Tag: قورمہ

  • مزیدار بادامی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب

    مزیدار بادامی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب

    یوں تو بہت زیادہ مرغن غذائیں کھانا ہاضمے کی خرابی کا باعث بن سکتی ہیں، تاہم کبھی کبھار خصوصاً سرد موسم میں ان کا استعمال فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار بادامی قورمہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    بکری کا گوشت، گول بوٹی والا: 1 کلو

    باریک پیاز: 3 عدد

    ثابت دھنیہ: 2 چائے کے چمچ

    دہی: 1 پیالی

    لال دیگی مرچ: 4 عدد

    چھوٹی الائچی: 6 عدد

    سیاہ زیرہ: آدھا چائے کا چمچ

    لہسن ادرک: 1 چائے کا چمچ

    گرم مصالحہ پسا ہوا: آدھاچائے کا ایک چمچ

    تیل: 1 پیالی

    نمک: حسب ذائقہ

    بادام: 10 سے 15 عدد

    ترکیب

    سب سے پہلے ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز سنہری کرلیں، جب براؤن ہوجائے تو اس کو نکال کر ایک کاغذ پر پھیلا دیں۔

    اب گوشت کو ایک پیالے میں ڈال دیں۔ دہی، لہسن، پیاز، ادرک ، دیگی لال مرچ، گرم مصالحہ (تھوڑے سے پانی میں ابال کر دھنیے کے ساتھ گرینڈر میں پیس لیں) گوشت میں ملا دیں۔

    اب مصالحہ ملا ہوا گوشت تیل میں ڈال دیں، ساتھ پیاز بھی کرش کر کے ملا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔

    جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو بھون کر ڈیڑھ پیالی گرم پانی ڈال کر پھر سے ہلکی آنچ پر 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

    اس کے بعد سیاہ زیرہ اور چھوٹی الائچی پیس کر ڈال دیں۔

    بادام ڈال کر ہلکی آنچ پر دوبارہ دم پر رکھ دیں، جتنی دیر دم پر رکھیں گے اتنا ہی مزیدار ہوگا۔

    گرم گرم بادامی قورمہ شیر مال کے ساتھ سرو کریں۔

  • دیگی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب

    دیگی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب

    قورمہ ایسی ڈش ہے جو کسی بھی دعوت کے طعام کا لطف دوبالا کردیتی ہے، آج ہم آپ کو دیگی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اس کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اجزا کی ضرورت ہوگی۔

    اجزا

    چکن: 1 کلو

    پیاز تلی اور پسی ہوئی: آدھا کپ

    لونگ: 8 عدد

    دار چینی: 1 انچ کا ٹکڑا

    ہری الائچی: 8 عدد

    جائفل جاوتری: ایک چوتھائی ٹکڑا

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    لال مرچ پسی ہوئی: ڈھائی چائے کا چمچ

    دھنیا پسا ہوا: 2 چائے کے چمچ

    دہی: ڈیڑھ کپ

    تیل: آدھا کپ

    کیوڑا: 1 چائے کا چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے پیاز کو لونگ، دار چینی، ہری الائچی، جائفل اور جاوتری کے ساتھ پیس لیں۔

    اب تیل گرم کر کے اس میں چکن کے ٹکڑے، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر پانچ منٹ کے لیے فرائی کریں۔

    اس میں پسی لال مرچ، پسا دھنیا، دہی اور پیاز کا مکسچر شامل کر کے اچھی طرح پکائیں۔

    چکن کے گلنے تک ہلکی آنچ پر ڈھک کر چھوڑ دیں۔

    اب اسے 15 منٹ کے لیے دم پر چھوڑ دیں۔

    آخر میں کیوڑا چھڑکیں اور شیر مال کے ساتھ سرو کریں۔

  • مزیدار حیدر آبادی قورمہ بنانے کی ترکیب

    مزیدار حیدر آبادی قورمہ بنانے کی ترکیب

    حیدر آباد دکن کے کھانے اپنے خاص مصالحوں اور منفرد طریقے سے پکانے کے باعث مختلف اور مزیدار ذائقوں کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ کھانے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں۔

    آج ہم آپ کو مزیدار حیدر آبادی قورمہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    مٹن: 1 کلو

    پیاز: 1 پاؤ

    دہی: 1 پاؤ

    ٹماٹر: 1 عدد

    مونگ پھلی، پسی ہوئی: 1 کھانے کا چمچ

    تل، پسے ہوئے: 1 کھانے کا چمچ

    خشخاش، پسی ہوئی: 1 کھانے کا چمچ

    لال مرچ پاؤڈر: 2 کھانے کے چمچ

    دھنیہ پاؤڈر: 2 چائے کا چمچ

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    نمک: 2 چائے کے چمچ

    تیل: 1 کپ

    ادرک، لہسن پیسٹ: 2 چائے کے چمچ

    لیموں کا جوس: 1 عدد

    گرم مصالحہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    ترکیب

    پیاز کاٹ کر تیل میں فرائی کر لیں۔

    اب اس میں گوشت، ادرک، لہسن، لال مرچ، دھنیہ، ہلدی اور نمک ڈال کر بھون لیں۔

    اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے۔

    جب گوشت بھن جائے تو دہی کو ٹماٹر کے ساتھ گرائنڈر کر کے ڈالیں۔

    اب دہی، مونگ پھلی، تیل اور خشخاش ڈال کر بھون لیں۔

    پھر شوربہ بننے دیں اور گرم مصالحہ اور لیمن جوس ڈال کر دم پر رکھ دیں۔

    پانچ منٹ بعد ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے سے گارنش کریں اور گرما گرم سرو کریں۔