبھالے اس امید پر وہاں سے چل دیے کہ بہت جلد انہیں ان کا گھر واپس مل جائے گا۔ لیکن 79 طویل سال گزر جانے کے بعد یہ آج بھی دربدری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    جبراً جلا وطنی کی اس طویل زندگی میں چابی ان فلسطینیوں کے لیے ایک علامت کی صورت اختیار کر گئی جسے ہر احتجاج کے موقع پر وہ ہاتھ میں اٹھائے دنیا کو بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان سے ان کا گھر چھن گیا ہے۔

    اب اس استعارے کو مزید وسیع پیمانے پر دنیا کے سامنے لانے کے لیے فلسطینیوں نے ایک طویل القامت چابی تیار کرلی ہے جسے دنیا کی سب سے بڑی چابی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

    پچیس فٹ طویل اس چابی کو قطر میں ایک فلسطینی ریستوران کے سامنے نصب کیا گیا ہے۔

    اسے بنانے والے فلسطینی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ یہ چابی دنیا کو متوجہ کرنے کی کوشش ہے کہ کس طرح ہماری ایک نسل اپنے گھروں کو واپسی کی راہ تکتے تکتے اس دنیا سے چلی گئی اور اب یہ انتظار دوسری نسل کے حصے میں آگیا۔

    نوجوانوں کا عزم ہے کہ وہ اپنے گھر واپسی کا خواب دیکھنا کبھی نہیں چھوڑیں گے اور انہیں یقین ہے کہ یہ خواب ایک دن ضرور پورا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاناما جے آئی ٹی کے دو ارکان کا قطر جانے کا امکان

    پاناما جے آئی ٹی کے دو ارکان کا قطر جانے کا امکان

    اسلام آباد: پاناما کیس میں بیان دینے کے لیے قطری شہزادے کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد جے آئی ٹی کی جانب سے اپنے دو ارکان قطر بھیجے جانے کا امکان ہے۔

    اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ جے آئی ٹی کے دو ارکان قطری شہزادے حمد بن جاسم سے پوچھ گچھ کے لیے قطر جائیں گے اور ان کی طرف سے پیش کردہ خط کے مندرجات کی تصدیق اور جرح کریں گے۔

    جے آئی ٹی ارکان نے قطر جانے کے لیے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس سے رابطہ کیا ہے تاہم ارکان کے بیرون ملک جانے کے لیے سپریم کورٹ کے متعلقہ بینچ کی اجازت درکار ہوگی، بینچ کی اجازت ملتے ہی دو ارکان دوحہ روانہ ہوجائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری شہزادے حمد بن جاسم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا اور انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی پیشکش کی تھی تاہم جے آئی ٹی نے یہ پیشکش قبول نہیں کی۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شہزادہ حماد بن جاسم نے بیان ریکارڈ کرانے کے جے آئی ٹی کو قطر آنے کا کہا تھا ، ویسے بھی حمد بن جاسم الثانی کے بیان کے لیے قطر جانا ضروری ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ رجسٹرار آفس نے اس بات پر کہا ہے کہ جے آئی ٹی تحقیقات کے لیے آزاد ہے۔

    اسی سے متعلق: پاناما کیس، جے آئی ٹی کا قطری شہزادے کو دوبارہ سمن جاری کرنے کا فیصلہ

  • قطر دہشت گردوں کی مالی معاونت چھوڑ دے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    قطر دہشت گردوں کی مالی معاونت چھوڑ دے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر پر الزام عائد کرتے ہوئےکہاکہ قطر تاریخی طور پر بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی مالی معاونت کرتا آ رہا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رومانیہ کے صدر سے ملاقات کے بعد کہاکہ قطرکے لیے یہ وقت ہے کہ وہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کو فوری طور پر روک دے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نےخطے کے دوسرے ممالک پر زور دیا کہ وہ نفرت کے درس کو روکیں اور دہشت گردی کے حمایتی نظریات کو ختم کریں اور ایسا جلدی کریں۔


    میرےسعودی عرب کےدورے کی وجہ سےقطرپردباؤ ڈالا جا رہا ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    خیال رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی وجہ سے ہی خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں قطر پر اس کے ہمسایہ ممالک نے دباؤ ڈالنا شروع کیا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر کے اس بیان سے پہلے امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ قطر کے ناکہ بندی میں نرمی کریں۔


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    واضح رہےکہ رواں ہفتے 5جون کوقطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاک قطر گیس معاہدہ جاری رہے گا، شاہد خاقان عباسی

    پاک قطر گیس معاہدہ جاری رہے گا، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قطر اورعرب ممالک کے درمیان حالیہ تنازعے کے باوجود پاک قطر گیس معاہدہ جاری رہے گا۔

    وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے پاکستان اور قطر کے درمیان ایک سال قبل ہونے والے ایک بلین ڈالر کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت قطر پاکستان کو 2016 سے 2031 تک گیس (ایل این جی) فراہم کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سمیت دیگرعرب ممالک کا قطر کے ساتھ تنازع اور سفارتی تعلقات ختم کرنے سے پاک قطر معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یہ معاہدہ اپنی اصل روح کے مطابق برقرار رہے گا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت کوئی بھی پاک قطر معاہدے کو ختم یا معطل نہیں کراسکتا کیوں کہ یہ دو ممالک کا باہمی اور نجی تجارتی معاہدہ ہے جس پہ کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

