Tag: قندوز

  • افغان شہر قندوز میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملہ ،10افراد ہلاک، متعدد زخمی

    افغان شہر قندوز میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملہ ،10افراد ہلاک، متعدد زخمی

    کابل : افغانستان کے شہر قندوز میں خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، حملے میں قندوز پولیس چیف بھی زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر قندوز میں خود کش دھماکے میں سیکورٹی فورسزکو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں حملے میں قندوز پولیس چیف بھی زخمی ہوئے،افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد میں قندوز پولیس چیف کے ترجمان بھی شامل ہیں۔

    سیکورٹی حکام کے مطابق دھماکہ حساس علاقے کے قریب ہوا، حملے کے ساتھ ہی شہر کی بجلی معطل ہو گئی اور شہری گھروں میں محصور ہو گئے جب کہ ٹیلی فونز اور رابطے کے دیگر ذرائع بھی معطل ہوگئے۔

    دھماکے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، افغان سیکورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی۔

    خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق افغان وزارت داخلہ کا دعویٰ ہے کہ طالبان شہری علاقوں میں پناہ گزین ہیں اس کے علاوہ کچھ شدت پسند ایک سرکاری اسپتال میں بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف فضائی کارروائی ممکن نہیں۔

    مزید پڑھیں: کابل میں شادی کی تقریب میں دھماکہ، 63 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ ہفتے خودکش بمبار نے شادی کی تقریب میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 63 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    کابل پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے میں ہزارہ کمیونٹی کے افراد نشانہ بنے۔عینی شاہدین کے مطابق خودکش دھماکہ اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب جاری تھی اور شادی ہال مہمانوں سے بھرا ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں حالات بہت کشیدہ رہے ہیں حالانکہ طالبان اور امریکہ امن معاہدے کے اعلان کے قریب پہنچ رہے ہیں طالبان اور امریکی نمائندے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات کررہے ہیں اور فریقین نے پیشرفت کی اطلاع بھی دی ہے۔

  • افغانستان، امریکی فضائی حملے میں خواتین، بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق

    افغانستان، امریکی فضائی حملے میں خواتین، بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق

    کابل: افغانستان کے صوبے قندوز میں امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں خواتین، بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 افغان اہلکار بھی شامل ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے قندوز میں امریکی فضائی حملے میں گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں خواتین، بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے، امریکی فوج کے ترجمان نے فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ طالبان کے ٹھکانوں پر کیا گیا ہے۔

    سارجنٹ ڈیبرا رچرڈسن نے کہا کہ فضائی حملہ طالبان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، طالبان عام افراد کے گھروں میں پناہ لیے ہوئے تھے اور مبینہ طور پر خاندانوں نے انہیں پناہ دے رکھی تھی۔

    کمانڈر ابراہیم کے مطابق فضائی حملے سے قبل 20 منٹ تک طالبان اور افغان امریکی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 12 سویلین اور 6 اہلکار جاں بحق ہوئے۔

    مزید پڑھیں: افغانستان: طالبان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملے، 28 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    سارجنٹ ڈیبرا رچرڈسن نے واضح کیا کہ امریکی فضائی حملے کے بعد دونوں طرف سے جاری فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی فورسز کے بم افغان چوکیوں پر بھی گرے جس کے نتیجے میں 4 سے 8 افغان فورسز کے اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    دوسری جانب افغان حکومت کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان کی گل تیپا ضلع میں طالبان اور امریکا افغان ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپوں میں چار افغان اہلکار دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے فضائی حملے کو امریکا کی جوابی کارروائی قرار دیا جارہا ہے۔

  • عمران خان کی قندوز کے مدرسے پر بمباری کی مذمت

    عمران خان کی قندوز کے مدرسے پر بمباری کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے افغان صوبے قندوز کے مدرسے پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کا قتل عالمی ضمیر کے چہرے پر طمانچہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو روز قبل افغان صوبے قندوز کے مدرسے پر ہونے والی بمباری کی سخت مذمت کی ہے۔

