Tag: قمر زاماں کائرہ

  • وزیر اعظم عمران خان،طاہر القادری سے خودبات کریں، سراج الحق

    وزیر اعظم عمران خان،طاہر القادری سے خودبات کریں، سراج الحق

    پشاور: جماعت اسلامی پاکستان نے وزیر اعظم سے عمران خان اور طاہر القادری سے براہ راست بات چیت کا مطالبہ کردیا ہے جماعت اسلامی نے آج اسلام آباد میں مجلس مشاورت بھی طلب کی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مجلس مشاورت میں حکومت، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی، ان کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کا نفاذ ملک و قوم کیلئے اچھا نہیں ہوگا،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کے حل کیلئے مجلس مشاورت کیلئے مختلف جماعتوں سے رابطے ہو گئے ہیں، جس میں معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر اور کامران مرتضٰی کو بھی دعوت دی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ غلط فہمیوں کی ایک خلیج پیدا کر دی گئی ہے۔

  • حکومت اورفریقین میں مذاکرات، سراج الحق، قمر زماں کائرہ کا اظہاراطمینان

    حکومت اورفریقین میں مذاکرات، سراج الحق، قمر زماں کائرہ کا اظہاراطمینان

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور قمر زاماں کائرہ نے عمران خان، طاہر القادری اور حکومت کے درمیان نوے فیصد مطالبات طے ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ مطالبات پرعمل درآمد دھرنے کے شرکاء کی کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ کئی روز سے دھرنا جاری ہے لیکن کسی کا بال بھی بیکا بھی نہیں ہوا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان ، طاہر القادری اور حکومت کے درمیان جومطالبات زیر التوا ہیں ان کا حل آئین کی رو سے نکالا جائے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زماں کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری کے مطالبات کی منظوری پر دونوں فاتح کے طور پر سامنے آئے ہیں، پی پی پنجاب کے رہنما نے دونوں رہنماؤں کے لانگ مارچ کو پر امن انداز سے منزل مقصود تک پہنچنے کوجمہوری رویہ قرار دیا ۔