Tag: قمبر شہداد کوٹ

  • سیلاب متاثرہ خاندان کے خیمے میں آتشزدگی ، 3 بچے جھلس کر جاں بحق

    سیلاب متاثرہ خاندان کے خیمے میں آتشزدگی ، 3 بچے جھلس کر جاں بحق

    قمبر: سیلاب متاثرہ خاندان کے خیمے میں آگ لگنے سے تین بچے جھلس کر جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، موم بتی سے آگ پھیلی۔

    تفصیلات کے مطابق قمبر شہداد کوٹ کے گاؤں رب رکھولاکھو میں سیلاب متاثرہ خاندان کے خیمے میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنے کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاندان سویا ہوا تھا کہ موم بتی سے آگ پھیلی اور خیمہ جل گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچوں کی عمریں دو ماہ ،چاراورسات سال ہیں جبکہ آتشزدگی میں خیمے کا مالک راشد کھوسو،اس کا بھائی، والدہ اور بیوی زخمی ہوئے، آگ رات ساڑھے تین بجے آگ لگی۔

    یاد رہے گذشتہ برس پاکستان میں آنے والے سیلابوں سے 33 لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے، سندھ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ تھا، جہاں 23 لاکھ افراد بے گھر ہوئے جن کی ایک بڑی تعداد آج بھی خیموں میں رہنے پر مجبور ہے۔

  • 12 لاکھ روپے کی بے قاعدگی، ضلعی الیکشن کمشنر ملازمت سے فارغ

    12 لاکھ روپے کی بے قاعدگی، ضلعی الیکشن کمشنر ملازمت سے فارغ

    کراچی: ساڑھے 12 لاکھ روپے کی بے قاعدگی پر سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے الیکشن کمشنر ملازمت سے فارغ کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے قمبر شہداد کوٹ کے الیکشن کمشنر منور علی کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔

    منور علی پر 12 لاکھ 60 ہزار روپے کی بے قاعدگی کا الزام ہے، الیکشن کمیشن نے ان کو ملازمت سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر کے خلاف یہ فیصلہ انکوائری کے بعد کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے اپنے افسر کو ملازمت فارغ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی پی کے افسر نے الیکشن کمیشن کے ساتھ کام کرنے والے عملے کو ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا تھا، اور 12 لاکھ 60 ہزار سے زائد کی رقم اپنے پاس رکھی تھی۔

    ذرائع کے مطابق اس معاملے کی الیکشن کمیشن کو شکایت کی گئی تھی، جس پر ای سی پی نے تحقیقات کیں، اور الیکشن کمشنر پر بے قاعدگی ثابت ہو گئی۔

    واضح رہے کہ ملازمت سے فارغ الیکشن کمیشن افسر 30 دن میں اس فیصلے پر نظر ثانی کے لیے اپیل کر سکتا ہے۔

  • قمبر شہداد کوٹ : کم عمر بہنوں کو ونی کرنے کا حکم، جرگے کے ملزمان گرفتار

    قمبر شہداد کوٹ : کم عمر بہنوں کو ونی کرنے کا حکم، جرگے کے ملزمان گرفتار

    شہداد کوٹ: سندھ پولیس نے قمبر میں ہونے والے جرگے کا مقدمہ درج کر کے تین افراد کو حراست میں لے لیا، پنچائیت نے دو کم عمر بہنوں کو ونی کرنے کا حکم دیا تھا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل قمبر میں پانچ روز قبل قتل پرغیر قانونی جرگہ لگایا گیا تھا جس میں قتل کے ملزم پر دو بیٹیوں کو ونی کرنے کا جرمانہ عائد کیا۔

    پولیس کے مطابق جرگے میں عمائدین نے شرکت کی اور ملزم پر 90 لاکھ روپے اور دو بیٹیوں کی زبردستی متاثرہ خاندان کے فرد کے ساتھ شادی کرنے کا حکم دیا، لڑکیوں کی عمریں 12 اور دس سال کے قریب ہیں۔ جرمانے کی صورت ونی کرنے والی دونوں بیٹیاں عمر بھر اپنے والد کے گھر (میکے) نہیں جاسکتیں۔

    ایس ایس پی نےقمبرمیں جرگےکا نوٹس لیتے ہوئے جرگہ سرپنچ سمیت 17 افراد کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرایا جس کے بعد قمبر کی پولیس نے تین افراد کو حراست میں لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں اور معاملے میں اہم پیشرفت کا بھی امکان ہے کیونکہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان علاقے سے فرار ہوچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ آئین پاکستان اور اپیکس کورٹ کے فیصلے کے مطابق جرگہ غیر قانونی عمل ہے البتہ پاکستان کے کچھ علاقوں میں ابھی بھی یہ عمل کیا جاتا ہے۔