Tag: قمرزمان کائرہ

  • کئی لوگ پیپلزپارٹی کو جوائن کرچکے، مزید بھی کریں گے، پی پی رہنما کا دعویٰ

    کئی لوگ پیپلزپارٹی کو جوائن کرچکے، مزید بھی کریں گے، پی پی رہنما کا دعویٰ

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر قمرزمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کئی لوگ پیپلزپارٹی کو جوائن کرچکے ہیں اورمزید جوائن کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی لوگ پیپلزپارٹی کو جوائن کرچکےہیں اورمزید جوائن کررہےہیں۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں پی پی واضح تبدیلی کےساتھ نظر آئےگی، کون کس سے رابطےمیں ہے میرے علم میں نہیں تاہم جو بھی جماعت یا جماعتیں حکومت بنائیں سب کو ملک کا سوچ کر قانون سازی کرنا ہوگی۔

    مردم شماری سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ مردم شماری ایک آئینی عمل ہے، فیڈرل گورنمنٹ میں پیپلزپارٹی نےبھی تحفظات رکھےتھے، مردم شماری میں کوئی غلطیاں ہیں توٹھیک ہونی چاہئیں۔

    کراچی میئر کے انتخاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میئرکراچی جیالا ہوگا اور جماعت اسلامی کو بھی چاہیے پی پی کی آفرکوقبول کریں کیونکہ اب کراچی کے معاملات کے حل کی طرف جانا چاہیے۔

  • عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش : پی پی رہنما کا حکومت کو مشورہ

    عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش : پی پی رہنما کا حکومت کو مشورہ

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے مشورہ دیا ہے کہ عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو غور کرنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر اور پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشورہ ہے کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کی پیشکش پر غور کرنا چاہیے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب کے مطالبے میں عملاً کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، شرائط نہ رکھیں، تمام معاملات پربات کی جاسکتی ہے، لیڈر وہ نہیں ہوتا جو پہلے اعلان کرے اور عمل نہ کرے۔

    وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عمران خان نے اربوں روپے اکھٹے کا دعویٰ کیا لیکن سیلاب متاثرین کو کیا دیا، عمران خان بیانات دیتے رہیں، ہمارے پاس اس کی کوئی اہمیت نہیں۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت کا گراف دیکھنا ہےتو سندھ میں 2الیکشن کے نتائج دیکھ لیں ، جو الیکشن عمران خان خود لڑ رہے تھے، وہ جیتے جہاں نہیں کھڑےہوئےوہ ہارے۔

    انھوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو غور کرنا چاہیئے، کچھ آئینی مجبوریاں ہیں کہ مطالبات تسلیم کرلئے جائیں، بیٹھ کر بات ہوسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ میں مطالبے ہوتے ہیں، بیٹھ کر بات ہوتی ہے، اسمبلیوں کے تحلیل سے متعلق یہ کارڈ ان کا آن گراؤنڈ موجود تھا، الیکشن کا تو وہ پہلے سے کہہ رہے تھے،ان کے پاس نئی بات کرنےکیلئے کچھ ہے بھی نہیں۔

    قمرزمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو آجائیں گھوڑا بھی حاضراورسواربھی حاضرہے،قمرزمان کائرہ

    ق لیگ سے رابطے کے‌ حوالے سے وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ اگر ق لیگ سےرابطے کریں گے تو کسی کو نہیں بتائیں گے، رابطوں سے جو نتائج نکلیں گے وہ آپ کو بتا دیں گے۔

  • عوامی رابطہ مہم شروع کردی اب دما دم مست قلندر ہوگا،  قمرزمان کائرہ

    عوامی رابطہ مہم شروع کردی اب دما دم مست قلندر ہوگا، قمرزمان کائرہ

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عوامی رابطہ مہم شروع کردی اب دما دم مست قلندر ہوگا، بی بی شہید لوگوں کے دلوں سے نہیں نکلتیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مشکل دن گزر جاتے ہیں ٹھہرا نہیں کرتے، بی بی شہید لوگوں کے دلوں سے نہیں نکلتیں۔

    شہید بھٹو کا خواب ملک کو مضبوط کرنے کیلئے ضروری ہے، ہم میثاق معیشت کی بات کرتے ہیں، یہ راستہ شہید بی بی کا دیا ہوا ہے، ہم نے پارلیمان کو مستحکم کیا۔

    قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت میں تھے تو ہمارےخلاف بڑےاحتجاج ہوتے تھے لیکن پھر بھی ہمارے رویوں میں تلخی نہیں ہوتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس راستہ اور عوام کے مسائل کا حل بھی نہیں، خان صاحب نے عوام کو کون سا ریلیف دیا ہے، آپ تو یوٹرن خان بن گئے ہیں۔

