Tag: قوس قزح

  • سائنس: قوسِ قزح (Rainbow) کے بارے میں اہم معلومات

    سائنس: قوسِ قزح (Rainbow) کے بارے میں اہم معلومات

    آپ نے بارش کے رک جانے کے بعد اکثر زمین کے گرد اس مقام پر ایک خوب صورت ہالا دیکھا ہوگا، جو مختلف رنگوں پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کو ہم قوس قزح (دھنک کے رنگ) کہتے ہیں۔

    قوسِ قزح (Rainbow) قدرت کا ایک حسین اور دل کش مظہر ہے، جو دیکھنے والے کو حیرت میں ڈال دیتا ہے، اور سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ یہ خوب صورت رنگوں والی قوس آخر کیسے اور کیوں بنتی ہے؟

    قوسِ قزح فزکس کے 3 بنیادی اصولوں انعطاف (Refraction)، انتشار (Dispersion) اور انعکاس (Reflection) کے مشترکہ عمل سے وجود میں آتی ہے۔ یہ اُس وقت بنتی ہے جب سورج کی روشنی بارش کے چھوٹے قطروں سے گزرتی ہے۔

    جب روشنی پانی کے قطرے میں داخل ہوتی ہے، تو عمل انعطاف کے باعث یہ مڑ جاتی ہے، پھر عمل انتشار کے ذریعے 7 رنگوں میں تقسیم ہو جاتی ہے، اور آخر میں یہ عمل انعکاس کے عمل سے قطرے سے باہر نکلتی ہے۔

    قوس قزح سائنس rainbow قوس قزح سائنس rainbow

    بارش کا ہر قطرہ روشنی کو تقریباً 42 ڈگری کے زاویے پر منعکس کرتا ہے اور جب لاکھوں قطرے ایک ساتھ روشنی منعکس کرتے ہیں تو ایک مکمل دائرہ بن جاتا ہے۔

    یہ پورا عمل روشنی کو 7 رنگوں سرخ، نارنجی، پیلا، سبز، نیلا، نیل (انڈیگو- نیلے اور بنفشی کے درمیان کا رنگ) اور بنفشی میں تقسیم کر دیتا ہے اور یہی سات رنگ ہمیں آسمان پر نیم دائرہ نما ایک ہالے کی صورت میں نظر آتے ہیں، جسے ہم قوسِ قزح یا رینبو کہتے ہیں۔

    آسمانی بجلی کے بننے کی سائنسی حقیقت جانیے

    ہر رنگ کی شعاع پانی کے قطرے سے مختلف زاویے پر باہر نکلتی ہے، اسی لیے آسمان پر قوس قزح میں رنگوں کی ترتیب ہمیشہ ایک جیسی ہوتی ہے، یعنی سرخ رنگ باہر اور وائلٹ (بنفشی) رنگ اندر کی طرف۔

    زمین پر کھڑے شخص کو یہ کمان ہمیشہ نیم دائرے کی شکل میں نظر آتی ہے، حالاں کہ حقیقت میں یہ مکمل گول دائرہ ہوتی ہے، جو ہوائی جہاز سے بہ آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

    قابل غور بات یہ ہے کہ قوسِ قزح آسمان پر موجود نہیں ہوتی، بلکہ یہ روشنی، پانی کے قطروں اور دیکھنے والے کے زاویے کے باہمی تعلق سے زمین پر دکھائی دیتی ہے۔ ہر انسان کا مقام اور دیکھنے کا زاویہ مختلف ہوتا ہے، اس لیے زمین پر ایک ہی جگہ کھڑے دو افراد کو بھی قوس قزح ہمیشہ مختلف جگہ نظر آئے گی۔

    (تصاویر اسکردو کے نیشنل پارک دیوسائی میں بنائی گئی ہیں۔)

  • قوس قزح جیسے رنگوں والا سانپ، دیکھنے والے حیران

    قوس قزح جیسے رنگوں والا سانپ، دیکھنے والے حیران

    دنیا میں کئی جاندار ایسے ہیں جن کی ظاہری خوبصورتی یا خصوصیات دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے، ایسے ہی ایک سانپ کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے جسے جے بریور نامی ایک شخص نے پوسٹ کیا ہے۔ جے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ریپٹائل زو کا بانی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک ڈبے میں ایک نہایت نایاب سانپ کے ساتھ موجود ہے۔ سورج کی شعاعیں جب سانپ پر پڑتی ہیں تو سانپ کی جلد قوس قزح کے رنگوں جیسی ہوجاتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Jay Brewer (@jayprehistoricpets)

    یہ سانپ رینبو ریٹی کیولیٹڈ پائتھون کہلاتے ہیں اور یہ دنیا کے سب سے وزنی سانپ ہوتے ہیں۔ گو کہ یہ زہریلے نہیں ہوتے لیکن اپنے شکار کے گرد لپٹ کر اپنے وزن کے باعث اسے ہلاک کر ڈالتے ہیں۔

    کئی افراد اسے گھر میں بھی پالتے ہیں لیکن اس کے لیے سانپوں کے بارے میں مکمل معلومات رکھنا ضروری ہے۔

    جے بریور کی اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 70 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

  • برفیلی آبشار سے جنم لیتی قوس قزح

    برفیلی آبشار سے جنم لیتی قوس قزح

    چین کے صوبے شانزی میں پائی جانے والی ہوکو آبشار ویسے تو دنیا کی انوکھی ترین آبشار ہے تاہم موسم سرما میں اس کی انفرادیت میں اور بھی اضافہ ہوجاتا ہے جب اس کے اوپر قوس قزح نمودار ہوجاتی ہے۔

