Tag: قمر باجوہ

  • کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے لیے قمر باجوہ نے کہا تھا،عمر ایوب

    کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے لیے قمر باجوہ نے کہا تھا،عمر ایوب

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر قمر باجوہ نے کہا تھا کہ ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں قمر باجوہ نے مذاکرات کا کہا تھا یہ پی ٹی آئی کا فیصلہ نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ 550 ارب روپے کا پیٹرول اسمگل ہوکر آتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے، وفاقی حکومت نے اب تک 1500 ارب روپے ادا نہیں کیے، پنجاب خسارے میں ہے، خیبرپختونخوا سرپلس دکھا رہا ہے۔

    عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں غیریقینی صورتحال ہے، سیاسی استحکام سے معاشی استحکام جڑا ہوا ہے، تحریک انصاف کے دور میں امن تھا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک سے حالات کشیدہ ہوں گے تو دہشت گردی بڑھے گی، کسی کو اجازت نہیں دیتے کہ وہ ہمارے ملک میں مداخلت کرے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ امن کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے، ہمارے دور میں پاک افغان ٹریڈ ہوئی، چاہتا ہوں امن کو فروغ دیا جائے۔

    اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب سے بڑی سیاسی پارٹی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

    گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمران خان سب کو معاف کرنے کو تیار ہیں، ہر معاملے کیلیے ایک ٹائم فریم ہونا چاہیے، حکومت کے سامنے مطالبات تحریری رکھیں گے اور پھر ردعمل دیکھیں گے کہ حکومت کتنی سنجیدہ ہے۔

  • ’فیض حمید تنہا نہیں تھا قمر باجوہ بھی ساتھ تھا، ٹرائل ہونا چاہیے‘

    ’فیض حمید تنہا نہیں تھا قمر باجوہ بھی ساتھ تھا، ٹرائل ہونا چاہیے‘

    مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ فیض حمید تنہا نہیں تھا قمر باجوہ بھی ساتھ تھا ٹرائل ہونا چاہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ مینڈیٹ نہیں ملا حکومت نہیں بنانی چاہیے، مالیاتی اداروں سے ڈیل کرنے کے لیے ارینجمنٹ کی گئی تھی، مالیاتی اداروں سے ڈیل کرنے کے لیے ارینجمنٹ کی گئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت بنانے سےانکار کردیا تھا اس  لیے ارینجمنٹ  کی گئی، ملک کی خاطر ن لیگ نے حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ مالیاتی اداروں سے ڈیل کے لیے سیاسی حکومت ہونی چاہیے۔

    جاوید لطیف کے مطابق فارم 47 کی حکومت جس کو کہا جاتا ہے اس کی حقیقت ساری یہ ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کے لیے جدوجہد کی تکالیف برداشت کیں، ایک ادارے نے خود احتسابی شروع کی اچھی بات ہے مگر مکمل خود احتسابی ہوجائے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسرے ادارے بھی خود احتسابی شروع کریں تو نواز شریف کو بولتا دیکھیں گے۔

    جاوید لطیف نے کہا کہ 2018 کے بعد ہماری جماعت سے کچھ لوگ سہولت کاری کے لیے ملتے رہے، میں نے کہا تھا یہ سہولت کاری کرنے والے مفاہمت پرست نہیں، مفاہمت پرست کا کہنے پر میری جماعت نے مجھے نوٹس بھی دیا تھا۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ ریاست کو 9 مئی کا انصاف مل گیا ہے تو ٹرائل سوال عدالت میں ہونا چاہیے، 9 مئی کا انصاف ملنے میں کوئی رکاوٹ ہے تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونا چاہیے، دہشت گردوں کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوسکتا ہے تو 9 مئی کا والوں کا کیوں نہیں۔

  • میں قمر باجوہ کو ڈی نوٹیفائی کر سکتا تھا لیکن نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی

    میں قمر باجوہ کو ڈی نوٹیفائی کر سکتا تھا لیکن نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ اُس وقت کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو ڈی نوٹیفائی کر سکتے تھے لیکن اس کے باجود نہیں کیا۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ’’میں قمر باجوہ کو ڈی نوٹیفائی کر سکتا تھا لیکن نہیں کیا، کبھی فوج سے لڑائی نہیں کی، قمر باجوہ نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا۔‘‘