    عمران خان نے کم سن بچوں سمیت بڑے پیمانے پر ہلاکتوں پر کرب و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کا قتل عالمی ضمیر کے چہرے پر طمانچہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ کا مکروہ چہرہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ واقعے سے خطے سمیت عالمی امن پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ اس واقعے نے ڈمہ ڈولہ سانحے کے زخم تازہ کر دیے ہیں۔ ڈمہ ڈولہ میں دینی مدرسے پر حملے کے بعد دہشت گردی بڑھی تھی۔

    مزید پڑھیں: افغان صدر نے مدرسے پر حملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کی شر انگیز کارروائیاں شدت کے اسباب مہیا کرتی ہیں۔ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل افغان صوبہ قندوز کے ضلع دشت آرچی میں واقع مدرسے پر افغان فورسز کی جانب سے فضائی حملہ کیا گیا تھا۔

    فورسز کے مطابق یہ حملہ طالبان کے تربیتی مرکز پر کیا گیا تھا جہاں انہیں طالبان کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، تاہم بعد ازاں حملے میں بچوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔

    حملے میں 50 کے قریب افراد مارے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • طالبان کا قندوزشہرکےضلع قلعہ ذال پرقبضہ

    طالبان کا قندوزشہرکےضلع قلعہ ذال پرقبضہ

    کابل: افغان حکام کاکہناہےکہ طالبان نے شمالی افغان ضلع ذال پرقبضہ کرلیا ہےجس کےبعد سیکورٹی فورسز اس علاقے سے نکل آئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق افغان صوبے قندوزپولیس کےترجمان محفوظ اکبری کا کہناہےکہ قندوز شہر کےمغرب میں واقع قلعہ ذال پر طالبان نے قبضہ کرلیا۔

    قندوز پولیس کےترجمان کاکہناہےکہسکیورٹی فورسز نے ایسا قلعہ ذال میں 24 گھنٹوں کی شدید لڑائی کے بعد شہریوں اور فوجی جانوں کو بچانے کے لیے کیا ہے۔

    دوسری جانب طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہاہےکہ طالبان نےپولیس ہیڈ کوارٹر،گورنر کےکمپاؤنڈ اورضلع میں تمام سکیورٹی چوکیوں پرقبضہ کرلیا ہے۔

    طالبان کےترجمان کےمطابق متعدد افغان پولیس کے اہلکار اور فوجی جھڑپوں میں ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں۔

    خیال رہےکہ طالبان نے گذشتہ 18 ماہ کے دوران دو مرتبہ مختصر مدت کے لیے قندوز کے مرکز پر قبضہ کیا تھا۔


    افغانستان میں فوجی ہیڈکوارٹر پرحملہ‘140فوجی ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ مزارِ شریف کے قریب واقع فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 140 سے زیادہ افغان فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

    واضح رہےکہ افغان حکام کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں دس طالبان جنگجو بھی مارے گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • افغانستان میں نیٹو کا فضائی حملہ،30افراد ہلاک

    افغانستان میں نیٹو کا فضائی حملہ،30افراد ہلاک

    کابل : افغانستان کے شہر قندوزمیں نیٹو کے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 شہری ہلاک اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں آپریشن کے دوران نیٹو کی فضائی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

    نیٹو کی بمباری میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد متاثرہ افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد لاشیں لے کر گورنر ہاؤس کے باہر پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا۔

    قندوز گورنر کے ترجمان محمود دانش نے کا کہناتھاکہ یہ آپریشن قندوز شہر سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک علاقے میں کیا۔انہوں نے کہا کہ نیٹو سے فضائی مدد اس وقت مانگی جب جب افغان سپیشل فورسز کو طالبان نے گھیرے میں لے لیاتھا۔