    بجٹ آیا ہم نے کہا یہ عوام دشمن بجٹ ہے، جس پر کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی والے این آر او مانگتے ہیں، ہم صرف یہ کہہ رہے تھے عوام کوریلیف دو، اسد عمر نے بھی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی باتوں کی تائید کردی ہے۔

    قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم انشاءاللہ یہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، یہ حکومت تو7سے8ووٹوں کی ہے اس کو کیا گرانا، آج ہمارے قائد بلاول بھٹو نوابشاہ میں جلسہ کررہے ہیں، عوامی رابطہ مہم شروع کردی اب دمادم مست قلندر ہوگا۔

  • قمرزمان کائرہ کے بیٹے کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی

    قمرزمان کائرہ کے بیٹے کی نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی

    گجرات : پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی نماز جنازہ آج دوپہر 3 بجے ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قمرزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمرکی نمازجنازہ لالہ موسیٰ مین جی ٹی ردڈ لنک اسکول گراؤنڈ میں آج 3 بجے ادا کی جائے گی۔

    پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر گزشتہ روز لالہ موسیٰ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

    اسامہ قمر کی گاڑی موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں اسامہ قمر کے دوست بھی زخمی ہوئے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    وزیراعظم عمران خان نے قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی وفات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ والدین اور خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواں سال اسامہ قمر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار والدین کے لیے نا قابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹا بھی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • بلاول نے اسلام آباد آنے کا فیصلہ کیا تو کوئی نہیں روک سکےگا، قمرزمان کائرہ

    بلاول نے اسلام آباد آنے کا فیصلہ کیا تو کوئی نہیں روک سکےگا، قمرزمان کائرہ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ باربارکہتےہیں عدالتوں سے نہیں ڈرتے، بلاول نےاسلام آبادآنےکافیصلہ کیاتوکوئی نہیں روک سکےگا جبکہ خورشید شاہ نے کہا خان صاحب لوگوں سے جو وعدے کئے اسے پورا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا باربارکہتےہیں عدالتوں سے نہیں ڈرتے، ہائی کورٹ میں ہر طرف سے روکا جارہا ہے، مارشل لادورمیں بھی گولیوں کے سامنے ڈٹے رہے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا وزیراعظم کہتے ہیں آئیں دھرنادیں مگرہرطرف تاریں ہیں، یہ حکومت کی غلط پالیسی ہے،پولیس والے مجبور ہیں۔

    پی پی رہنما نے کہا بلاول نےاسلام آبادآنےکافیصلہ کیاتوکوئی نہیں روک سکےگا، انھوں نے اعلان کیا تو پورا پاکستان استقبال کے لئے نکلےگا۔

    خان صاحب لوگوں سے جو وعدے کئے اسے پورا کریں، خورشید شاہ


    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشیدشاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا حقیقی کہانی یہ ہے کہ یہ مارچ تھا نہیں مگر مارچ بن گیا، 4 اپریل کوگڑھی خدا بخش جانا اصل پروگرام تھا، رات کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے استقبال کیا۔

    ،خورشیدشاہ کا کہنا تھا لانگ مارچ نہیں تھا بلکہ لاڑکانہ جانے کا راستہ تھا، تاریخ یہی بتاتی ہےایک لاکھ لوگوں کوچند ہزار کہا جاتا تھا، وفاقی حکومت کے ناکام کہنے سے ناکام نہیں ہوتا، عوام کا جم غفیر تھا، سب نے دیکھا۔

    رہنماپیپلزپارٹی نے کہا وزیراعظم سندھ میں آئیں انہیں کس نے روکا ہے، نعروں سےلوگ خوش نہیں ہوتے، انہیں کچھ دیناچاہیے، خان صاحب لوگوں سے جو وعدے کئے اسے پورا کریں۔

  • ڈیم کا فیصلہ پیپلزپارٹی نے کیا اور زمین کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی: قمرزمان کائرہ

    ڈیم کا فیصلہ پیپلزپارٹی نے کیا اور زمین کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی: قمرزمان کائرہ

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈیم بنانے کا فیصلہ پیپلزپارٹی نے کیا اور زمین کیلئے بجٹ میں رقم مختص کی، ن لیگ کی حکومت نے ڈیم کی زمین کے معاملات کو حتمی شکل دی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہر حکمران کو آنے سے پہلے معلوم ہوتا ہے حالات کیسے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت حالات بالکل خراب کرگئی یہ کہنا مناسب نہیں، عمران خان جلسوں میں کہتے تھے کہ معاشی صورت حال یہ ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اب آئی ہے یہ سب جانتی تھی کہ کیا حالات ہیں۔

