Tag: قوانین کی خلاف ورزی

  • عمان میں کن ممالک کے باشندوں کو گرفتار کیا گیا؟

    عمان میں کن ممالک کے باشندوں کو گرفتار کیا گیا؟

    مسقط: عمان میں سیکیوٹی حکام نے لیبر اور رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر غیرملکیوں کے ایک گروپ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی البطینہ گورنری کی ولایت سویق میں غیر ملکیوں کے ایک گروپ کو حراست میں لیا گیا جو غیرملکیوں کے لیے بنائے گئے لیبر اور رہاشی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔

    رائل عمان پولیس کی طرف سے آن لائن جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ شمالی البطینہ گورنریٹ پولیس کمانڈ نے ولایت سویق میں ایشیائی اور افریقی قومیتوں کے حامل کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    آر پی او کا مزید کہنا تھا کہ اس گروپ کو غیرملکیوں کےلیے بنائے گئے مزدوری اور رہائش کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پکڑا گیا۔

    اپنے بیان میں رائل عمان پولیس نے مزید بتایا کہ پکڑے گئے ان غیرملکی افراد کے خلاف قانونی طریقہ کار کو فالو کرتے ہوئے کارروائی کی جارہی ہے۔

  • قوانین  کی خلاف ورزی، 4 بینکوں پر27  کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد

    قوانین کی خلاف ورزی، 4 بینکوں پر27 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر چار مقامی بینکوں پر 27 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 4 بینکوں پرقوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا ، چار نجی بینکوں پر27 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔

    اسٹیٹ بینک نےکہا کہ جرمانے بینکنگ قوانین اور اینٹی منی لانڈرنگ کی خلاف ورزی پر عائد کئے گئے، بینکوں کوجرمانے صارفین کی درست معلومات نہ رکھنے پربھی کئےگئے۔

    اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق جولائی ستمبر کے دوران صارفین کی شناخت اور جنرل بینکنگ آپریشنز سمیت دیگر معاملات میں قوائد کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کئے گئے، سب سے زیادہ گیارہ کروڑ باسٹھ لاکھ روپے جرمانہ نجی اسلامی بینک پر عائد کیا گیا۔

    یاد رہے رواں سال جولائی میں اسٹیٹ بینک نے قوانین کی خلاف ورزی پر تاریخ میں پہلی بار 15 کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کئے تھے۔

    مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ جرمانے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ سے متعلق بھی کیے گئے، 15 بینکوں پر قوانین کی خلاف ورزی پر 1 ارب 68 کروڑ روپے کے بھاری جرمانے کیے، بینکوں پر مارچ سے جون 2020 کے دوران جرمانے کئے گئے ہیں۔