Tag: قطر

  • زلفی بخاری کا قطر سے بڑا مطالبہ

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے قطر میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قطری کمپنیوں سے پاکستانی ملازمین کی برطرفی کا سلسلہ روکنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات میں کمی کا مشن کے تحت حکومت کےمختلف ممالک کے ساتھ اہم رابطے جاری ہے، معاون خصوصی زلفی بخاری نے قطر کے وزیر برائے افرادی قوت سے رابطہ کیا۔

    جس میں زلفی بخاری نے قطر میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قطری کمپنیوں سے پاکستانی ملازمین کی برطرفی کاسلسلہ روکنے کی درخواست کی۔

    زلفی بخاری نے برطرف پاکستانیوں کو واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کمپنیوں کو بقایاجات ،سفری اخراجات کی ادائیگی کاپابند بنایاجائے۔

    دونوں وزراکا ملازمین کے تحفظ کیلئےفوری اقدامات پر اتفاق ہوا ، قطری وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ قطر پاکستانی ملازمین کو تحفظ دینے کیلئے اقدامات کرے گا۔

    جس پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے مشکل وقت میں تعاون فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

  • افغان امن عمل کے لیے قطر کے کردار کو سراہتے ہیں: وزیر خارجہ

    افغان امن عمل کے لیے قطر کے کردار کو سراہتے ہیں: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران افغان امن عمل کے لیے قطر کے کردار کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ٹیلی فونک گفتگو میں کرونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے تمام اقدامات کر رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے افغان امن عمل کے لیے قطری کردار کو سراہا، وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

    گفتگو میں مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیری لیڈرز، نوجوان اور سول سوسائٹی ممبرز کی رہائی پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

    چند روز قبل وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے بھی فون پر رابطہ کیا تھا، وزیر خارجہ نے ایران میں کرونا وائرس سے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی حکومت اور عوام کا جوانمردی سے وبا کا مقابلہ قابل تحسین ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے ایران پر پابندیوں کے خلاف پاکستان کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ جرمن وزیر خارجہ نے یورپی یونین میں مسئلہ اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

  • کرونا وائرس ، قطر نے ایک اور بڑی پابندی عائد کردی

    کرونا وائرس ، قطر نے ایک اور بڑی پابندی عائد کردی

    قاہرہ : قطر نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 14 دن کے لئے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائدکردی تاہم ٹرانزٹ ویزاپر قطر آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا ۔

    تفصیلات کے مطابق قطر نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائدکردی، پابندی کا اطلاق بدھ 18 مارچ سے ہوگا، غیر ملکیوں پر14 دن کے داخلےپر پابندی ہو گی۔

    ایئرپورٹ پہنچنے والے شہریوں کو 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم ٹرانزٹ ویزاپر قطر آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب قطر ایئرلائن کا کارگو آپریشن بھی تاحکم ثانی معطل رہے گا۔

    گذشتہ روز کروناوائرس کے پیش نظر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ملک میں پرائیویٹ سیکٹر کی مدد کے لیے 75 بلین قطری ریال کا خصوصی مالیاتی پیکج دینے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کروناوائرس: قطری امیر کا بڑا اعلان

    قطری امیر کا کہنا تھا کہ اتوار سے تمام سرکاری و نجی یونیورسٹی کے طلبا کلاسز کے دوران فاصلے سے بیٹھیں گے، سرکاری اسکولوں کے 12ویں جماعت کے طلبا وقت پر اور امتحانات کے صدر دفاتر میں پیپرز دیں گے۔

    خیال رہے قطر نے چودہ ممالک پر سیاحتی ویزے کی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف ورک ویزہ یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جاسکتے ہیں ، وزٹ ویزہ اور آن لائن آرئیول ویزے کے حامل مسافروں کو قطر آنے کی اجازت نہیں۔

    قطر نے جن ملکوں پر پابندی لگائی تھی، ان میں بنگلہ دیش،چین،مصر،بھارت، ایران،عراق،لبنان، نیپال، فلپائن،جنوبی کوریا،سری لنکا،شام اورتھائی لینڈ بھی شامل ہیں۔

  • پی آئی اے نے قطر کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا

    پی آئی اے نے قطر کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے قطر کیلئے اپنا فضائی آپریشن 31 مارچ تک معطل کردیا ہے ، قطر نے پاکستان سمیت چودہ ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے قطر کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا، ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی دوحہ کیلئے تمام پروازیں 31 مارچ تک منسوخ رہیں گی۔

    یاد رہے قطر نے 14 ممالک کے مسافروں کے لیے عارضی طور پر داخلہ معطل کردیا ہے، قطری حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کروناوائرس کےپھیلاؤکو محدود کرنےکی کوشش ہے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس ، قطر نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو روک دیا

    قطر نے جن ملکوں پر پابندی لگائی ہے، ان میں پاکستان،بنگلہ دیش،چین،مصر،بھارت، ایران،عراق،لبنان، نیپال، فلپائن،جنوبی کوریا،سری لنکا،شام اورتھائی لینڈ شامل ہیں۔

