Tag: قوانین کی سنگین خلاف ورزی

  • پی آئی اے قوانین کی سنگین خلاف ورزی، جونیئرافسران بڑے عہدوں پرتعینات

    پی آئی اے قوانین کی سنگین خلاف ورزی، جونیئرافسران بڑے عہدوں پرتعینات

    کراچی : پی آئی اے میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بغیر جونیئر افسران کی تعیناتی کردی گئی، قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے گروپ نو کی عہدے پر جونیر افسران کو تعینات کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق باکمال لوگ لاجواب سروس کے دعویدار قومی ادارے پی آئی اے میں قوانین اور سنیارٹی کی دھجیاں اڑادیں گئیں، بورڈ کی منظوری کے بغیر گروپ نو کی عہدے پر جونیر افسران کو متعین کردیا گیا۔

    بیرون ملک تعیناتی میں گروپ نو کے افسران کی تعیناتی کی جاتی ہے مگر قوانین کے برعکس منظور نظر افسران کو تعینات کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق انیس افسران میں زیادہ تر گروپ آٹھ کے افسران شامل ہیں، جدہ، دبئی، پیرس، یوایس اے، گوپن ہیگن سمیت دیگر ممالک میں جونیر افسران تعینات کردیئے گئے۔

    اس کے علاوہ نیویارک اسٹیشن بند ہونے کے باوجود جنید شاہ کو جنرل مینجر یوایس اے تعینات کردیا گیا۔

  • کراچی ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن نے قوانین کی دھجیاں اُڑادیں

    کراچی ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن نے قوانین کی دھجیاں اُڑادیں

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر قوانین کی دھجیاں اُڑادیں، ایئرپورٹ پر کار لفٹر کا استعمال شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ایئرپورٹ لاؤنج کے اندر کارلفٹر چلانے شروع کردیئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کا سامان رکھنے والی ٹرالی کو کارلفٹر کے ذریعے ایئرپورٹ لاؤنج کے اندر پہنچایا جارہا ہے، ٹرالیوں کو سی اے اے کا عملہ دھکیل کر لاؤنج کے اندر پہنچاتا تھا۔

    اس سے پہلے تھری وہیلر موٹر بائیک کے ذریعے ٹرالیوں کو ایئرپورٹ لاؤنج کے اندر پہنچایا جاتا تھا، یاد رہے کہ قوانین کے مطابق ایئرپورٹ لانج میں کار لفٹر کا استعمال ممنوع ہے۔

    علاوہ ازیں پی آئی اے کی بیرونی ملک جانے والی پروازوں پر زائد المیعاد ہینڈ باڈی کلون کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، انتظامیہ کی جانب سے دوران پرواز ٹوائلٹس میں رکھے گئے زائد المیاد ہینڈ باڈی کلون کے استعمال سے مسافروں کی صحت داوٴ پر لگادی گئی۔

    زائد المیعاد ہونے کے باوجود ہینڈ باڈی کلون کی ہزاروں بوتلیں دو ہزار پندرہ میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت میں خریدی گئیں، زائد المیعاد ہینڈ واش کلون لاہور میں واقع پی آئی اے کے ویئر ہاؤس ایس آر 70میں رکھی ہوئی تھیں۔

    پی آئی اے کی ایم آئی ایس نے چھاپہ مار کر ہزاروں بوتلیں قبضے میں لے کرتحقیقات کا آغاز کردیاہے، واضح رہے کہ جی ایم فوڈ تحقیقات سے قبل ہی بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