Tag: قمرزمان

  • نوازشریف عدلیہ اورمیڈیا کو دباؤمیں لانا چاہتے ہیں، قمرزمان

    نوازشریف عدلیہ اورمیڈیا کو دباؤمیں لانا چاہتے ہیں، قمرزمان

    لاہور : پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرکے اداروں کا مذاق اڑا رہے ہیں، عدلیہ اورمیڈیا کو دباؤمیں لانا چاہتے ہیں، وزیرداخلہ احسن اقبال کس قانون کے تحت احتساب عدالت گئے، وہ صرف باتیں کرتے ہیں استعفیٰ نہیں دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماﺅں سمیت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نوازشریف فیصلوں پرعملدرآمد نہ کرانے کیلئےاداروں کو دباؤ میں لارہےہیں اور ان کا مذاق بھی اڑا رہےہیں۔

    سابق وزیر اعظم عوامی رابطوں کے نام پرعدلیہ اورمیڈیا کودباؤ میں لانا چاہتے ہیں، نااہل شخص کیلئے متنازع قانون بنا کرحکومت عدالتوں کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟ نااہل نوازشریف پاکستانی اداروں پرحملہ کررہےہیں، انہوں نے کبھی پارلیمان کا بھی احترام نہیں کیا، آج اپنے گھر میں آگ لگنے سے میاں صاحب کو تکلیف ہوگئی۔


    مزید پڑھیں: میاں صاحب ! اب آپ کی ڈگڈگیاں نہیں چلیں گی، قمر زمان کائرہ


    قمر الزمان نے کہا کہ میاں صاحب کل وہاں اور یہاں بڑے گرجےبرسے ہیں، وہ آج کل پھرسازشوں کی بات کرتے پھررہے ہیں، اعلیٰ عدلیہ نے نواز شریف کو کرپٹ اورجھوٹا قراردیا ہے اور اس فیصلے کے بعد نااہل نوازشریف کسی تنظیم کا کارکن بھی نہیں بن سکتا۔


    مزید پڑھیں: حکمران دہشت گردوں کے ساتھ گھومتے ہیں، قمر زمان کائرہ


    انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ احسن اقبال کے خلاف بھی انکوائری ہونی چاہئے کیونکہ وہ ایک مجرم کوسپورٹ کرنے کیلئے احتساب عدالت گئے تھے، احسن اقبال نے پہلےبھی استعفیٰ دینے کا کہا تھا لیکن دیا نہیں، وہ صرف باتیں کرتےہیں استعفیٰ نہیں دیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • گزشتہ3سالوں میں بدعنوانی کی شرح میں کمی آئی،چئیرمین نیب

    گزشتہ3سالوں میں بدعنوانی کی شرح میں کمی آئی،چئیرمین نیب

    اسلام آباد: چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک میں بدعنوانی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پرایوان صدر میں سیمینار منعقد کیاگیا جس میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی اداروں کو کمزور کرتی ہے جس کے باعث ملک کی اقتصادی ترقی متاثر ہوتی ہے۔

    قومی احتساب بیورو کے سربراہ قمرزمان چوہدری کا کہناتھا کہ گزشتہ تین سالوں میں بدعنوانی کی روک تھام میں واضح پیش رفت ہوئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں:دہشت گردی اورکرپشن کا آپس میں گٹھ جوڑہے،چیئرمین نیب

    یاد رہے کہ دوروز قبل چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا کہناتھاکہ کرپشن اور دہشت گردی میں گٹھ جوڑ ہے،کرپشن کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا کہناتھا کہ فوج دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے اور ہم کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