    ہر نئی حکومت کہتی ہے خزانہ خالی ہے، قمر زمان کائرہ

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ ہر حکومت اپنے وقت کے مطابق فیصلے کرتی ہے، حکومت کو موجودہ صورت حال کے مطابق فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنے فیصلے خود کرتی ہے، قیمتوں میں اضافے اور کمی کا تعین بھی حقائق کے مطابق ہوتاہے، دوسری جانب اپوزیشن میں جماعتیں سب ایک صفحے پر ہوتی ہیں کہ حکومت کیا کررہی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں قمرزمان کائرہ نے کہا تھا کہ جو بھی حکومت آتی ہے تو یہی کہتی ہے کہ پچھلی حکومت خزانہ خالی چھوڑ کر گئی ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان مان گئے تو اعتراز احسن صدربن جائیں گے‘ قمرزمان کائرہ

    مولانا فضل الرحمان مان گئے تو اعتراز احسن صدربن جائیں گے‘ قمرزمان کائرہ

    لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہماری بات مانیں گے، اگر وہ بات مان گئے تو اعتزازاحسن صدر بن جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں خورشید شاہ اور اعتراز احسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ اپنے صدارتی امیدوار کے لیے ووٹ مانگنے نوازشریف کے پاس جیل جانے کو بھی تیار تھے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے ساتھ لاہور آئے ہیں جہاں مختلف ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے، اعتزاز احسن سے بہترصدارتی امیدوار نہیں ہوسکتا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑا تاہم اب اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ایشوز پراکٹھے بھی ہوں گے۔

    قمرزمان کائرہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہماری بات مان لیں اور وہ بات مان گئے تو ہم الیکشن جیت لیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ صدر کا عہدہ اب بڑے اختیارات کا حامل نہیں اور اعتراز احسن کے صدربننے سے اس عہدے کے اختیارات اہمیت اختیار کرجائیں گے۔

    قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں معافیاں نہیں مانگی جاتیں، اگر معافی مانگنے کی روایت چلی تو پیپلزپارٹی سے ہرجماعت کو معافی مانگنی پڑے گی۔

  • نوازشریف ملک کےسیاسی نظام کولپیٹنا چاہتے ہیں‘ قمرزمان کائرہ

    نوازشریف ملک کےسیاسی نظام کولپیٹنا چاہتے ہیں‘ قمرزمان کائرہ

    چنیوٹ : پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عوام کی عدالت قانون کے فیصلے نہیں کرتی، عوام کی عدالت حق حکمرانی کا فیصلہ کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آج کل بہت زیادہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف ملک کے سیاسی نظام کو لپیٹنا چاہتے ہیں، نوازشریف عدلیہ اور فوج پر تنقید کررہے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی کسی فیصلے پر بھی عدلیہ پرتنقید نہیں کی، نوازشریف عدالت سے نااہل ہوکرکہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب آپ پر الزام یہ نہیں کہ آپ کے نام جائیدادیں ہیں، کرپشن کرنے والا کبھی بھی اپنے نام پر جائیداد نہیں رکھتا، کرپشن کرنے والا کبھی بھی اپنے نام پر جائیداد نہیں رکھتا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آپ نوازشریف کا مقدمہ ذاتی حیثیت میں لڑیں، بطور وزیرا عظم نہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج کل سینیٹ پر حملہ آور ہیں کہتے ہیں، دوبارہ الیکشن کریں۔

    اثاثےاثاثے کررہے ہیں، کرپشن کا الزام لگایا ہے توثابت کریں‘ نوازشریف

    یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کسی جگہ کرپشن یا بدعنوانی سامنے آئی تووہ پیش کیوں نہیں کررہے، اثاثےاثاثے کررہے ہیں، کرپشن کا الزام لگایا ہے تو ثابت کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاہدخاقان نوازشریف اورمریم نواز کی زبان استعمال کررہے ہیں،قمرزمان کائرہ