    بعد ازاں کراچی سے دوحا جانے والی پرواز کیو آر 611 سے 48 مسافروں اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 615 سے بھی 48 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک بھرکےایئرپورٹس پر وزٹ ویزے کے حامل مسافروں کی دوحہ بکنگ منسوخ کردی گئی ہے، کنکٹنگ فلائٹس پرکوئی پابندی نہیں، انھیں سفرکی اجازت ہے۔

  • کرونا وائرس ، قطر نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو روک دیا

    کرونا وائرس ، قطر نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو روک دیا

    کراچی :کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر قطر نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو روک دیا ، جس کے بعد کراچی اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والے 96 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قطر وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستانیوں کیلئے بھی سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی ، جس کے بعد کراچی سے دوحا جانے والی پرواز کیو آر 611 سے 48 مسافروں اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 615 سے بھی 48 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ہے۔

    مجموعی طور پر کراچی اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والے 96 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ، آف لوڈ کئے جانے والے مسافر وزٹ ویزے پر دوحہ جارہے تھے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرکےایئرپورٹس پر وزٹ ویزے کے حامل مسافروں کی دوحہ بکنگ منسوخ کردی گئی ہے، کنکٹنگ  فلائٹس پرکوئی پابندی نہیں، انھیں سفرکی اجازت ہے۔

    مزید پڑھیں : قطر نے 14 ملکوں کے مسافروں پر بڑی پابندی لگادی

    خیال رہے قطر پاکستان سمیت چودہ ممالک پر سیاحتی ویزے کی پابندی عائد کی ہے ، صرف ورک ویزہ یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جاسکتے ہیں ، وزٹ ویزہ اور آن لائن آرئیول ویزے کے حامل مسافروں کو قطر آنے کی اجازت نہیں ، جس کا اطلاق آج سے نافذ عمل ہے ۔

    قطر نے جن ملکوں پر پابندی لگائی ہے، ان میں بنگلہ دیش،چین،مصر،بھارت، ایران،عراق،لبنان، نیپال، فلپائن،جنوبی کوریا،سری لنکا،شام اورتھائی لینڈ بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے فروری کے آخر میں قطر میں جان لیوا کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، قطری محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ 36 سالہ شہری میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جو حال ہی میں خصوصی پرواز کے ذریعے ایران سے قطر پہنچا ہے۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ کروناوائرس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اندازہ تھا کہ یہ وائرس قطر تک بھی پہنچ سکتا ہے، تاہم دیگر پروازوں سے قطر پہچنے والے شہریوں کا خصوصی معائنہ کیا جارہا ہے۔

    قطری صحت کے محکمے نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کروناوائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، جن میں باقاعدگی سے ہاتھ دھونا اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنا بھی شامل ہیں۔

  • قطر نے 14 ملکوں کے مسافروں پر بڑی پابندی لگادی

    قطر نے 14 ملکوں کے مسافروں پر بڑی پابندی لگادی

    دوحہ : قطر نے کروناوائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر چودہ ملکوں کے مسافروں کے داخلے پر عارضی طورپرپابندی عائد کردی، جس میں پاکستان بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قطر نے 14 ممالک کے مسافروں کے لیے عارضی طور پر داخلہ معطل کردیا، قطری حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کروناوائرس کےپھیلاؤکو محدود کرنےکی کوشش ہے۔

    قطر نے جن ملکوں پر پابندی لگائی ہے، ان میں پاکستان،بنگلہ دیش،چین،مصر،بھارت، ایران،عراق،لبنان، نیپال، فلپائن،جنوبی کوریا،سری لنکا،شام اورتھائی لینڈ شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : قطر میں کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، حکومت کی تصدیق

    یاد رہے فروری کے آخر میں قطر میں جان لیوا کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، قطری محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ 36 سالہ شہری میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جو حال ہی میں خصوصی پرواز کے ذریعے ایران سے قطر پہنچا ہے۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ کروناوائرس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اندازہ تھا کہ یہ وائرس قطر تک بھی پہنچ سکتا ہے، تاہم دیگر پروازوں سے قطر پہچنے والے شہریوں کا خصوصی معائنہ کیا جارہا ہے۔

    قطری صحت کے محکمے نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کروناوائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، جن میں باقاعدگی سے ہاتھ دھونا اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنا بھی شامل ہیں۔

  • قطر میں کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، حکومت کی تصدیق

    قطر میں کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، حکومت کی تصدیق

    دوحہ: جان لیوا کروناوائرس خلیجی ملک قطر پہنچ گیا، محکمہ صحت نے مہلک وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطری محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 36 سالہ شہری میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جو حال ہی میں خصوصی پرواز کے ذریعے ایران سے قطر پہنچا ہے۔

    مذکورہ شہری سمیت متعدد افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے قطر لایا گیا ہے جہاں انہیں اسکریننگ کے مراحل سے گزارنے کے بعد خصوصی میڈیکل سینٹر میں رکھا گیا ہے، کروناوائرس کا شکار شہری کی شناخت سامنے نہیں آئی۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ کروناوائرس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اندازہ تھا کہ یہ وائرس قطر تک بھی پہنچ سکتا ہے، تاہم دیگر پروازوں سے قطر پہچنے والے شہریوں کا خصوصی معائنہ کیا جارہا ہے۔

