Tag: قندیل بلوچ

  • قندیل  کو قتل کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں، بھائی گرفتار،جرم کا اعتراف

    قندیل کو قتل کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں، بھائی گرفتار،جرم کا اعتراف

    ملتان: پولیس نے قندیل بلوچ کو قتل کرنے والے اس کے بھائی ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا،ملزم نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کیا اور کہا ہے اسے قتل پر کوئی شرمندگی نہیں۔

    سی پی او ملتان اظہر اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا اوربتایا کہ ملزم وسیم نے غیرت کے نام پر اپنی بہن قندیل بلوچ کو قتل کیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کرلی۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم نے بہن کو گلا دبا کر قتل کیا اور وہاں سے ڈی جی خان فرار ہوگیا، گرفتاری کے بعد ملزم وسیم نے قتل کا اعتراف کرلیا تاہم تفتیش جاری ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ملزم نے بہن کو مارنے سے نشہ آور دوا ملا ہوا دودھ پلایا، اس بات کا حتمی اندازہ پوسٹ مارٹم کی مکمل رپورٹ کے بعد ہوگا۔

    بعدازاں میڈیا کے اصرار پر پولیس نے ملزم کے منہ پر سے کپڑا اتار دیا اور اسے میڈیا کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے پیش کردیا۔ملزم نےصحافیوں کو بتایا کہ بہن کے میڈیا پر آنے اور وڈیوز سامنے آنے کے بعد ہم پر لوگوں کا دبائو تھا، پہلے بھی اس کی ویڈیوز آئیں لیکن وہ اتنی خراب نہیں تھیں اب جو ویڈیو آئی اس کےسبب اسے مارنے کا فیصلہ کیا، نشہ آور دودھ پلایا اور گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزم نے مزید بتایا کہ مجھے قتل پر کوئی کی شرمندگی نہیں، وجہ بتا چکاہوں کہ ہم بلوچ ہیں اور غیرت مند لوگ ہیں ایسی حرکتیں برداشت نہیں تھیں، میرے ساتھ کوئی نہیں ہے، میں نے اکیلے ہی یہ قتل کیا۔

    دریں اثنا پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی لاش ایدھی سرد خانے میں رکھی ہے جسے صبح پانچ بجے اس کے آبائی گائوں بھیج دیا جائے گا۔

  • قندیل بلوچ نے بھارتی وزیراعظم کو سخت پیغام دیدیا

    قندیل بلوچ نے بھارتی وزیراعظم کو سخت پیغام دیدیا

    پاکستانی ٹی وی اداکارہ قندل بلوچ نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مود ی کو سخت پیغام بھیجنے کا فیصلہ کیا اور ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے کے بعد فیس بک پیج پر اپ لوڈکردیا۔

    اس ویڈیو میں قندیل بلوچ نے مودی کو خبردار کیاہے کہ پاکستانیوں سے بچ کررہو اور مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ’ ڈارلنگ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ تم انسان کے بچے بن کررہو، اوکے، اور ہمیں غصہ مت دلاﺅ ،بتارہی ہوں کہ جس دن ہمیں غصہ آگیا ، اس دن کوئی نہیں بچے گا، نہ آپ بچو گے اور نہ کوئی اور بچے گا ،یہ میری بات لکھ لو اور ڈرو ہم سے ،او کے،چلو اب تم چائے پیو او ر لوگوں کو چائے پلاﺅ ،بائے‘۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں قندیل بلوچ کاکہناتھاکہ مودی جی ،ریلوے سٹیشن کے قریب آپ کا چائے کا بزنس کیسا چل رہا ہے، مجھے اُمید ہے کہ بہت اچھا چل رہا ہوگا ، معاف کیجیے میں نریندر مودی کی بات کر رہی ہوں جوبھارت کے وزیراعظم ہیں ،مودی جی چائے والا اور یہ پیغام بھی مودی جی کیلئے ہے ، ہم پاکستانی بہت پیار کرنے والے ، بہت محبت والے لوگ ہیں ، نفرتوں پہ یقین نہیں کرتے ،ہم لوگ پیاراور اتحادپر یقین کرتے ہیں ۔

    Narindar modi was involved in Gujarat riots and people made him hero....Wo Muslmanu ko pasend Nhi karta, reason why I hate this chai wala... #criminal #modichaiwala #narindarmodi#gujratriots #qandeelbaloch #pakistanzindabad Posted by Qandeel Baloch Official on Friday, February 26, 2016