    شاہدخاقان نوازشریف اورمریم نواز کی زبان استعمال کررہے ہیں،قمرزمان کائرہ

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہےکہ وزیراعظم آج کل بوکھلائے ہوئےاور باولے پن کا شکارہیں ،  شاہد خاقان نوازشریف اور مریم نوازکی زبان استعمال کررہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آج کل بالکل بوکھلائےہوئےہیں، وزیراعظم خودکہتےہیں نااہل نوازشریف میرےوزیراعظم ہیں۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف خود کہتےہیں چیف جسٹس سےملاقات کیلئےگیاتھا، یہ بھی کہتےہیں چیف جسٹس سےملاقات کیلئےفریادی بن کرگیاتھا، وزیراعظم بعدمیں خودچیف جسٹس کوہدف تنقیدبناتےہیں۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ شاہدخاقان نوازشریف اورمریم نوازکی زبان استعمال کررہےہیں، نوازشریف اورفیملی پرمنی لانڈرنگ اورکرپشن کےکیسزچل رہےہیں، نوازشریف کی پوری زندگی ووٹ کا تقدس پامال کرتے ہوئے گزری۔

    ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کونصیحت کرنے والے خود ماضی میں کیا کرتے رہے ہیں،لوگوں کوخریدنااورچھانگامانگاکی بنیادتونوازشریف نے رکھی تھی۔


    مزید پڑھیں : آصف زرداری نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، وزیراعظم


    یاد رہے کہ  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ غازی خان میں   تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کی عزت کی اور کرتے رہیں گے، جہم نےہمیشہ شرافت کی سیاست کی ،کسی کی بےعزتی نہیں کی،پگڑی نہیں اچھالی، گالیاں دینےوالےصرف گالیاں دیناہی جانتےہیں، پاکستان کےباشعورعوام حکومت ہٹانےکاجواب ضرور لیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے،  پہلےہم نےگیس کی کمی پوری کی پھر اس کےمنصوبےلگائے، آئندہ 20گیس کی کمی نہیں ہوگی،ہم نے200ارب کےگیس منصوبے ملک میں شروع کیے، یہ وہ ترقی کاسفرہےجومسلم لیگ ن نےشروع کیا، 10 لاکھ کےگیس کنکشن لگےاور10لاکھ لگ رہےہیں، 1700 کلومیٹر موٹر وے مکمل ہوچکا ہے یامکمل ہوناہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ فرق ہےآصف زرداری کی اورن لیگ کی حکومت میں ،عوام سے درخواست ہے ووٹ کا فیصلہ کریں توکارکردگی سامنےرکھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیےسوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • مرضی کے جج لگانے والے آج خلاف فیصلہ آنے پران ہی ججز کو گالیاں دے رہے ہیں، کائرہ

    مرضی کے جج لگانے والے آج خلاف فیصلہ آنے پران ہی ججز کو گالیاں دے رہے ہیں، کائرہ

    لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ساری زندگی مرضی کے جج لگائے، اب فیصلہ خلاف آنے پر ججز کو گالیاں دے رہے ہیں، بلوچستان میں حکومت خود ان کے کرتوتوں کی وجہ سے گری۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ افتخار محمد چوہدری سپریم کورٹ کے پی سی او جج تھے جس کی حمایت نوازشریف نے بھی کی۔

    سابق وزیر اعظم تمام زندگی مرضی کے جج لگا کر مرضی کے فیصلے لیتے رہے اور اب فیصلہ خلاف آنے پرججز کو گالیاں دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم سے ایک اورجھوٹ بول رہےہیں، پانچ لوگ نہیں بلکہ بڑی عدالت کے  پانچ ججز نے آپ کو وزیر اعظم ہاؤس سے نکالا، کیا نوازشریف اور ان کے بچوں کے اکاؤنٹ نہیں پکڑے گئے؟ کوئی وزیراعظم آئین سے بالاتر نہیں ہوتا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نواز لیگ کی ہے اور اپوزیشن والی باتیں بھی نواز شریف خود کررہے ہیں، ن لیگ اداروں کو دباؤمیں لانا چاہتی ہے، لوگوں کو گھردینے کی باتیں اسمبلی میں کیوں نہیں لاتے؟ سیاسی کارکنوں سمیت ہرشہری کے حقوق برابر ہیں۔

    قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت کا الزام کبھی ہم پر تو کبھی آئی ایس آئی پر کسی پر لگایا جاتا ہے، جبکہ وہاں کی حکومت خود نواز لیگ کے کرتوتوں کی وجہ سے گری۔

    ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے میاں صاحب کہتے ہیں کہ اگر اب اقتدار میں آئے تو نیب کو ٹھیک کردیں گے، تو میاں صاحب آپ کو کس نے روکے رکھا؟ آپ ساڑھے چار سال تک کیا کرتے رہے؟ اب بھی کچھ مہینے باقی ہیں اب کرلیں۔

    انہوں نے کہا کہ مرحوم میرہزارخان بجارانی بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے، یقین نہیں آتا، انہوں نے اتنا سخت قدم کیسے اٹھایا؟ پانچ فروری کو موچی دروازے پر ہونے والاجلسہ تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