    بری خبر، کروناوائرس کے تیسرے کیس کی تصدیق ہوگئی

    قطری صحت کے محکمے نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کروناوائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، جن میں باقاعدگی سے ہاتھ دھونا اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنا بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ کروناوائرس متحدہ عرب امارات سے ہوتے ہوئے اب قطر پہنچ چکا ہے، جبکہ یہ شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ مہلک وائرس دیگر خلیجی ممالک تک بھی پہچنے گا۔

  • کل انشااللہ ایک طویل جنگ کے بعد امن کا معاہدہ ہوگا،وزیرخارجہ

    کل انشااللہ ایک طویل جنگ کے بعد امن کا معاہدہ ہوگا،وزیرخارجہ

    دوحا: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کل انشااللہ ایک طویل جنگ کے بعد امن کا معاہدہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن سے ہمارا مستقبل جڑا ہوا ہے، کل انشااللہ ایک طویل جنگ کے بعد امن کا معاہدہ ہوگا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاہدے سےافغانستان ،پاکستان کو ہی فائدہ نہیں، خطہ مستفید ہوگا، جب امن و استحکام ہوگا تو تعمیر و ترقی کے نئے راستے کھلیں گے ، دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے بے پناہ مواقع میسر آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قیام امن کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، سیکورٹی فورسز، پولیس، عام شہریوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے،
    کل طالبان، امریکا معاہدے سے امید کے نئے دیے روشن ہوں گے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل ہونے والے معاہدے میں پاکستان کے نمائندہ کے طور پر شریک ہوں گا، کل امن معاہدے پر دستخط کے بعد اس خواب کو تعبیر ملنے والی ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ناقدین جو کل تک پاکستان کو دہشت گردی کی جڑ قرار دے رہے تھے، آج قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا رہے ہیں، وہ ناقدین آج پاکستان کو پارٹنر ان پیس قرار دے رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے پڑوس اور افغانستان میں موجود عناصر کو امن معاہدہ ہضم نہیں ہوگا، ان عناصر کا کاروبار تخریب سے چلتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے افغانستان کے ساتھ نئے رشتے کی بنیاد رکھی ہے، افغانستان سے اچھے ہمسایہ کی طرح برادرانہ تعلقات کےخواہاں ہیں۔

  • قطر کی جانب سے پاکستان کے لیے بڑی خوش خبری

    قطر کی جانب سے پاکستان کے لیے بڑی خوش خبری

    اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قطر پاکستان کے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ امیر قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری، ترقی اور خوشحالی کے منصوبے میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی امیر قطر سے دوطرفہ تعلقات اور تجارت پر بات چیت ہوئی، اس دوران سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تقویت دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹورازم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا، فیفا ورلڈ کپ 2022 کے حوالے سے پاکستانی کمپنیوں کے لیے تجارتی مواقع پر بھی امیر قطر سے گفتگو ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے امیر قطر میں بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے تشدد سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور انسانی حقوق کی پامالیوں سےآگاہ کیا، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم کا دورۂ قطر:‌ افغانستان کے امن کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ

    خیال رہے کہ وزارتِ خارجہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے دورۂ قطر کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان نے بنفس نفیس (ون آن ون) ملاقات کی جس کے بعد وفودکی سطح پربھی ملاقاتیں ہوئیں۔

    اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اورعالمی امورپرگفتگو ہوئی جبکہ وزیراعظم عمران خان اور امیرِ قطر امیر قطر تمیم بن حمد الثانی نے سماجی و معاشی شراکت داری مزیدمضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

  • دوران پرواز خاتون مسافر ماں‌ بن گئی

    دوران پرواز خاتون مسافر ماں‌ بن گئی

    دوحہ: قطر ایئرلائن کی پرواز کے دوران خاتون مسافر نے بچے کو جنم دے دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پرواز کے دوران شیرخوار کو جنم دیا۔ طیارہ قطری دارالحکومت دوحہ سے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک جارہا تھا۔

    زچکی دوران جہاز کے عملے نے ایک ڈاکٹر کی مدد سے بچے کی پیدائش کو یقینی بنایا، نازک صورت حال کے پیش نظر طیارے کی بھارتی شہر کولکاتا میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی جہاں نومولود بچے سمیت ماں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

    قطر ایئرلائن کے ترجمان نے وضاحت کی کہ طیارہ دوحہ سے بنکاک جارہا تھا تاہم خاتون کی زچکی کے بعد طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھارتی شہر کولکاتا میں ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی جس پر ایئرلائن مسافروں سے معذرت خوا ہے۔

    شیرخوار بچے سمیت خاتون کو کالکاتا میں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی، اس وقت دونوں روبہ صحت ہیں۔ خیال رہے کہ دوران پرواز بچوں کی پیدائش کا واقعہ نیا نہیں اس سے قبل متعدد بار ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھی ایک خاتون نے نجی ایئرلائن میں بچی کو جنم دیا تھا۔