Tag: قمر زماں کائرہ

  • چیف جسٹس کے خلاف نوازشریف کا بیان قابل مذمت ہے، پہلے وہ اپنے گریبان میں‌ جھانکیں: قمر زمان کائرہ

    چیف جسٹس کے خلاف نوازشریف کا بیان قابل مذمت ہے، پہلے وہ اپنے گریبان میں‌ جھانکیں: قمر زمان کائرہ

    لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے خلاف نوازشریف کا بیان قابل مذمت ہے.

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر نے نواز شریف کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان قابل مذمت ہے، میاں صاحب کے نزدیک لیول پلے فیلڈ کا مطلب یہ ہے کہ ادارے ان کی تعریف کریں.

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو افتخار چوہدری جیسا جج چاہیے، جو انھیں ہیرو قراردے، نواز شریف 2013 جیسا انتخابی ماحول چاہتے ہیں، جو اب دستیاب نہیں، دس سال سے پیپلز پارٹی کا احتساب ہورہا ہے، مگر ہم نے کبھی ایسی زبان استعمال نہیں کی.

    قمرزمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف نے صرف جمہوریت کے ثمرات سمیٹے، وہ ہر آزمائش میں بزدل ثابت ہوئے، دوسرے پر تنقید کرنے سے قبل نوازشریف پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں.

    [bs-quote quote=”نواز شریف کو افتخار چوہدری جیسا جج چاہیے، جو انھیں ہیرو قراردے، نواز شریف 2013 جیسا انتخابی ماحول چاہتے ہیں، جو اب دستیاب نہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”قمر زمان کائرہ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/Kaira60x60.jpg”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ ہمیں افتخار چوہدری اور طالبان نے انتخابی مہم نہیں چلانے دی تھی، ہمارا وزیراعظم بھی نااہل ہوا، گورنر اور وزیر کواسلام آباد میں شہید کیا گیا.

    انھوں‌ نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم، گورنرکا بیٹا اغوا کیا گیا، مگرہم نے بہادری سے مقابلہ کیا، جوڈیشل ایکٹوازم پری پول رگنگ ہے, توہم 10 سال سے سامنا کر رہے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ جب عدلیہ نے سندھ حکومت کے خلاف ایکشن لیا، تب تو نوازشریف خوش تھے، جب سندھ کے سیاست دانوں کو نشانہ بنایا جارہا تھا، تب نواز شریف کی منطق کہاں تھی، کراچی میں پانی ،صفائی کے بارے میں عدالتی کارروائی پر ن لیگ بغلیں بجاتی تھی.

    یاد رہے کہ آج احتساب عدالت کے باہر نواز شریف نے اپنے بیان میں‌ چیف جسٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس عمران خان اور آصف زرداری کی زبان بول رہے ہیں.


    انتخابات میں سب کے لیے یکساں مواقع ہونے چاہئیں‘ نوازشریف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سینیٹ میں حکومت کے اتحادیوں نے بھی ان کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا: قمر زماں کائرہ

    سینیٹ میں حکومت کے اتحادیوں نے بھی ان کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا: قمر زماں کائرہ

    لاہور: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زماں کائرہ نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ ڈرائنگ رومز میں نہیں، کارکنوں کی مشاورت سے دیں گے.

    قمر زماں کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے. ٹکٹ کارکنوں کی مشاورت سے دیے جائیں گے۔

    سینیٹ انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ اس کے اتحادی بھی تھے، مگر اتحادیوں نے بھی حکومتی امیدوار کو ووٹ نہیں دیے. اسی وجہ سے حکومتی اتحاد کو شکست ہوئی.

    پیپلزپارٹی کے سینئر لیڈر کا کہنا تھا کہ عدالتیں نواز شریف کے حق میں فیصلے دیں، تو اچھی ہیں، مگر میاں صاحب کو جھوٹا قرار دیں، تو بری، یہ کہاں کا انصاف ہے. نوازشریف کہتے ہیں، میں نےکرپشن نہیں کی تو کیوں نکالا، حالاں کہ انھیں جھوٹ بولنے پر نکالا گیا ہے.

    انھوں نے حریف جماعت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کی اولاد کے اربوں ڈالر کے اثاثے ہیں اورآپ کہتے ہیں میں نے کرپشن نہیں کی، نوازشریف کے خلاف نیب عدالت میں کرپشن کے کیس ہیں.


    ایون فیلڈ ریفرنس : شریف خاندان کے خلاف سماعت 20 مارچ تک ملتوی


    یاد رہے کہ آج اسلام آباد میں شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنس کی سماعت کی تھی. سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

    احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحب زادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔


    نواز شریف،مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکومت خود عام انتخابات میں تاخیر چاہتی ہے: قمر زمان کائرہ

    حکومت خود عام انتخابات میں تاخیر چاہتی ہے: قمر زمان کائرہ

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت خود عام انتخابات میں تاخیر چاہتی ہے۔ شریف خاندان کو سزا ہوگئی تو یہ جمہوری نظام کا تسلسل نہیں چاہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ میاں صاحب ہمیشہ پوچھتے تھے مجھے کیوں نکالا۔ عدالت نے میاں نواز شریف کو بتا دیا کہ آپ کو کیوں نکالا، ’میاں صاحب آپ نے قوم سے جھوٹ بولا اسی لیے آپ کو نکالا گیا‘۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کڑی باقی رہ گئی وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ہے۔ میاں صاحب کے خاندان کا کیس منطقی انجام کو پہنچے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت خود آئندہ انتخابات میں تاخیر کے راستے پر چل رہی ہے۔ مردم شماری نتائج کے بعد پارلیمانی اجلاس میں حکومت نے جھوٹ بولا۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ’آئین کے تحت کابینہ واحد فورم نہیں جس سے فیصلے کیے جاتے ہیں‘۔

