Tag: قمری کیلنڈر

  • مولانا کے دھرنے پر کیا بات کرنی، یہ دکانداری چمکانے نکلے ہیں: فواد چوہدری

    مولانا کے دھرنے پر کیا بات کرنی، یہ دکانداری چمکانے نکلے ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا کے دھرنے پر کیا بات کرنی، یہ دکانداری چمکانے نکلے ہیں۔ آج بھی الیکشن کروا لیں عمران خان ان کے لیے اکیلے کافی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دھرنے سے زیادہ دلچسپی برطانوی شہزادے اور شہزادی کی آمد میں ہے، مولانا کے دھرنے پر کیا بات کرنی، یہ دکانداری چمکانے نکلے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کا اتحاد صفر جمع صفر برابر صفر ہے، سب کو ملا کر بھی تحریک انصاف نے شکست دی ہے آئندہ بھی دیں گے، آج بھی الیکشن کروا لیں عمران خان ان کے لیے اکیلے کافی ہیں، میں نے تو پہلے بھی کہا ہے بارگین کرنی ہے تو نیب سے کرلیں۔

    انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو سمجھانے میں 200 سال لگے کہ پرنٹنگ پریس حرام نہیں، 50 سال یہ سمجھانے میں لگ گئے کہ اسپیکر کے پیچھے شیطان نہیں بولتا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اب قمری کیلنڈر کے بارے میں سمجھانے میں ان کو مزید 50 سال لگا دیں، یہ پسماندہ لوگ ان پر کیا بات کرنی۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کون سی نظریاتی پارٹی ہے جب کہیں گے فارورڈ بلاک بن جائے گا۔

  • قمری کیلنڈر اپنی جگہ لیکن قرآن و حدیث میں عید و رمضان کا اعلان چاند دیکھ کر ہوتا ہے،قبلہ ایاز

    قمری کیلنڈر اپنی جگہ لیکن قرآن و حدیث میں عید و رمضان کا اعلان چاند دیکھ کر ہوتا ہے،قبلہ ایاز

    اسلام آباد : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے واضح کیا ہے کہ قمری کیلنڈر اپنی جگہ لیکن قرآن و حدیث کے مطابق عید و رمضان کا اعلان چاند دیکھ کر ہوتا ہے، قمری کیلنڈر کی شرعی حیثیت کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قمری کیلنڈرپروزیرسائنس ٹیکنالوجی اور علما کا اختلاف برقرار ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو مل گیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل کا شعبہ تحقیق اس پر کام کررہا ہے۔

    قبلہ ایاز کا کہنا تھا حکومت نے جو کلینڈر بھیجا ہے اس سے پتہ چلے گا کہ چاند کب اور کہاں نکلے گا، دنیا میں ابھی تک کہیں بھی عید کا اعلان نہیں ہوا، طریقے کے تحت رویت کا باقاعدہ اہتمام ہونا چاہیے، قرآن و حدیث کے مطابق عید اور رمضان کا اعلان چاند کو دیکھ کر کرنا ہوتا ہے اور رویت کے ساتھ جدید آلات کا استعمال میں بھی کیا جاسکتا ہے۔

    قمری کیلنڈر کی شرعی حیثیت کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا

    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ عید کےچانداورروزے کیلئےرویت ضروری ہے، قمری کیلنڈر کی شرعی حیثیت کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا ، شعبہ تحقیق اور علماء کی رائے کے باعث عید سے پہلے فیصلہ ممکن نہیں، طلب معاملہ ہے علماء کی رائے کے بغیر حتمی رائے نہیں دے سکتے۔

    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ کیا حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کردیا ہے؟ کیا حکومت نے اس بات کی اجازت دیدی ہے کہ عید کا اعلان وزارت سائنس وٹیکنالوجی کرے گی؟

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری قمری کلینڈر میدان میں لے آئے تھے اور ساتھ ہی اگلے 5 سال کی عیدوں کا اعلان بھی کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ 5 سالہ قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل اب تک ہمارے کام سے مطمئن ہے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی دعوت دی ہے۔

