Tag: قلعہ سیف اللہ

  • ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی  گاڑی پر فائرنگ سے 5 جاں بحق

    ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 5 جاں بحق

    ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے 3 لیویز پولیس اہلکاروں سمیت 5 فراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے درابن روڈ پر گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 لیویز اہلکار بھی شامل ہیں، مرنے والے تمام افراد کا تعلق قلعہ سیف اللہ بلوچستان سے بتایا جارہا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی تھی، فائرنگ کے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز ڈی آئی خان کے نمائندے عرفان مغل کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ گاڑی بلوچستان سے اسلام آباد جارہی تھی کہ ڈی آئی خان کے راستے میں مغرب کے بعد گاڑی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کے بعد رپورٹ دی ہے کہ یہ گاڑی لیویز اہلکاروں کی تھی جس میں 3 اہلکار اور دو عام شہری سوار تھے۔

    اس گاڑی پر درابن کے قریب کلاچی موڑ پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچوں افراد شہید ہوگئے۔ فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ گاڑی میں آگ لگ گئی اور اہلکاروں کی لاشیں بھی جل گئیں۔

    واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں منطقی انجام تک پہچایا جائے گا۔

  • بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ،7 افراد جاں بحق ، 15 زخمی

    قلعہ سیف اللہ : بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم میں سات افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے، حادثے کی شکار ہونے والی بس کوئٹہ سےپشاورجارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں توروسکی کے مقام پر بس اورٹرک کے تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔

    اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ نے بتایا کہ ہ:تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیاگیا اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹر اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حادثےکی شکارہونےوالی بس کوئٹہ سےپشاورجارہی تھی۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع کوہاٹ میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ضلع کوہاٹ کے شہر درہ آدم خیل میں منی ٹرک سے وین کے تصادم کے بعد پیش آیا تھا۔

  • وزیر اعظم کا بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو آج ہی معاوضہ ادا کرنے کا حکم

    وزیر اعظم کا بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو آج ہی معاوضہ ادا کرنے کا حکم

    کوئٹہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے تباہ شدہ مکانوں کا معاوضہ 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ متاثرین کو 24 گھنٹے میں معاوضہ ادا کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچے جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔

    وزیر اعظم کو ایئرپورٹ پر چیف سیکریٹری نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی جس کے بعد وزیر اعظم سیلاب متاثرین سے ملنے کے لیے قلعہ سیف اللہ اور چمن کے دورے پر روانہ ہوئے۔

    وزیر اعظم نے جزوی یا مکمل طور پر تباہ مکانوں کا معاوضہ 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ متاثرین کو 24 گھنٹے میں معاوضہ ادا کیا جائے۔

    قلعہ سیف اللہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کیمپ میں موجود متاثرین نے بتایا کہ پانی اور کھانا نہیں ملا، امدادی سرگرمیوں میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ غیر معمولی بارشوں سے وسیع پیمانے پر نقصان ہوا، قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کے ساتھ انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوا، جب تک آخری گھر آباد نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • مسافر وین خوفناک  حادثے کا شکار ، 18 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

    مسافر وین خوفناک حادثے کا شکار ، 18 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

    کوئٹہ : قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ خوفناک حادثہ پیش آیا ، جہاں میں مسافر وین گہری کھائی میں جا گری ، جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ لورالائی سے ژوب جانیواُلی مسافر وین قلعہ سیف اللہ کے علاقے اختر زئی میں ادو ویالہ کے قریب گہری کھائی گر گئی۔

    حادثے میں آٹھ افراد موقع پر جبکہ تین ہسپتال پہنچائے جانے سے قبل جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہیں، جنہیں قلعہ سیف اللہ مبتقل کردیا گیا۔

    جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں، علاقہ دور افتادہ ہونے سے انتظامیہ کو ریسکیو کی کارروائی میں شدید مشکلات پیش آرہی ہے۔

    ڈپٹی کمشنرحافظ قاسم نے بتایا کہ قلعہ سیف اللہ حادثہ میں18افرادجاں بحق ہوئے، کھائی گہری ہونے کی وجہ سےلاشیں اٹھانے میں 3 گھنٹے لگ سکتے ہیں، جاں بحق ہونےوالوں میں بچےاورخواتین جبکہ زخمی افرادمیں ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

    صدر مملکت عارف علوی نے قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

    عارف علوی نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت
    کی اور آئندہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے قیمتی جانوں کےضیاع پر اظہار رنج وغم اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام حادثےکےزخمیوں کےبہترعلاج معالجےکویقینی بنائیں، اور مستقبل میں اس طرح کے حادثوں سے بچنے کے لیے اقدام کیے جائیں۔

  • قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

    قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق کار سوار کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہے تھے،کار ٹرک میں گھس جانے کے باعث جائے حادثہ پر کرین منگوالی گئی۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 اگست کو قلات ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی ٹیم کے رکن ایک ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے مستونگ جا رہے تھے کہ ان کی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔حادثے میں 4 فٹبالر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالمجید، محمد عامر، نور محمد اور عبدالملک کے نام سے ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں مسلم باغ کے قریب مسافر بس اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • قلعہ سیف اللہ اورگوادر سے اہم کمانڈر سمیت 6 دہشت گردگرفتار

    قلعہ سیف اللہ اورگوادر سے اہم کمانڈر سمیت 6 دہشت گردگرفتار

    بلوچستان: ایف سی نے قلعہ سیف اللہ اور گوادرمیں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت چھ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسئی میں خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن کیا گیا اور کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت تین دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے۔

    ایف سی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

    کارروائی کے دوران دہشت گردوں اورایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا، ایف سی نے گوادر کی فقیرکالونی میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار کرلئے، ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