Tag: قمر منصور

  • ایم کیوایم نے قمرمنصور کو پاڑٹی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا

    ایم کیوایم نے قمرمنصور کو پاڑٹی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا

    کراچی: رینجرز نے ایم کیوایم رہنما قمرمنصور کورہا کردیا،رہائی کےکچھ دیر بعد ہی ایم کیوایم نےذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا۔

    رینجرز نے ایم کیوایم رہنما اورسابق صوبائی وزیر قمرمنصور کون وے روزہ ریمانڈ مکمل ہونے سے پہلےہی رہا کردیا، قمر منصور کو خراب صحت کی وجہ سے ترپن دن بعد رہائی ملی۔

    رینجرز حکام نے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ قمر منصور بیمار ہیں اور ان سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے، ایم کیوایم رہنما نے کمردرد کی شکایت کی تھی۔

    رہائی کے چند گھنٹے بعد ہی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے قمرمنصور کو تحریک کی تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا، کارکنوں کوہدایت کی گئی ہے کہ قمرمنصور کی خواہش کے مطابق ان سے تحریکی معاملات میں کوئی رابطہ نہ رکھیں۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے سینئررکن قمرمنصور کی موجودہ ذہنی وجسمانی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں تحریک کی تمام تر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا ہے، یہ فیصلہ رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج نے اس رپورٹ کی بنیاد پر قمر منصور کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے، قمر منصور کو 17 جولائی کو ایم کیو ایم کے ہیڈکواٹر نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    قمر منصور کے علاوہ نائن زیرو پر چھاپے میں انچارج رابطہ کمیٹی کیف الویٰ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جنھیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

  • سندھ کے حکمران پانی کے بحران پر سیاست کررہے ہیں، قمرمنصور

    سندھ کے حکمران پانی کے بحران پر سیاست کررہے ہیں، قمرمنصور

    کراچی : پانی کے بحران اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف عوامی احتجاجی مہم کے نویں روز ایم کیو ایم اور لانڈھی کورنگی کے علاقہ مکینوں نے کورنگی میں احتجاجی دھرنا دیا۔

    احتجاجی دھرنے میں اراکین رابطہ کمیٹی اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ خواتین نے پانی نہ ملنے کے باعث خالی مٹکوں کو بھی توڑ ڈالا۔

    اس موقع پر متحدہ کے رہنما قمر منصور کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور شرجیل میمن پانی کے بحران پر سیاست کر رہے ہیں ۔شرجیل میمن سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے بجائے جو آر او پلانٹ خراب ہیں انکو صیح کروا دیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بتائیں کہ واٹر بورڈ کو ریلیز ہونے والے فنڈ کہاں ہے، فری واٹر ٹینکر سروس صرف فوٹو سیشن کا ذریعہ ہے.

    انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پندرہ سال کی حکمرانی کو چھوڑے اور یہ بتائے کہ اس نے پانی کے بحران کے لئے کیا کردار ادا کیا۔

  • ریلی پر حملے کا بدلہ ضرور لیں گے۔ سراج الحق

    ریلی پر حملے کا بدلہ ضرور لیں گے۔ سراج الحق

    کراچی : این اےدوسو چھیالیس کے ضمنی الیکشن کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی، انتخاب سے زیادہ انتخابی مہم خطرناک ہوتی جا رہی ہے ۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ریلی پر حملہ کرنےوالوں نے بہت بڑاظلم کیا،اس کا بدلہ ضرورلیں گے، این اے دو سو چھیالیس کامحاذ کل کے بعد سے مزید گرم ہوگیا ۔

    ضمنی معرکے کی مہم بل بورڈز انتخابی کیمپ اور پوسٹرز سے نکل کر ہاتھا پائی تک جا پہنچی ہے، گزشتہ روز لیاقت آباد میں جماعت اسلامی کی ریلی پر نا معلوم افراد نے حملہ کر کے کئی کارکنان زخمی اور گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے تھے۔

    جس کا الزام جماعت اسلامی نے ایم کیو ایم کے کارکنان پر لگایا۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ترازو والے پتنگ والوں کے کیمپ کے آگے سے گزر رہے تھے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور نےالزام لگایا ہے کہ پہل دوسری طرف سے ہوئی تھی ، کراچی کے ضمنی انتخابات میں جناح گراؤنڈ سے شروع ہونے والی کشیدگی کریم آباد پر پی ٹی آئی کے کیمپ تک جا پہنچی تھی، ریلی پر حملے نے انتخاب سے زیادہ مہم خطرناک بنا دی۔