    انھوں نے کہا ہم نے اس سب کے باوجود بھی قمر باجوہ سے ملاقات کے لیے کمیٹی بنائی، اگر میں حکومت گرائے جانے کے باوجود 2 مرتبہ قمر باجوہ سے مل سکتا ہوں تو کسی سے بھی مل سکتا ہوں، اس وقت میری ذات کا نہیں پاکستان کا ایشو ہے اس لیے مجھے قائل کر لیں۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا گراف جیولری سیٹ کی مالیت 3 ارب ظاہر کر کے ہمیں سزا دی گئی، ہم نے گراف جیولری سیٹ کی مزید 3 جگہ سے کوٹیشن لے لی ہے، کوٹیشنز کے مطابق گراف جیولری سیٹ کی قیمت ایک کروڑ 80 لاکھ بنتی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن کا فیض حمید اور قمر باجوہ نے بتایا تھا، زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں، ان کا کیس کیوں نہیں سنا جا رہا، مجھے توڑنے کے لیے بشریٰ بی بی کو سزا دلوائی گئی، ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں جو پارٹی کو توڑنا چاہتے ہیں، وہی لوگ بشریٰ بی بی پر بھی الزام لگا رہے ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کمیٹیوں کی تشکیل سیاسی معاملات کے لیے بنائی گئی، حتمی فیصلے کور کمیٹی ہی کرے گی، امید صرف ججز سے ہے 6 ججز جو کھڑے ہوئے انھیں سلام پیش کرتا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا توشہ خانہ ریفرنس بنانے پر چیئرمین نیب اور انعام شاہ کے خلاف کیس کروں گا، بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جب تک ان کی اینڈواسکوپی نہیں ہوتی کیسے کچھ پتہ چل سکتا ہے، کوئی ٹیسٹ کیے بغیر کیسے پتا چل سکتا ہے کہ کھانے میں کیا ملاوٹ کی۔

  • نوجوان سوشل میڈیا پر اکسانے والے بیانات سے خبردار رہیں، آرمی چیف

    نوجوان سوشل میڈیا پر اکسانے والے بیانات سے خبردار رہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی شہری آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے، میرٹ اور امن و امان کی فضا بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں، نوجوان سوشل میڈیا پر اکسانے والے بیانات سے خبردار رہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے دورے میں آرمی چیف نے کہا کہ داعش اور دیگر تنظیمیں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہدف بنارہی ہیں،نوجوان شدت پسند تنظیموں کے حوالے سے خبردار رہیں۔

    Image may contain: 4 people, people standing and outdoor

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج محفوظ اور مستحکم پاکستان کے لیے کوشاں ہیں دیرپا امن کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

    Image may contain: 1 person

    انہوں نے کہا کہ فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے، میرٹ اور امن و امان کی فضا بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔

    Image may contain: 1 person, crowd and outdoor

    آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج محفوظ اورمستحکم پاکستان کے لیے کوشاں ہے، پاکستانی نوجوان ملک کو امن اور خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: عوام مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر فورسز کو دیں، آرمی چیف

    انہوں نے کہا کہ نوجوان میرٹ اور قانون کی حکمرانی پر عمل کریں، کامیابی کے لیے شارٹ کٹس کی طرف نہ جائیں، طلبا سوشل میڈیا پر اکسانے والے بیانات سے چوکس رہیں۔

    Image may contain: 1 person, crowd and outdoor

    دریں اثنا آرمی چیف نے آئی ایس پی آر میں انٹرن شپ کرنے والے طلباء سے ملاقات بھی کی۔

  • قانون کی حکمرانی ہر قیمت پر بحال کریں گے، آرمی چیف

    قانون کی حکمرانی ہر قیمت پر بحال کریں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہید میجر علی سلمان نے دفاع وطن کے لیے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا جس پر فخر ہے، ہمیں ہر قیمت پر قانون کی حکمرانی کو بحال کرنا ہے۔

    پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف آف اسٹاف میجر جنرل قمرباجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ میجرعلی شہید کی رہائش گاہ پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ شہید میجر علی نے مادرِ وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرکے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا پوری قوم کو اُن کی قربانی پر بہت فخر ہے۔

    اہل خانہ سے ملاقات کی ویڈیو

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ کسی بھی قسم کا خطرہ بہادر، متحد قوم کے عزم کو متاثر نہیں کرسکتا اور ہم ہر قیمت پر قانون کی حکمرانی کو بحال کر کے ملک میں امن کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سعودیہ قطر کشیدگی: وزیراعظم  اور آرمی چیف جدہ پہنچ گئے

    سعودیہ قطر کشیدگی: وزیراعظم اور آرمی چیف جدہ پہنچ گئے

    جدہ: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال گورنر نے کیا، دورے کا مقصد قطر اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسحق ڈاراور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود ہیں، ان کا استقبال گورنر مکہ فیصل بن عبدالعزیز نے کیا۔

    وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دورے کا مقصد خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

     

    وزیراعظم اور آرمی چیف ایک روزے دورے میں سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں قطر تنازع پر بات چیت کریں گے۔

    روانگی سے قبل وزیراعظم نے خلیجی ملکوں میں تعینات سفیروں کے ساتھ اہم بیٹھک کی، سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور کویت میں تعینات پاکستانی سفیروں نےمعاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

    گزشتہ روزترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ غیرملکی میڈیا میں گردش کرنے والی ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جو ایک مہم کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں جس کا مقصد پاکستان اور خلیج میں برادر ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔


    مزید پڑھیں : قطرمیں فوجی دستے نہیں بھیج رہے، ترجمان دفترخارجہ


    خیال رہے اس سے قبل غیر ملکی میڈ یا نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر اور سعودی عرب میں تنازع کے بعد پاکستان نے قطر میں اپنی فوج بھیج دی ہے جو قطری حکومت کی معاونت اور تحفظ کریں گے۔


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج نے قربانی کا جذبہ جنگی ہیروز سے سیکھا، باجوہ

    پاک فوج نے قربانی کا جذبہ جنگی ہیروز سے سیکھا، باجوہ

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کادورہ کیا، جوانوں سے خطاب میں سپہ سالار نے کہا کہ پاک فوج نے قربانی کا جذبہ جنگی ہیروز سے سیکھا ہے، ہمارے جوان قوم کی امنگوں پر پورا اترتے ہیں۔

    پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف آف اسٹاف نے سیالکوٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا اور وہاں موجود جوانوں اورافسروں کےساتھ تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ ’’پاک فوج کا کوئی بھی یونٹ جوانوں اور افسروں کی تربیت کا بہترین مرکز ہے، افسر اور جوان پیشہ وارانہ زندگی میں مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہیں‘‘۔

    انہوں نے کہا کہا پاک فوج نے قربانی کا جذبہ جنگی ہیروز سے سیکھا ہے اور ہمارے جوان ہمیشہ قوم کی امنگوں پر پورا اترتے ہیں۔ سیالکوٹ پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

  • پاک فوج کا وقار ہر حال میں برقرار رکھیں گے، آرمی چیف، کھاریاں‌ کا دورہ

    پاک فوج کا وقار ہر حال میں برقرار رکھیں گے، آرمی چیف، کھاریاں‌ کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج ایک بہترین ادارہ ہے، اس کا وقار اور ساکھ ہر حال میں بحال رکھیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کھاریاں کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ آرمی چیف نے جہلم میں آرمی فائرنگ کے مقابلے کا فائنل سیشن بھی دیکھا۔

    دورے میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشن کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اس دوران ڈی جی آئی ایس پی آر اور آرمی چیف نے فائرنگ مقابلوں کے آخری سیشن کا معائنہ کیا۔

    qamar-bajwa-post-1

    افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آرمی ایک بہترین ادارہ ہے، پیشہ وارنہ تیاریاں جاری رکھی جائیں، پاک فوج کے افسران و جوان اپنی صلاحیتوں کونکھارنے کے لیے ایسے مقابلوں میں شرکت کرتے رہیں۔

    قمر جاوید باجوہ سے افسران نے نیوز لیکس سے متعلق سوالات کیے جبکہ فوجی عدالتوں سے متعلق رانا ثناء اللہ کے بیان پر بھی سوالات کیے گئے۔آرمی چیف نے ملکی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    qamar-bajwa-post-2

    دریں اثنا ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے۔

  • فوجی عدالتوں‌ کے فیصلوں سے دہشت گردی کم ہوئی، آرمی چیف

    فوجی عدالتوں‌ کے فیصلوں سے دہشت گردی کم ہوئی، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں نے بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حساس مقدمات کو نمٹایا جس کے نتیجے میں دہشت گردی میں کمی آئی، قبائل افراد کی واپسی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں پہلی بار نئے آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملکی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، آپریشن ضرب عضب اور فوجی عدالتوں کی دوسالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    کانفرنس کے شرکا نے آپریشن ضرب کے نتیجے میں حاصل شدہ کامیابیوں اور ملک بھر میں دہشت گردی کی وارداتوں میں کمی اور امن و امان کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف نے ہدایات جاری کیں کہ انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کے نتیجے میں جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں انہیں دیرپا اور مستقل کرنے کے لیے آپریشن کو بھرپور طریقے سے جاری رکھا جائے۔

    انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ مختلف قبائل علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے قبائل افراد کی جلد واپسی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنس دان، انجینئرز،ٹیکنیشن اور دیگر متعلقہ افراد کا مبارک باد پیش کی ۔

    فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے اپنی مقررہ دو سالہ مدت کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، حساس مقدمات کو نمٹایا اور اہم فیصلے کیے، عدالتی فیصلوں کے نتیجے میں دہشت گردی میں کمی آئی۔

    شرکا نے عزم کا اعادہ کیا کہ قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ فوج تعاون جاری رکھے گی، پاک فوج ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

  • آرمی چیف کی صدر مملکت اور وزیر اعظم سے ملاقات

    آرمی چیف کی صدر مملکت اور وزیر اعظم سے ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے معاملات اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف وزیر اعظم اور صدر مملکت سے یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے درمیان قومی سلامتی کے معاملات اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں ملک کی صورتحال اور علاقائی سیکیورٹی پر بھی گفت و شنید کی گئی۔

    ملاقات میں خاص طور پر لائن آف کنٹرول، ویسٹرن بارڈر اور آپریشن ضرب عضب زیر بحث آئے۔ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا جبکہ آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    بعد ازاں آرمی چیف نے صدر مملکت سے بھی ملاقات کی جس میں قومی سلامتی معاملات اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