Tag: قمرجاوید باجوہ

  • قومی اسمبلی کی فوری تحلیل اور الیکشن، عمران خان کا دوٹوک مؤقف

    قومی اسمبلی کی فوری تحلیل اور الیکشن، عمران خان کا دوٹوک مؤقف

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان  نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ شاہ محمود اور فواد چوہدری سے کہہ دیا ہے کہ اگر حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن پر راضی ہو تب ہی بات کریں۔  

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا تھا کہ قمرجاوید باجوہ خود کہتا ہےکہ عمران خان خطرناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2 اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو جوائنٹ الیکشن کیلئے تیار ہیں،  14 مئی کو بھی الیکشن نہیں ہوتے تو آئین ٹوٹ جائےگا، اگر  آئین ٹوٹ گیا تو پھر جس کا بھی زور ہوگا اسی کی بات چلےگی۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ سب فیصلے سپریم کورٹ کے مانے ہیں، ہم آئین کیساتھ کھڑے ہیں اور پی ڈی ایم کےخلاف ہمارا ان سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ مجھے بہت سی چیزیں پتہ ہیں مگر یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، میں نہیں چاہتا کوئی انٹرنیشنل خبر بن جائے اور ملک کا نقصان ہو۔

    عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدی کی موجودگی میں بیان دیا کہ مذاکرات کا پہلے دن سے کہہ رہا تھا الیکشن کی تاریخ پر کر سکتا ہوں، دونوں کو کہہ رہا ہوں حکومت فوری اسمبلی توڑ کر الیکشن چاہے تو ہی بات کریں، یہ دوبارہ ستمبر اکتوبر کی بات کرتے ہیں تو کوئی ضرورت نہیں مزاکرات کی۔

  • ملکی تاریخ کا نیا موڑ: آرمی چیف آج پہلی بارسینیٹ ارکان کو بریفنگ دیں گے

    ملکی تاریخ کا نیا موڑ: آرمی چیف آج پہلی بارسینیٹ ارکان کو بریفنگ دیں گے

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تاریخ میں پہلی بار آج ایوان بالا کو بریفنگ دیں گے، سینیٹ کی ہول کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس صبح دس بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی پارلیمانی تاریخ کا اہم موڑ آگیا، پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ آج اہم قومی مسائل اور نیشنل سکیورٹی صورتحال سے متعلق سینیٹ کے ارکان کو تفصیلات بتائیں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نیشنل سیکیورٹی صورتحال، خطے میں ہونے والی پیش رفت اور اپنے حالیہ بیرونی دوروں کی تفصیل بند کمرہ اجلاس میں بتائیں گے، ڈی جی ملٹری آپریشن بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہوں گے۔

    چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیرصدارت سینیٹ کی ہول کمیٹی کا اجلاس آج  صبح دس بجے شروع ہوگا، وزیردفاع خرم دستگیر کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں : ہماری جانیں پاکستان کے لیے ہر وقت حاضرہیں‘ قمرباجوہ


                    واضح رہے کہ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے خطے کی صورتحال اور امریکہ کے کردار کی روشنی میں پالیسی گائیڈ لائن کی تیاری سے متعلق تحریک پیش کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کی جانب سے ’خوشحال بلوچستان‘ پیکج کا آغاز

    آرمی چیف کی جانب سے ’خوشحال بلوچستان‘ پیکج کا آغاز

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ’خوشحال بلوچستان‘ پیکج کا بھی آغاز کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ میں سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اہم اجلاس میں شریک ہیں۔

    ڈجی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ خوشحال بلوچستان پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا مقصد بلوچستان میں معاشی اور سماجی استحکام لانا ہے جبکہ پروگرام کا مقصد سیکورٹی صورت حال کو بھی مستحکم بنانا ہے۔

    خیال رہے کہ 15 نومبر 2017 کو تربت کے علاقے گروک سے پنجاب کے مختلف علاقوں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، منڈی بہاؤالدین اور گجرات سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کی گولیاں لگیں لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔


    بلوچستان: 20 افراد کے قتل میں اہم پیشرفت، مرکزی ایجنٹ گرفتار


    بعدازاں اگلے روز ہی بلوچستان میں تربت کے علاقے تجابان سے 5 مزید گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ مادروطن کی محبت کی یہ قیمت چکا رہے ہیں، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