Tag: قلمدان

  • ایک درجن سے زائد وزارتوں اور ڈویژنز کے قلمدان وزیراعظم کے پاس رہیں گے

    ایک درجن سے زائد وزارتوں اور ڈویژنز کے قلمدان وزیراعظم کے پاس رہیں گے

    اسلام آباد : ایک درجن سے زائد وزارتوں اورڈویژنز کے قلمدان وزیراعظم شہباز شریف کے پاس رہیں گے، موسمیاتی تبدیلی،آئی ٹی ، مواصلات سمیت دیگر قلمدان تفویض نہیں کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نئی وفاقی وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گئے تاہم ایک درجن سے زائد وزارتوں اور ڈویژنز کے قلمدان وزیراعظم شہباز شریف کے پاس رہیں گے۔

    موسمیاتی تبدیلی ، آئی ٹی، مواصلات اوت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان تفویض نہیں کیا گیا جبکہ پارلیمانی امور،صحت اورنیشنل فوڈ سیکیورٹی کاقلمدان بھی کسی کو نہیں دیا گیا۔

    اس کے علاوہ مذہبی امور،آبی وسائل،امورکشمیر وگلگت بلتستان کے قلمدان بھی تفویض نہیں کیے گئے ، وزیراعظم نیشنل سیکیورٹی ،تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈویژن کے انچارج وزیر بھی ہیں۔

    توانائی کی وزارت کا قلمدان بھی تفویض نہیں کیاگیا ، وزیرپٹرولیم مصدق ملک کوپاورڈویژن کااضافی قلمدان سونپا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی 19رکنی وفاقی کابینہ نےگزشتہ روزحلف اٹھایا تھا ، وفاقی کابینہ میں 5 وزرا کی بطورغیر منتخب شخصیات تعیناتی کی گئی ہے۔

  • وزارت خزانہ کا قلم دان حفیظ شیخ کو دیے جانے کا امکان

    وزارت خزانہ کا قلم دان حفیظ شیخ کو دیے جانے کا امکان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ردو بدل سے متعلق مشاورت مکمل ہو گئی ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کا قلم دان حفیظ شیخ کو دیے جانے کا امکان ہے۔

    وزیر اعظم آفس کے ذرایع کے مطابق وزیر اعظم کی وفاقی کابینہ میں رد و بدل سے متعلق مشاورت مکمل ہو گئی، 5 وزرا کے قلم دان تبدیل کیے جا رہے ہیں۔

    ذرایع نے بتایا کہ وزارتِ خزانہ کا قلم دان حفیظ شیخ کو دینے کا امکان ہے، جب کہ اعجاز شاہ کو وزارتِ داخلہ کا قلم دان دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرایع نے مزید بتایا کہ عمر ایوب توانائی کی وزارت پر برقرار رہیں گے، علی امین گنڈا پور کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ غلام سرور کو امور کشمیر کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسد عمرنے وزارت خزانہ چھوڑدی، کوئی نئی وزارت نہیں لیں گے

    واضح رہے کہ آج 18 اپریل 2019 کو تحریک انصاف حکومت کی جانب سے مقرر کردہ وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنا قلم دان چھوڑنے کا اعلان کیا، اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں رد و بدل کے عمل میں وزیر اعظم عمران خان چاہتے تھے کہ میں خزانہ کی بہ جائے توانائی کی وزارت سنبھالوں، تاہم میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ مجھے کابینہ میں کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔

    یاد رہے تین دن قبل اے آر وائی نیوز نے خبر دی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پر پانچ وزرا کے قلم دان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

  • اسحاق ڈارسے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا

    اسحاق ڈارسے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چھٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے اسحاق ڈار کی طبی رخصت کی درخواست منظورکرتے ہوئے ان سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا جواب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس رہے گا۔

    کابینہ ڈویژن کی جانب سے بدھ کی رات دو نوٹیفیکیشن جاری ہوئے جن میں سے ایک اسحاق ڈار کی چھٹی کی منظوری کے حوالے سے ہے جبکہ دوسرا اسحاق ڈار سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے کا ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق اسحاق ڈار کو وفاقی وزرا اور وزیر مملکت کی چھٹی اور استحقاق سے متعلق 1975 کے قانون کے سیکشن 17 (1) کے تحت رخصت دی گئی ہے۔


    اسحاق ڈار نے وزارت سے سبکدوشی کیلئے وزیراعظم کو آگاہ کردیا


    خیال رہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے سے متعلق ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے۔

    قومی احتساب بیورو نےاسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنت کے لیے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔


    اسحاق ڈار مفرور ملزم قرار


    یاد رہے کہ دو روز قبل احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کے سلسلے میں عدالت میں پیشی کے لیے اسحاق ڈار کی اٹارنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں مفرور قرار دے دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