    شانزی میں پایا جانے والا زرد دریا یعنی یلو ریور دنیا کا انوکھا ترین دریا ہے جس کے پانی کا رنگ زرد ہے۔ یہ جنوبی ایشیا کا دوسرا اور دنیا کا چھٹا طویل ترین دریائی سسٹم ہے۔

    دریا کے دہانے پر ہوکو آبشار بھی موجود ہے اور اس کا رنگ بھی زرد ہے۔

    سخت سردیوں میں جب سورج کی کرنیں برف سے گزرتی ہیں تو آبشار کے دونوں کناروں پر قوس قزح تشکیل دے دیتی ہیں جو نہایت مسحور کن منظر معلوم ہوتا ہے۔

    موسم سرما میں یہ دریا اور آبشار جم جاتا ہے جسے دیکھنے کے لیے سیاح کھنچے چلے آتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو ایسے موقع پر محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی جاتی ہے۔

  • پیرو کا خوبصورت پہاڑ آنکھوں میں قوس قزح بھر دے

    پیرو کا خوبصورت پہاڑ آنکھوں میں قوس قزح بھر دے

    بارشوں کے بعد دھنک یا قوس قزح کا نکلنا نہایت خوبصورت منظر ہوتا ہے جو کم ہی نظر آتا ہے۔ بارش کے بعد فضا میں موجود قطروں سے جب سورج کی شعاعیں گزرتی ہیں تو یہ سات رنگوں میں بدل جاتی ہیں جسے دھنک کہتے ہیں۔

    جنوبی امریکی ملک پیرو میں واقع ایک پہاڑ بھی قوس قزح جیسا منظر پیش کرتا ہے جسے دیکھنے کے لیے سیاح کھنچے چلے آتے ہیں۔

    پیرو کا یہ پہاڑ جسے 7 رنگوں کا پہاڑ بھی کہا جاتا ہے، سطح سمندر سے 5 ہزار 200 میٹر بلند ہے۔

    اس پہاڑ کے رنگین ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جب یہاں پر جمنے والی برف پگھلتی ہے تو اس پانی کی آمیزش زمین کے اندر موجود معدنیات کے ساتھ ہوجاتی ہے جس کے بعد مختلف رنگ ظاہر ہوجاتے ہیں۔

    سرخ رنگ زمین کے اندر موجود زنگ آلود آمیزوں کی وجہ سے، زرد رنگ آئرن سلفائیڈ، ارغوانی یا جامنی رنگ آکسیڈائزڈ لیمونائٹ اور سبز رنگ کلورائٹ کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

    کیا آپ اس رنگ برنگے پہاڑ کا دورہ کرنا چاہیں گے؟

  • مصوری کے فن پارے جیسا رنگوں بھرا گھر

    مصوری کے فن پارے جیسا رنگوں بھرا گھر

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک گھر کو اس قدر رنگوں سے رنگا گیا ہے، کہ اس کو دیکھ کر آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ نے رنگوں سے سجے کسی تخیلاتی فن پارے میں قدم رکھ دیا ہے۔

    15

    18

    8

    کیلی فورنیا کے پام اسپرنگ کے علاقے میں واقع اس گھر کے مالکان نے جب اسے خریدا تو یہ بالکل سادہ عام سا گھر تھا۔

    2

    6

    14

    اسے خریدنے والا جوڑا سیاح تھا اور انہوں نے دنیا بھر کی ثقافت، آرٹ اور رنگوں کو اس گھر میں یکجا کردیا۔

    4

    13

    11

    گھر میں 2 بیڈرومز اور لونگ رومز موجود ہیں۔ گھر کا کچن بھی سبز رنگوں سے مزین بہت خوب ہے۔

    9

    16

    17

    سوئمنگ پول کے ساتھ خوبصورت پتھروں کا فرش موجود ہے جبکہ آس پاس پہاڑوں اور جنگل کا منظر دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیتا ہے۔

    10

    5

    3

    اس خوبصورت گھر کی قیمت پاکستانی روپوں میں 5 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔

    7

    1

    12

    کیا آپ ایسے خوبصورت رنگوں بھرے گھر میں رہنا چاہیں گے؟

    مزید پڑھیں: امریکی مصور نے قوس قزح بنا ڈالی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی مصور نے قوس قزح بنا ڈالی

    امریکی مصور نے قوس قزح بنا ڈالی

    آپ نے قوس قزح تو کئی بار دیکھی ہوگی۔ بارش کے بعد نکلنے والی قوس قزح یا دھنک جو سات رنگوں پر مشتمل ہوتی ہے بے حد خوبصورت لگتی ہے۔

    لیکن امریکا میں انسانی ہاتھوں سے قوس قزح بنا لی گئی اور دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

    یہ کارنامہ دراصل میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ کا ہے۔ امریکی ریاست اوہائیو کے ٹولیڈو میوزیم آف آرٹ میں اس مصنوعی قوس قزح کو رکھا گیا ہے جہاں یہ آنے والے افراد کے لیے گہری دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔

    rainbow-2

    rainbow-1

    مصور نے یہ کام مہین دھاگوں سے انجام دیا ہے۔ نہایت باریک ست رنگی دھاگوں کو زمین سے چھت تک ترتیب دیا گیا ہے اور پہلی بار دیکھنے پر ایسا لگتا ہے جیسے کھڑکی سے چھنتی ہوئی قوس قزح میوزیم کے اندر آگئی ہو۔

    rainbow-3

    rainbow-5

    rainbow-4

    گبرئیل ڈاوئی نامی یہ مصور اس سے قبل اس قسم کے کئی شاہکار تخلیق کرچکا ہے اور اس کی حالیہ تخلیق جو مصنوعی قوس قزح کہلائی جارہی ہے، کو آرٹ کے دیوانوں اور عام افراد کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