Tag: قطر

  • قطر کے نصیرالعطیہ نے ڈاکارریلی جیت لی

    قطر کے نصیرالعطیہ نے ڈاکارریلی جیت لی

    بیونس آئرس : ڈاکار ریلی کا پہلا مرحلہ قطر کے نصیر العطیہ نے جیت لیا۔ موٹر بائیک ریس میں برطانیہ کے سیم سندرلینڈ فاتح رہے۔

    بیونس آئرس کے گردونواح میں ہونے والی کار ریس کا پہلا مرحلہ ایک سو اٹھاسی کلو میٹر پر محیط تھا۔ دوہزار گیارہ کے چیمپئین قطر کے نصیر العطیہ نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریس اپنے نام کرلی۔

    نصیرالعطیہ نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ بارہ منٹ اور پچاس سیکنڈز میں طے کیا۔ ارجنٹائن کے ڈرائیور اورلینڈو دوسرے نمبر پر رہے۔

    موٹر بائیک ریس میں بھی شرکا کو ایک سو اٹھاسی کلو میٹر کا ہی فاصلہ طے کرنا تھا۔ برطانیہ کے سیم سندرلینڈ نے ریس کا فاتحانہ آغاز کیا۔ برطانوی رائڈر ایک گھنٹہ اٹھارہ منٹ اور ستاون سیکنڈز کے ساتھ کامیاب رہے۔

  • قطر کی جانب سے ایل این جی کی قیمت میں مزید کمی متوقع

    قطر کی جانب سے ایل این جی کی قیمت میں مزید کمی متوقع

    قطر کی جانب سے پاکستان کیلئے ایل این جی کی قیمت خرید میں کمی کئے جانے کا امکان ہے ۔ دونوں ممالک کے وزراء برائے پیٹرولیم کے ملاقات آئندہ ماہ کے آغازپر دوحہ میں ہوگا۔

    قطر کی جانب سے پاکستان کو دی جانےوالی ایل این جی کی قیمت میں کمی کئے جانے کی امید ہے ۔وزارت پیٹرولیم او ر قدرتی وسائل کے مطابق قیمتوں میں کمی کا تعین آئندہ ماہ دوحہ میں ہونے والی وزراء ملاقات میں کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ ملاقات میں ایل این جی کی مقدار کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی ۔ ملاقات کیلئے جانے والے والے وفد کی سربراہی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کریں گے ۔

    پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی قیمت برینٹ خام تیل کی قیمت کے پندرہ فیصد کے برابر طے پائی تھی ۔ جس کے مطابق قطر پاکستان کو سترہ ڈالر تینتالیس سینت فی ایم ایم بی ٹی ئو کے حساب سے ایل این جی فراہم کرئے گا