    مزید پڑھیں:افغان ایئرفورس کی اپنے ہی فوجیوں پر فائرنگ،5فوجی ہلاک

    نیٹومشن کےترجمان کا کہنا ہے امریکی فورسز نے قندوز میں افغان فورسز کی مدد کے لیے کارروائی کی۔ شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل افغان اتحادی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا تھا جس میں 14طالبان ہلاک اور تین زخمی ہوئے ،آپریشن میں تین افغان کمانڈوز اور دو امریکی فوجی اہلکار بھی مارے گئےتھے۔

  • قندوز کے اہم ضلعے پر افغان حکومت کا دوبارہ کنٹرول

    قندوز کے اہم ضلعے پر افغان حکومت کا دوبارہ کنٹرول

    کابل : افغانستان کے شمالی صوبے قندوز کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فورسز نے ضلع خان آباد پر سے طالبان کا قبضہ چھڑا لیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق قندوز کے گورنر اسد اللہ عمر خیل نے کہا کہ افغان فورسز نے ضلع خان آباد پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے.انہوں نے یہ دعویٰ طالبان کی جانب سے خان آباد پر قبضے کیے جانے کے چند گھنٹے بعد کیا.

    اس سے قبل افغانستان میں حکام کا کہنا تھا کہ طالبان عسکریت پسندوں نے شمالی صوبے قندوز کے ایک اہم ضلعے پر قبضہ حاصل کر لیا ہے.

    جنگجوؤں نے کئی جانب سے ایک ساتھ حملہ کیا اور حکومتی فورسز کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا.قندوز گذشتہ برس طالبان کے قبضے میں آ گیا تھا.

    *قندوز پر افغان طالبان کا قبضہ ختم کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کا آپریشن

    مقامی حکام کا کہنا تھا کہ گولہ بارود اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی کمی کی وجہ سے خان آباد ضلع طالبان کے ہاتھوں میں چلا گیا.

    یاد رہےسنہ 2014 میں بین الاقوامی فوجوں کے انخلا کے بعد سے طالبان نے ایک بار پھر ملک کے مختلف حصوں میں کئی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے.

    *طالبان کا افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع وردوج پر بھی قبضہ

    افغان سکیورٹی فورسز ملک کے 34 صوبوں میں سے نصف میں باغیوں کے ساتھ برسرِ پیکار ہے.چند دن قبل طالبان نے قریبی صوبے بغلان کے ایک ضلعے پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔

    خان آباد کے ضلعی منتظم حیات اللہ امیری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کوبتایا کہ ’طالبان نے مختلف جگہوں سے حملہ کیا تھا ہم نے کئی گھنٹوں تک مزاحمت کی لیکن ہمیں کوئی مدد نہیں ملی۔‘

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے پورے ضلعے کے علاوہ اسلحے اور فوجی گاڑیوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں افغانستان کے شہر قندوز پر افغان طالبان کا قبضہ ختم کرنے کےلیے سیکورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا تھا۔

  • نیٹو افواج کا قندوز کے ہسپتال پر فضائی حملہ، 16افراد ہلاک اور 37زخمی

    نیٹو افواج کا قندوز کے ہسپتال پر فضائی حملہ، 16افراد ہلاک اور 37زخمی

    قابل: نیٹو افواج کی جانب سے قندوز کے ہسپتال پر فضائی حملے پر اقوام متحدہ نے تنقید کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ قندوز ہسپتال میں حملہ مجرمانہ فعل ہے ۔حملے کے نتیجے میں 16افراد ہلاک اور 37زخمی ہوئے ہیں ۔

    غیر ملکی میڈ یا کے مطابق امریکی فضائی فورسز قندوز میں فضائی آپریشن کر رہی ہے جنہوں نے ہسپتال پر 30منٹ تک حملہ کیا ۔افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ نیٹو فورس نے اس حملے پر معافی مانگی ہے ، ہلاک ہونے والوں میں 9ہسپتال کے اہلکار اور7مریض ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں ۔

    بین الا قوامی تنظیم میڈ یکل چیریٹی میڈیسنز سنز فرنٹیئر ”ایم ایس ایف“نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے وقت امریکی اور افغان فورسز ہسپتال پر ہو نے والے فضائی حملے سے آگاہ تھیں ۔