    خیال رہے سعودی عرب سمیت 8 ممالک نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے اپنی سرحدیں قطر کے لیے بند کردی ہیں اور اپنے ملک سے قطری شہریوں کو نکل جانے کے لیے 15 دن کا وقت دے دیا ہے۔

    قطر چونکہ قدرتی وسائل بالخصوص گیس سے مالا مال ہے اس لیے کئی ممالک کو گیس فراہمی کا واحد زریعہ بھی ہے انہی مالک میں پاکستان بھی شامل ہے جس کے جہاں سعودی عرب کے ساتھ بھی دیرینہ تعلقات ہیں وہیں قطر کے ساتھ بھی گزشتہ برس گیس کی خرید سے متعلق معاہدہ طے پایا ہے۔

    دیکھنا یہ ہے کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کے قطر سے کشیدہ تعلقات مزید کیا رخ اختیار کرتے ہیں اور مشرق وسطیٰ کی اس سرد جنگ کا خطے میں کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

  • میرےسعودی عرب کےدورے کی وجہ سےقطرپردباؤ ڈالا جا رہا ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ

    میرےسعودی عرب کےدورے کی وجہ سےقطرپردباؤ ڈالا جا رہا ہے‘ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہےکہ ان کی وجہ سے ہی خطے میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں قطر پر اس کے ہمسایہ ممالک نے دباؤ ڈالنا شروع کیا ہے۔

    امریکی صدر کےمطابق ان کے سعودی عرب کے حالیہ دورے کےمیں انہوں نے سعودی عرب کو کہا تھا کہ قطرانتہا پسند نظریات کی حمایت کررہا ہے اور انہیں فنڈ دے رہا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نےدورہ سعودی عرب کے دوران اپنی تقریر میں ایران کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا مجرم ٹھہرایا تھا اور ساتھ ہی مسلم ممالک سے بنیاد پرستی کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی تھی۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر نےٹویٹ میں کہا کہ میں نے اپنے مشرقٰ وسطیٰ کے حالیہ دورے کے دوران کہا تھا کہ انتہا پسند نظریات کا اب مزید فروغ نہیں ہو گا۔ رہنماؤں نے قطر کی جانب اشارہ کیا۔

    امریکی صدر نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ سعودی عرب کے دورے میں بادشاہ سے ملاقات اور وہاں 50 ممالک کی شرکت کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وہ انتہا پسندی کے فروغ کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں گے اور تمام کا اشارہ قطر کی جانب تھا۔ شاید یہ دہشت گردی کے خوف کے اختتام کی شروعات ہوں۔

    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے

    واضح رہےکہ 5 جون 2017 کوسعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا اور یمن نے قطر پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ کی عرب ممالک کےدرمیان مصالحت کرانےکی پیشکش

    امریکہ کی عرب ممالک کےدرمیان مصالحت کرانےکی پیشکش

    واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کہناہےکہ خلیج تعاون کونسل کےممالک کو اپنے اختلافات ختم کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ نے قطر کے رویے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو درست سمت میں لانا چاہتے ہیں۔ قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورت حال مستقل طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

    امریکہ نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتا ہے کہ قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورت حال مستقل طور پر برقرار رہے۔

    خیال رہےکہ امریکی فوج کا سینٹرل کمانڈکا مرکزی دفترقطر کےالعبید ہوائی اڈےپرقائم ہے۔

    دوسری جانب خلیجی عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جانے کے بعد کویت نے مصالحت کی کوششیں شروع کردیں۔

    کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نےسعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد الفیصل سے ملاقات کی اور ان سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شہزادہ خالد الفیصل نےامیر کویت کو شاہ سلمان کا پیغام بھی پہنچایا۔

    بعدازاں امیر کویت شیخ صباح نےقطر کے حکمران شیخ تمیم حماد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور صورت حال پر بات چیت کی ۔اس دوران انہوں نےقطر کے حکمران پر زور دیا کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جس کے نتیجے میں صورت حال مزید خرابی کی جانب جائے۔


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ سعودی عرب اور مصر سمیت 7 عرب ممالک نے سیکیورٹی وجوہات پر قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، آرمی چیف

    قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، آرمی چیف

    دوحہ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اس لیے دو طرفہ تعاون سے خطے میں سیکیورٹی کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ قطر کے دورے پر دوحہ پہنچے ہیں جہاں قطری وزیر دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ اور قطر کے مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد بن علی نے آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    دورانِ ملاقات علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دفاعی تعاون پر بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کوخصوصی اہمیت دیتی ہے کیوں کہ پاک قطر دفاعی تعاون میں وسعت سے خطے کی سیکیورٹی پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    قطر کے وزیرِدفاع نے آرمی چیف قمر باجوہ کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون اور خطے میں قیام امن کے لیے کاوشوں میں اضافہ ہوگا۔

    قطر کے عسکری سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد بن علی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے کردار کوسراہتے ہوئے پاک فوج کی بہادری اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