  • قمری کیلنڈر کے بعد اگلاچیلنج موبائل فون ادائیگیوں کاہے، فوادچوہدری

    قمری کیلنڈر کے بعد اگلاچیلنج موبائل فون ادائیگیوں کاہے، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا قمری کیلنڈر کے بعد اگلاچیلنج موبائل فون ادائیگیوں کاہے، چند ماہ میں بس کے کرائے، گاڑی خریدنے تک ادائیگی فون سے ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا قمری کیلنڈر کے بعد اگلا چیلنج موبائل فون ادائیگیوں کا ہے، کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈز کو موبائل فون ادائیگی سے بدلناہے، ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے، انشااللہ چند ماہ میں بس کے کرائے،گاڑی خریدنے تک ادائیگی فون سے ہوں گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ایک بار پھر حتمی اعلان کیا تھا کہ اس سال عید الفطر 5 جون کو ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا ہمیں پاکستان کوٹیکنالوجی کےانقلاب سےروشناس کراناہے،چوتھاصنعتی انقلاب ٹیکنالوجی کی بنیادپرآرہاہے،ہم نےتوجہ نہیں دی اس لیے زراعت کوترقی نہ دے سکی، جب تک ہم اپنی نئی نسل کوٹیکنالوجی تک نہیں لائیں گےترقی ممکن نہیں۔

    مزید پڑھیں : رویت ہلال کمیٹی زبردستی عید نہیں کراسکتی، ان کا کام سفارشات دینا ہے، فواد چوہدری

    بعد ازاں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے علماء میں 3 سے 4 آرا پائی جاتی ہیں، بعض علماء کے نزدیک رویت ہلال خالصتاً تکنیکی معاملہ ہے، امام احمد حنبل نے چاند کی رویت کے لیے آنکھ ضروری قرار دی، امام شافعی کے مطابق چاند آنکھ سے دیکھنا ضروری نہیں ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ مذہبی تہوار پرریاست کسی کومجبورنہیں کرسکتی یہ عقیدے کی بات ہے، ہم نےعلما کی توجہ اس جانب دلائی ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سےچاند دیکھ سکتے ہیں۔

  • شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے، فوادچوہدری

    شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے، فوادچوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تیار کردہ قمری کیلنڈراسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوادیا اور کہا   قمری کیلنڈر کے مطابق شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہےاور عید الفطر 5 جون ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تیار کردہ قمری کیلنڈراسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوادیا ، اسلامی نظریاتی کونسل سے 5 دن میں رائے مانگی ہے۔

    رویت قمری کلینڈر کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک تفصیلی خط اور قمری کلینڈربھی اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا ہے، رویت کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل خط وصولی کے بعد اب جائزہ لے گی۔

    ذرائع کے مطابق رویت کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل عید کے بعد اجلاس طلب کرے گی، اسلامی نظریاتی کونسل رویت بصری اور رویت آلاتی پر مختلف مسالک سے رائے لے گی۔

    اسلامی نظریاتی کونسل اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا رویت کی پیدائش کے وقت سے شہادت لی جائے یا روئیت انسانی آنکھ کے ذریعے دیکھنے کے قابل ہوجائے تو شہادت لی جائے، جس کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل مختلف مسالک سے رائے لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

    گزشتہ روز فواد چوہدری نے چیئرمین کونسل سے فون پر رابطہ کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ قمری کیلنڈر کونسل کی رائے کے بعد وفاقی کابینہ بھجوائیں گے۔

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ قمری کیلنڈر مکمل کر لیا گیا ہے، وزارت سائنس، اسپارکو، محکمہ موسمیات کے ماہرین نے قمری کیلنڈر تیار کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہدایت پر قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا

    قمری کیلنڈر کے مطابق امسال 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 5 جون ہوگی، انہوں نے کہا تھا کہ قمری کیلنڈر جاری کرنے سے قبل مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر بنانے کےلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی تھی، جس میں اسپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل تھے۔

    فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ پندرہویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائےگا اور چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو توجہ کی ضرورت ہے ، ٹیکنالوجی میں ہم آگے جاکر اور کام کرنے والے ہیں۔

  • وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہدایت پر قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا

    وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہدایت پر قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ہدایت پر قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا جسے ماہ رمضان میں ہی جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سائنسی بنیاد پر قمری کیلنڈر تیار کرلیا ہے، پہلا روزہ اور عید کب ہوگی قمری کیلنڈر سے 5 سال پہلے ہی پتا چل جائے گا۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ماہ رمضان میں ہی قمری کیلنڈر جاری کریں گے، وفاقی وزیر نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کیلنڈر سے متعلق آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل سے منظوری کے بعد قمری کیلنڈر وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

    وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کیلنڈر جاری کرنے سے پہلے علماء سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، مشاورت کے لیے مفتی منیب الرحمان اور مفتی پوپلزئی کو دعوت دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: جودیکھنا چاہے وہ ایپ کے ذریعے چاند دیکھ سکےگا، فواد چوہدری

    یاد رہے چند روز قبل فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو توجہ کی ضرورت ہے ، ٹیکنالوجی میں ہم آگے جاکر اور کام کرنے والے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا ملک کی ترقی کےلیےسائنس اورٹیکنالوجی کواستعمال کرناہوگا، معیشت اوپر نیچے جاتی ہے ہمیں نیچے ملی اسے اوپر لے کر جائیں گے، ملک کو ہم نے بہتر معیشت اور ترقی یافتہ ملک بناناہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا علمائےکرام کوقمری کلینڈر سے متعلق کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی ہے، 15ویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائےگا، ایپ تیارکریں گےجس سےچانددیکھابھی جاسکےگا، علماکوکمیٹی میں دعوت دی ہے۔

  • فواد چوہدری کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں، قمری کیلنڈر کا فیصلہ علماء کی مشاورت سے ہوگا، نور الحق قادری

    فواد چوہدری کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں، قمری کیلنڈر کا فیصلہ علماء کی مشاورت سے ہوگا، نور الحق قادری

    پشاور: وفاقی وزیر برائے بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رویت ہلال کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو اس پر چالیس لاکھ کی جگہ چالیس کروڑ روپے لگانا کوئی بڑی بات نہیں، قمری کیلنڈر کے حوالے سے فیصلہ علمائے کرام کی مشاورت سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب فضول کاموں پر پیسے خرچ ہوجاتے ہیں تو رویت ہلال پر لگانے میں کیا حرج ہے؟ رویت کا مسئلہ حل کرنے کے لیے چالیس کروڑ لگانا کوئی بڑی بات نہیں اسی طرح اجلاس کے چالیس لاکھ بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی ختم کرناہےتواس پرتمام علماسےمشاورت کرنا ہوگی، جب تک رویت ہلال کمیٹی کوختم نہیں کیاجاتایہ کام کرتی رہےگی۔ نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ  رویت ہلال کمیٹی کوچلاناہے یاقمری کیلنڈر سے معاملات طے کرنا ہیں یہ فیصلہ علماکرام کی مشاورت سےہوگا، فوادچوہدری کی قمری کیلنڈر کے لیےکاوشوں کوسراہتےہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے گزشتہ دنوں رویت ہلال پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اجلاس کے لیے چالیس لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں، اس سے بہتر ہے آئندہ 10 سے 15 برس تک کا قمری کیلنڈر ماہرین کے مشورے سے تشکیل دے دیا جائے۔

    فواد چوہدری نے 7 مئی کو آگاہ کیا تھا کہ حکومت نے عیدین ، رمضان اور دیگر قمری مہینوں کا چاند دیکھنےکے لیے اہم فیصلہ کرلیا ، اب رویت ہلال کےلیےوزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور اُس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ کمیٹی آئندہ 5سال کےلیےقمری مہینوں کی درست تاریخیں طےکرےگی، جوائنٹ سائنٹیفک ایڈوائزرطارق مسعود کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم فیصل، ابو نسان اور وقار احمد اور اسپارکو سے غلام مرتضی بھی کمیٹی کاشامل ہیں۔

    کمیٹی آئندہ 5 سال کےلیے عیدین ، محرم اور رمضان سمیت دیگر چاند کی تاریخوں کا 100فیصد حقیقی تعین کرے گی اور اہم کیلنڈر جاری کرےگی، اقدام سے ہر سال رویت ہلال پرپیدا ہونے والا تنازع ختم ہوگا۔