    ان کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی اسی لیے وہ بھگت رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مطالبے کے بعد حلقہ بندیوں کا معاملہ سی سی آئی میں گیا۔ وزیر اعظم اعلان کر کے 2 یا 3 گھنٹے سی سی آئی کے لیے نکال سکتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب آپ کا کیس بھی کھلنے والا ہے۔ طعنے دینے اور عوام کی عدالت سے پہلے قانون کی عدالت کا سامنا کریں۔ ’شریف خاندان کو سزا ہوگئی تو یہ جمہوری نظام کا تسلسل نہیں چاہیں گے‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ فوج اور عدلیہ مشتعل ہو: قمر زماں کائرہ

    مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ فوج اور عدلیہ مشتعل ہو: قمر زماں کائرہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زماں کائرہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی کوشش ہے کہ کسی طرح فوج اور عدلیہ مشتعل ہو، ن لیگ کبھی جمہوریت کےساتھ نہیں رہی ہمیشہ ڈی ریل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزماں کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیرت کی بات ہے مسلم لیگ ن والے آج ہمیں طعنے دے رہے ہیں۔ یہ لوگ تو کبھی جمہوریت کے ساتھ نہیں رہے ہمیشہ ڈی ریل کیا۔ 18 ویں ترمیم کے بعد کا فیصلہ سازی کے لیے کابینہ واحد فورم نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہیں گیا، معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل نہ بھیجنا حکومت کی غیر سنجیدگی ہے۔ حکومت نے قانون سازی نہیں کی جس کی وجہ سے انتخابات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    قمر زماں کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت سے درخواست ہے کہ صرف ایک خاندان پر نہیں ملک پر توجہ دیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی کوشش ہے کہ عدلیہ مشتعل ہوجائے، فوج اور عدلیہ پر مسلسل تنقید کی جا رہی ہے لیکن وہ برداشت کر رہے ہیں۔ حکمران جماعت کا ہدف تنقید ہی فوج اور عدلیہ ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی حکومت یا ٹیکنو کریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں، قومی حکومت یا ٹیکنو کریٹ حکومت کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے۔ نواز شریف تو نااہل ہو گئے ہیں آئندہ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

    قمر زماں کائرہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف تم نے ہمارا احتساب کیا اب اپنا کراؤ، کائرہ

    نواز شریف تم نے ہمارا احتساب کیا اب اپنا کراؤ، کائرہ

    لاہور: پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ اور جے آئی ٹی کے خلاف کوئی مہم جوئی ہوئی تو اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور نواز شریف کو پسپا کر دیں گے۔

    لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان رنگے ہاتھوں پکڑا جا چکا ہے، وہ اب کچھ بھی کرلیں بچ نہیں سکتے۔

    انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے اب لڑو یا جے آئی ٹی کو بدنام کرو جو مرضی کرو اب نہیں بچو گے، بلاول بھٹو نے کہہ دیا ہے پیپلز پارٹی اس لڑائی میں آئینی اداروں کا دفاع کرے گی۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر عدلیہ اور جے آئی ٹی کے خلاف کوئی مہم جوئی ہوئی تو اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور نواز شریف کو پسپا کر دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ احتساب کا سامنا اور اداروں کا ناجائز سلوک تک برداشت کیا ، پیپلز پارٹی نے یہ ادارے بنائے اور ان کے لیے قربانی دی ہے، نواز شریف کو اپنے خاندان کو احتساب سے بچانے کے لیے ادارے تباہ نہیں کرنے دیں گے، ہم نے ادارے بنائے ہیں تو ان کا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف شریفوں کا گلو بٹ رویہ برداشت نہیں کریں گے،نواز شریف تم نے ہمارا احتساب کیا اب اپنا کراؤ، چیخو مت اور سامنا کرو، شریف خاندان کو اب دنیا کی کوئی طاقت احتساب سے نہیں بچا سکتی۔

  • عمران خان یوٹرن لیتے ہیں، ساتھ چلنا مشکل ہے، قمر زماں کائرہ

    لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کےصدر قمر الزمان کائرہ کہا کہ ماضی میں بھی عمران خان نے خود بھی اپنی راہیں جدا کر لی تھیں ۔

    پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزماں کائرہ لاہور میں میڈیا سے بات کررہے تھے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی تحریک انصاف کو ساتھ لے کر چلے لیکن عمران خان نے خود اپنی راہیں جدا کرلیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرزِ سیاست میں کئی یوٹرن آتے ہیں ان کے اس اندازِ فکر ان کی اپنی جماعت کے لوگ پریشان ہیں۔

    وزیرمملکت مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے قمرزمان نے کہا ان کے سر پر صوبائی حکومت سوار ہے، پنجاب میں آج بھی جہادی کیمپ اور سلیپنگ سیل کام کر رہے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر سب سے زیادہ عملدرآمد سندھ نے کیا۔

    قمر زماں کائرہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوکسی عدالت اور کمیشن سےسزا نہیں ہوگی تا ہم اگر یہی مقدمات پیپلز پارٹی کے خلاف ہوتے تو کب کی سزاسنائی جاچکی ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ پییپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو پورے پاکستان میں جڑیں رکھتی ہے اور ملک کے کونے کونے میں اس کے کارکنان موجود ہیں۔